اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے جس کی صدارت آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کی، بہار میں بکسر۔بھاگلپور ہائی اسپیڈ کوریڈور کے موکامہ۔منگیر حصے میں 4-لین گرین فیلڈ ایکسس کنٹرولڈ سڑک کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے پر ہائبرڈ اینویٹی موڈ (ایچ اے ایم) پر عمل درآمد کیا جائے گا، جس کی کل لمبائی 82.400 کلومیٹر اور کل لاگت 4447.38 کروڑ روپے ہوگی۔

یہ حصہ اہم علاقائی شہروں جیسے موکامہ، براہیا، لکھی سَرائے، جمالپور اور منگیر سے گزرتا ہے یا ان سے رابطہ فراہم کرتا ہے اورآگے بھاگلپور سے جڑتا ہے، جیسا کہ ضمیمہ۔اوّل کے نقشے میں دکھایا گیا ہے۔

مشرقی بہار کا منگیر۔جمالپور۔بھاگلپور خطہ ایک اہم صنعتی علاقے کے طور پر ابھر رہا ہے، جہاں آرڈیننس فیکٹری (موجودہ گن فیکٹری اوروزارت دفاع کے تحت  ایک اور تجویز کردہ فیکٹری بطور آرڈیننس فیکٹری کوریڈور)، جمالپور میں لوکوموٹو ورکشاپ، منگیر میں فوڈ پروسیسنگ (جیسے آئی ٹی سی) اور متعلقہ لاجسٹکس و گودام  کی سہولت کے مراکز قائم ہیں۔ بھاگلپور -بھاگلپوری ریشم کی بدولت ٹیکسٹائل اور لاجسٹکس کا مرکز ہے (بھاگلپور میں مجوزہ ٹیکسٹائل ایکو سسٹم کی تفصیلات)۔ براہیا فوڈ پیکیجنگ، پروسیسنگ اور زرعی اشیاء کے لیے گودام  کی سہولت کے ایک ابھرتے ہوئے مرکز کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔ خطے میں بڑھتی ہوئی معاشی سرگرمی مستقبل میں موکامہ۔منگیر حصے پر مال برداری اور ٹریفک میں اضافے کا سبب بنے گی۔

چار-لین ایکسس کنٹرولڈ کوریڈور قریبی ٹولنگ کے ساتھ، 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اوسط گاڑی کی رفتار (100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ڈیزائن اسپیڈ) کو سپورٹ کرے گا، جس سے مجموعی سفر کا وقت تقریباً 1.5 گھنٹے رہ جائے گا اور مسافروں و مال بردار گاڑیوں کے لیے زیادہ محفوظ، تیز اور بلا رکاوٹ کنیکٹیویٹی فراہم ہوگی۔

82.40 کلومیٹر پر مشتمل مجوزہ منصوبہ تقریباً 14.83 لاکھ یومیہ براہِ راست روزگار اور 18.46 لاکھ یومیہ بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔ اس کے علاوہ، اس کوریڈور کے اردگرد بڑھتی ہوئی معاشی سرگرمی کی وجہ سے مزید روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

 

 

موکامہ-منگیر کے لیے پروجیکٹ الائنمنٹ کا نقشہ                                                              ضمیمہ -1

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
ET@Davos 2026: ‘India has already arrived, no longer an emerging market,’ says Blackstone CEO Schwarzman

Media Coverage

ET@Davos 2026: ‘India has already arrived, no longer an emerging market,’ says Blackstone CEO Schwarzman
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 23جنوری 2026
January 23, 2026

Viksit Bharat Rising: Global Deals, Infra Boom, and Reforms Propel India to Upper Middle Income Club by 2030 Under PM Modi