Share
 
Comments

مرکزی کابینہ نے آج عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں  17000 کروڑ روپئے کے بجٹی اخراجات کے ساتھ آئی ٹی ہارڈویئر کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم 2.0 کو منظوری د ے دی۔

پس منظر:

    • الیکٹرانکس  مینوفیکچرنگ کےشعبے نے بھارت میں گذشتہ 8 برسوں کے دوران 17 فیصد سی اے جی آر کے ساتھ مسلسل نمو ملاحظہ کی ہے۔ اس سال اس نے 105 بلین امریکی ڈالر (تقریباً 9 لاکھ کروڑ روپئے) کے بقدر پروڈکشن کے ساتھ ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔
    • بھارت موبائل فونوں کی مینوفیکچرنگ کے معاملے میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا مینوفیکچرر بن چکا ہے۔ اس سال موبائل فونوں کی برآمدات نے 11 بلین امریکی ڈالر (تقریباً 90 ہزار کروڑ روپئے )کے ساتھ ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔
    • عالمی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ایکو نظام بھارت آرہا ہے، اور بھارت الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے معاملے ایک اہم ملک کے طورپر ابھر رہا ہے۔
    • موبائل فونوں کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم (پی ایل آئی) کی کامیابی کی بنیاد پر، مرکزی کابینہ نے آج آئی ٹی ہارڈویئر کے لیے پی ایل آئی اسکیم 2.0 کو منظوری دے دی۔

نمایاں خصوصیات:

    • آئی ٹی ہارڈویئر کے لیے پی ایل آئی اسکیم 2.0 لیپ ٹاپس، ٹیب لیٹس، آل اِن وَن کمپیوٹرس، سروَرس اور الٹرا اسمال فارم فیکٹر ڈیوائسز پر احاطہ کرتی ہے۔
    • اس اسکیم کا بجٹی تخمینہ 17000 کروڑ روپئے کے بقدر ہے۔
    • اس اسکیم کی مدت 6 برس ہے۔
    • متوقع اضافی پروڈکشن 3.35 لاکھ کروڑ روپئے کے بقدر ہے۔
    • متوقع اضافی سرمایہ کاری 2430 کروڑ روپئے کے بقدر ہے۔
    • متوقع براہِ راست روزگار میں اضافہ 75000 کےبقدر ہے۔

اہمیت:

    • بھارت دنیا کے تمام بڑے ممالک کے لیے ایک قابل اعتماد سپلائی چین شراکت دار کے طور پر ابھر رہا ہے۔ بڑی آئی ٹی ہارڈویئر کمپنیوں نے بھارت میں اشیاء سازی کی سہولتیں قائم کرنے میں زبردست دلچسپی دکھائی ہے۔ اسے ملک کے اندر اچھی مانگ رکھنے والی مضبوط آئی ٹی خدمات صنعت سے بھی تعاون حاصل ہوتا ہے۔

بیشتر بڑے ممالک بھارت میں موجود فیسلٹی سے بھارت کے اندر گھریلو منڈیو میں  سپلائی کرنا چاہیں گے اور ساتھ ہی بھارت کو ایک برآمداتی مرکز بنائیں گے۔

 

Explore More
لال قلعہ کی فصیل سے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن

Popular Speeches

لال قلعہ کی فصیل سے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن
Services exports climbed 8.4% to $28.72 billion in August: RBI data

Media Coverage

Services exports climbed 8.4% to $28.72 billion in August: RBI data
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM congratulates Tejaswin Shankar for winning Silver Medal in Men’s Decathlon Event at the Asian Games
October 03, 2023
Share
 
Comments

The Prime Minister, Shri Narendra Modi congratulated Tejaswin Shankar for winning Silver Medal in Men’s Decathlon Event at the Asian Games.

The Prime Minister posted on X;

“Congratulations to @TejaswinShankar for winning the much deserved Silver Medal in Men’s Decathlon Event at the Asian Games.

Such commitment and determination is indeed admirable, which will motivate younger athletes to also give their best with sincerity.”