وزیر اعظم ہند کا بنگلہ دیش کا دورہ

Published By : Admin | March 16, 2021 | 20:59 IST

وزیر اعظم محترمہ شیخ حسینہ کی دعوت پر ، وزیر اعظم شرینریندر مودی 26 اور 27 مارچ، 2021 کو بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔

یہ دورہ تین اہم واقعات کے جشن کے سلسلے میں ہے – مجیب برس، شیخ مجیب الرحمان کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریب؛ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سال؛ اوربنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے 50 سال۔ وزیر اعظم نے آخری بار 2015 میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔

اس دورے کے دوران، وزیر اعظم 26 مارچ کو بنگلہ دیش کے قومی دن کے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم کے اس پروگرام میں، وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ دوطرفہ مشاورت کے علاوہ بنگلہ دیش کے صدر عالیجنابعبدالحمید سے ملاقات بھی شامل ہے۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبد المومنبھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم کا بنگلہ دیش کا دورہ کووڈکی وبا کے پھیلنے کے بعد کسی غیر ملک کا پہلا دورہ ہوگا۔اس سے بنگلہ دیش کے تئیں ہندوستان کی ترجیح کا اندازہ ہوتا ہے۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's new FTA playbook looks beyond trade and tariffs to investment ties

Media Coverage

India's new FTA playbook looks beyond trade and tariffs to investment ties
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،14 جنوری 2026
January 14, 2026

Viksit Bharat Rising: Economic Boom, Tech Dominance, and Cultural Renaissance in 2025 Under the Leadership of PM Modi