وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے جذبات اور بھارت – امریکہ تعلقات کے مثبت تجزیے کی تہہ دل سے ستائش اور کلی طور پر حمایت کرتے ہیں۔ جناب مودی نے مزید کہا، ’’بھارت اور امریکہ کے مابین ازحد مثبت، ترقی پذیر جامع اور عالمی کلیدی شراکت داری قائم ہے۔‘‘
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کی؛
’’صدر ٹرمپ کے جذبات اور ہمارے تعلقات کے مثبت تجزیے کی تہہ دل سے ستائش اور کلی طور پر حمایت کرتا ہوں۔
بھارت اور امریکہ کے مابین ایک ازحد مثبت، ترقی پذیر جامع اور عالمی کلیدی شراکت داری قائم ہے۔‘‘
@realDonaldTrump
@POTUS
Deeply appreciate and fully reciprocate President Trump's sentiments and positive assessment of our ties.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 6, 2025
India and the US have a very positive and forward-looking Comprehensive and Global Strategic Partnership.@realDonaldTrump @POTUS https://t.co/4hLo9wBpeF


