تیرہویں(13) برکس چوٹی میٹنگ

Published By : Admin | September 7, 2021 | 09:11 IST

نئی دہلی 07 ستمبر2021: 2021 میں برکس کی صدارت کے حصے کے طورپر وزیراعظم جناب نریندر مودی ورچوئل فارمیٹ میں 9 ستمبر 2021 کو تیرہویں  برکس چوٹی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اس میٹنگ میں  برازیل کے صدر عالیجناب  جئیر بلوسو نارو ، روس  کےصدر جناب ولادی میر پوتن  ،چین کے صدر جناب شی جن پنگ اور جنوبی افریقہ کے صدر جناب سائبل راما فوسا شرکت کریں گے۔ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر جناب اجیت ڈوبھال نئے ترقیاتی بینک کے صدر جناب مارکوس ٹرائجو  ، برکس  بزنس کونسل کے  پروٹیمپور صدر  جناب اونکار کنور اور  برکس  وومینس بزنس الائنس کی  عبوری صدر نشین   ڈاکٹر سنگیتا ریڈی  ،چوٹی میٹنگ کے دوران لیڈروں کو ان کے متعلقہ  ٹریکس کے تحت اس سال کے نتائج  پر رپورٹس  پیش کریں گی۔

 اس چوٹی میٹنگ کا موضوع  ہے : ‘‘‘BRICS@15: Intra-BRICS cooperation for continuity, consolidation and consensus’ (برکس @ 15تسلسل ، استحکام اور اتفاق رائے کے لئے انٹرا برکس تعاون  ( بھارت نے اپنی صدارت کے لئے چار ترجیحی شعبوںکا ذکر کیا ہے ۔ یہ شعبے ہیں کثیر مقصدی نظام کی اصلاح  ، انسداد دہشت گردی  ، ایس ڈی جی کے حصول کے لئے ڈجیٹل اور ٹکنالوجیکل وسائل کا استعمال اور عوام سےعوام کے تبادلے کو بڑھانا ، ان شعبوں کے علاوہ لیڈران  کووڈ -19 عالمی وبا کے اثرات  پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کریں گے اور دیگر  موجودہ عالمی اور علاقائی امور پر بھی بات چیت کریں گے۔

 یہ دوسرا موقع ہے جب وزیراعظم نریندر مودی  برکس  چوٹی میٹنگ کی صدارت کریں گے ۔اس سے  پہلے انہوں  نے  2016  میں گوا میں چوٹی میٹنگ کی صدارت کی تھی۔ اس سال برکس کی  قیادت  ہندوستان برکس کی  پندرہویں  سالگرہ کے موقع پر کررہا ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Parliament passes Jan Vishwas Bill 2026, decriminalising 717 offences, fines up to Rs 1 crore

Media Coverage

Parliament passes Jan Vishwas Bill 2026, decriminalising 717 offences, fines up to Rs 1 crore
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister highlights values of harmony and compassion on Good Friday
April 03, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, said that Good Friday reminds us of the sacrifice of Jesus Christ.

Shri Modi expressed hope that the day deepens the values of harmony, compassion and forgiveness.

He said that brotherhood and hope should guide everyone.

In a X post, Shri Modi said;

“Good Friday reminds us of Jesus Christ’s sacrifice. May this day further deepen the values of harmony, compassion and forgiveness. May brotherhood and hope guide us all.”