Share
 
Comments

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ گزشتہ 8 برسوں میں حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ خواتین کی قیادت میں ترقی کے نتیجے میں ہماری کروڑوں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی زندگی آسان ہوگئی ہے اور وہ ملک کی ترقی میں بے پناہ تعاون کر رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:

"پچھلے 8 سالوں میں حکومت نے ناری شکتی کو بااختیار بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ خواتین کی قیادت میں ترقی کو شروع سے ہی ترجیح دی گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں ہماری کروڑوں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی زندگی آسان ہوگئی ہے اور وہ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔ "

Explore More
لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن

Popular Speeches

لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن
India’s non-fossil energy has grown by 25 per cent in 7 years

Media Coverage

India’s non-fossil energy has grown by 25 per cent in 7 years
...

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
وزیراعظم نے جی ای ایم پلیٹ فارم پراپنی مصنوعات کی نمائش کرنے والے افراد کو سراہا
November 29, 2022
Share
 
Comments
جی ای ایم پلیٹ فارم پرتجارتی مصنوعات کی مجموعی قدر ایک لاکھ کروڑروپے سے تجاوز کرگئی ہے

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے جی ای ایم پلیٹ فارم پراپنی مصنوعات کی نمائش کرنے والے فروخت کاروں کی ستائش کی ہے ۔

جی ای ایم پلیٹ فارم  پرمالی سال 23-2022کے لئے 29نومبر 2022تک تجارتی مصنوعات کی مجموعی قدرایک لاکھ کروڑروپے سے تجاوز کرگئی ہے ۔

مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں ، وزیراعظم  نے ٹوئیٹ کیا :‘‘شاندار خبر! @GeM_India نے بھارت  کے صنعتی جذبے اور جوش وخروش کو اجاگرکرکے اورشفافیت   میں مزید اضافہ کرکے ، صورت حال کو یکسر تبدیل کردیاہے ۔ میں اس پلیٹ فارم پراپنی مصنوعات کی نمائش کرنے والے سبھی کا روباری افراد کی ستائش کرتاہوں اور دیگرافراد پرزوردیتاہوں کہ وہ بھی ایسا ہی کریں ۔