وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے 7 جون 2021 کو قوم سے اپنے خطاب کے ذریعہ کئے گئے عوام حامی اعلان کی روشنی میں مرکزی کابینہ نے مرحلہ 7 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مزید تین ماہ (اکتوبر2022-دسمبر2022) کے لئے پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا (پی ایم جی کےاے وائی) کی توسیع کومنظوری دے دی ہے۔
اس فلاحی اسکیم کے تحت نیشنل فوڈ سکورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے )انتودیہ انّ یوجنا اور ترجیحی ہاؤس ہولڈ کے تحت احاطہ کئے گئے تمام مستفیدین نیز راست فائدے کی منتقلی ڈی بی ٹی کے تحت احاطہ کئے گئے تمام لوگوں کے لئے مفت پانچ کلو گرام اناج ہر ماہ فی شخص کو فراہم کیا گیا ہے۔
حکومت ہند کے لئے پی ایم جی کے اے وائی کے مرحلہ 6 تک تقریباً 3.45 لاکھ کروڑ روپے کی مالی پیچیدگی رہی ہے۔اس اسکیم کے مرحلہ 7 کے لئے تقریباً44762 کے اضافی اخراجات کے ساتھ پی ایم جی کے اے وائی کے مجموعی اخراجات تمام مرحلوں کے لئے تقریباً 3.91 لاکھ کروڑ روپے ہوگی۔
مرحلہ 7 میں پی ایم جی کے اے وائی کے لئے اناج کے اعتبار سے مجموعی نکاسی تقریباً 122 لاکھ میٹرک ٹن کے بقدر متوقع ہے۔مرحلہ ایک سے 7 کے لئے غذائی اجناس لگ بھگ تقریباً1121 لاکھ میٹرک ٹک مختص کیا گیا ہے۔
اب تک پی ایم جی کے اے وائی 25 مہینوں کے لئے کام کررہا ہے،جس کی تفصیل حسب ذیل ہے:
- مرحلہ ایک اور دو (8ماہ) اپریل2020 سے نومبر2021 تک۔
- مرحلہ تین سے 5 (11 ماہ) مئی2021 سےمارچ2022 تک۔
- مرحلہ 6 (6 ماہ) اپریل2022 سےستمبر2022 تک۔
پی ایم غریب کلیان انّ یوجنا کووڈ-19 بحران کے مشکل دور میں شروع ہوئی تھی جس کے تحت اب تک غریبوں، ضرورت مندوں اور محروم گھروں اور مستفیدین کو خوراک کی یقینی فراہمی کی گئی ہے۔جس سے کہ وہ مناسب اناج کی عدم دستیابی سے محروم نہ رہ سکیں۔ ماہانہ اناج کی مقدارکی فراہمی کو دوگنا کردیا گیا ہے جو عام طور پر مستفیدن کو فراہم کی جاتی تھی۔
سابقہ مرحلوں کے تجربہ کی روشنی میں پی ایم غریب کلیان انّ یوجنا-7 کی کارکردگی اسی اعلیٰ سطح پر ہونے کی توقع ہے جیسا کہپہلے حاصل کی گئی ۔