Financial outlay of Rs.54,061.73 crore from the Central Government and Rs.31,733.17 crore from State Governments and UT administrations
11.80 crore children studying in 11.20 lakh schools covered

نئی دلّی ،29 ستمبر / وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے  میسرز  ایکسپورٹ  کریڈٹ گارنٹی  کارپوریشن لمیٹیڈ (ای سی جی سی ) کو  ، جو ایک غیر فہرست والی سی پی ایس ای ہے ، سیبی کے ریگو لیشن – 2018 کے تحت ابتدائی پبلک آفر ( آئی پی او ) کے ذریعے اسٹاک ایکسچینج پر لسٹنگ کی منظوری دے دی ہے ۔

          ای سی جی سی لمیٹیڈ حکومتِ ہند کی مکمل ملکیت والی سی پی ایس ای ہے  ،  جسے بر آمدات کے لئے کریڈٹ رسک انشورنس  اور اس سے متعلق  خدمات فراہم کرنے کے لئے بر آمدات کو بہتر بنانے کے مقصد سے  قائم کیا گیا ہے ۔ کمپنی  اپنی زیادہ سے زیادہ ذمہ داری ( ایم ایل ) کو 26-2025 ء تک 1.00 لاکھ کروڑ روپئے سے بڑھا کر 2.03 لاکھ کروڑ روپئے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

          ای سی جی سی لمیٹیڈ کی مجوزہ لسٹنگ سے کمپنی کی حقیقی ویلیو سامنے آئے گی ، عوام کی شرکت اور کمپنی کے شیئر کی خریداری کے ذریعے عوامی ملکیت کی ہمت افزائی ہو گی ۔

          اسٹاک ایکسچینج پر لسٹنگ سے ای سی جی سی ، اسی طرح کے آئی پی او یا بعدمیں  ایف پی او  کے ذریعے نئی پونجی حاصل کر سکے گی  اور اس طرح اس کے ایم ایل میں اضافہ ہو گا ۔

          حصص کی فروخت کو سماجی سیکٹر کی اسکیموں کے لئے فنڈ کی فراہمی میں استعمال کیا جائے گا ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s solar power generation jumps 138% in four years: MNRE

Media Coverage

India’s solar power generation jumps 138% in four years: MNRE
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،04 اگست 2026
August 04, 2026

From Auto PLI to Ramsar Sites: How India is Winning on Every Front Under PM Modi