وزیر اعظم نے مختلف شعبوں میں علاقائی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا
وزیر اعظم نے، بی آئی ایم ایس ٹی ای سی کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا
وزیر اعظم نے آئندہ بی آئی ایم ایس ٹی ای سی چوٹی کانفرنس کے لیے تھائی لینڈ کی مکمل حمایت کا اظہار کیا

بی آئی ایم ایس ٹی ای سی کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ نے مشترکہ طور پر آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے وزراء کے گروپ کے ساتھ کنکٹیوٹی، توانائی، تجارت، صحت، زراعت، سائنس، سیکورٹی اور لوگوں کے تبادلے میں علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے سمیت مختلف شعبوں پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔ انہوں نے اقتصادی اور سماجی ترقی کے انجن کے طور پر، بی آئی ایم ایس ٹی ای سی کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے ایک پرامن، خوشحال، لچکدار اور محفوظ بی آئی ایم ایس ٹی ای سی خطہ کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کا اعادہ کیا اور ہندوستان کی پڑوسی پہلے اور مشرقی نقطہ نظر کی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ، خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی کے لیے، اپنے ساگر وژن میں اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

وزیر اعظم نے تھائی لینڈ کو ستمبر میں منعقد ہونے والی آئندہ بی آئی ایم ایس ٹی ای سی چوٹی کانفرنس کے لیے ہندوستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India on track to becoming third-largest economy by FY31: S&P report

Media Coverage

India on track to becoming third-largest economy by FY31: S&P report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 19اگست 2024
September 19, 2024

India Appreciates the Many Transformative Milestones Under PM Modi’s Visionary Leadership