وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج پردھان منتری گرام سڑک یوجنا(پی ایم جی ایس وائی-III) کو مارچ 2025 کے بعدتوسیع دیتے ہوئے مارچ 2028 تک جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت دیہی آبادیوں کو گرامین زرعی منڈیوں (جی آر اے ایم ایس)، ہائر سیکنڈری اسکولوں اور اسپتالوں سے مربوط کرنے  والی اہم دیہی سڑکوں اور مرکزی راستوں کو مضبوط کیا جائے گا۔ اس اسکیم کے لیے نظرِ ثانی شدہ لاگت 83,977 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

کابینہ نے اس کے علاوہ درج ذیل منظوری بھی دی:

  1. میدانی علاقوں میں سڑکوں اور پلوں اور پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی تکمیل کے لیے مدت میں توسیع کرتے ہوئے مارچ 2028 تک کر دی گئی ہے۔
  2. پہاڑی علاقوں میں پلوں کی تکمیل کے لیے مدت میں توسیع کرتے ہوئے مارچ 2029 تک کر دی گئی ہے۔
  • iii. وہ کام جو 31 مارچ 2025 سے پہلے منظور ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک الاٹ نہیں ہوئے، انہیں ٹینڈر/الاٹمنٹ کے لیے شامل کیا جا سکتا ہے۔
  • iv. طویل اسپین پل (161 کی تعداد، تخمینی لاگت 961 کروڑ روپے) جو منظوری کے منتظر ہیں لیکن پہلے سے منظور شدہ سڑکوں کے راستے میں واقع ہیں، انہیں منظوری دے کر ٹینڈر/الاٹ کیا جا سکتا ہے۔
  1. اسکیم کی لاگت کو اصل 80250 کروڑ روپے سے بڑھا کر 83977 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔

فوائد:

پی ایم جی ایس وائی- IIIکی مدت میں توسیع سے اس کے سماجی و اقتصادی فوائد کا مکمل حصول ممکن ہو سکے گا کیونکہ اس کے تحت دیہی سڑکوں کی بہتری کے ہدف کو مکمل کیا جا سکے گا۔ اس سے دیہی معیشت اور تجارت کو نمایاں فروغ ملے گا کیونکہ زرعی اور غیر زرعی مصنوعات کے لیے منڈیوں تک رسائی بہتر ہوگی، نقل و حمل کا وقت اور لاگت کم ہوگی، اور دیہی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔بہتر کنکٹی ویٹی سے تعلیم اور صحت کی سہولیات تک رسائی میں بھی بہتری آئے گی، جس سے خاص طور پر دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ضروری خدمات کی بروقت فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

اس منصوبے کے تسلسل سے براہِ راست تعمیراتی سرگرمیوں کے ذریعے اور بالواسطہ طور پر دیہی کاروبار اور خدمات کو فروغ دے کر روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ مجموعی طور پر، یہ توسیع دیہی اور شہری فرق کو کم کرتے ہوئے ہمہ گیر اور پائیدار ترقی میں مدد دے گی اور وکست بھارت 2047 کے وژن کو آگے بڑھائے گی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Moving beyond Western paradigms: The geopolitical lesson of India’s multi-alignment

Media Coverage

Moving beyond Western paradigms: The geopolitical lesson of India’s multi-alignment
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles loss of lives in a mishap in Surat, Gujarat
June 02, 2026
PM announces ex-gratia from PMNRF

Prime Minister Shri Narendra Modi today expressed deep pain over the tragic mishap in Surat district, Gujarat. He extended his heartfelt condolences to those who have lost their loved ones and prayed for the earliest recovery of the injured. The Prime Minister noted that rescue operations are underway and authorities are providing all possible assistance at the accident site.

The Prime Minister has announced an ex-gratia of Rs. 2 lakh from the Prime Minister’s National Relief Fund (PMNRF) for the next of kin of each deceased. Shri Modi also noted that Rs. 50,000 would be provided to those who sustained injuries in the incident.

The Prime Minister posted on X:

"Deeply pained to hear about a mishap in Surat district, Gujarat. My condolences to those who have lost their loved ones. May the injured recover at the earliest. Rescue operations are underway and authorities are providing all possible assistance at the accident site.

An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000: PM"