بھارت میں جمہوریت آئین کے دھاروں کا محض ایک مجموعہ ہی نہیں، بلکہ یہ ہماری جیون دھارا ہے: وزیراعظم
سنسد ٹی وی ملک کی جمہوریت اور عوام کے نمائندوں کی ایک نئی آواز بنے گا: وزیراعظم
’کنٹینٹ اس کنیکٹ‘ یعنی مواد رابطہ ہے، پارلیمانی نظام پر بھی یکساں طور پر قابل نفاذ ہے

نئی دہلی،  15 ستمبر 2021، نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب ایم وینکیا نائیڈو، وزیراعظم جناب  نریندر مودی اور لوک سبھا کے اسپیکر  جناب اوم برلا نے  آج  بین الاقوامی یوم جمہوریت کےموقع پر  مشترکہ طور پر  سنسد ٹی وی کا آغاز کیا۔

تقریب سے خطاب کرتےہوئے  وزیراعظم نے  تیزی کے ساتھ بدلتے ہوئے  وقت ، بالخصوص  جب  21 ویں صدی  مذاکرات اور  مواصلات  کے توسط سے  انقلاب  بپا کررہی ہے، پارلیمنٹ  سے  جڑے ہوئے چینل  میں  ہوئی یکسر تبدیلیوں کی  ستائش کی۔وزیراعظم نے  سنسد ٹی وی کےآغاز  کو  بھارتی جمہوریت کی کہانی میں  ایک نئے باب سے تعبیر کیا، کیونکہ  سنسد ٹی وی کی شکل میں  ملک کو  مواصلات اور  مذاکرے کا  ایک ایسا ذریعہ  حاصل ہورہا ہے جو  ملک کی جمہوریت اور  عوام کے نمائندوں کی  ایک نئی آواز بنے گا۔ وزیراعظم اپنے  قیام 62 سال مکمل کرنے پر  دوردرشن کو بھی  مبارکباد دی۔ انہوں نے  انجینئروں کے دن کےموقع پر انجینئروں کو بھی مبارکباد دی۔

اس بات کا ذکر کرتےہوئے کہ آج  بین الاقوامی یوم جمہوریت بھی ہے، وزیراعظم نے کہا کہ جب جمہوریت کی بات آتی ہے تو بھارت کی ذمہ داری  کہیں زیادہ ہے کیونکہ  بھارت جمہوریت کی ماں ہے۔ بھارت کےلئے  جمہوریت  محض ایک نظام نہیں ہے، بلکہ یہ  ایک تصور ہے۔ بھارت میں جمہوریت  صرف ایک  آئینی ڈھانچہ نہیں ہے، بلکہ  یہ  ایک روح ہے۔ بھارت میں جمہوریت  دستور کے دھاروں  کا محض ایک  مجموعہ نہیں ہے بلکہ یہ  ہماری جیون دھارا ہے۔

وزیراعظم نے  آزادی کے  75 برسوں میں جبکہ  ماضی  کی آب و تاب اور  مستقبل کے وعدے  ہمارےسامنےہیں، کے پس منظر میں  میڈیا کے  کردار کو  اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ  جب میڈیا  سووچھ بھارت ابھیان  جیسے امور کو  اٹھاتا ہے، تو یہ  لوگوں تک  بہت تیزی کے ساتھ  پہنچتا ہے۔ انہوں نے  مشورہ دیا کہ  میڈیا  آزادی کا امرت مہوتسو  کےدوران  لوگوں کی کوششوں  کی اشاعت  کے حوالے سے  ایک رول  ادا کرسکتا ہے، یہ کام جدو جہد آزادی  کے اوپر  75 ایپی سوڈ  پر مشتمل پروگراموں کی منصوبہ کرکے    یا اس موقع کے مناسبت سے خصوصی  تکمیلی پروگرام  تیار کرکے  کیا جاسکتا ہے۔

مواد کی  مرکزیت  کےبارے میں  گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعظم نے کہا کہ یہ کہا جاتا ہےکہ  ’کنٹینٹ اس کنگ‘ یعنی  مواد ہی  بادشاہ ہے، لیکن  ان کے تجربے  کے اعتبار سے  ’’کنٹینٹ از کنیکٹ‘‘ یعنی مواد رابطہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ  جب  مواد بہتر ہوتا ہے  تو لوگو  خود بہ خود  اس سے جڑ جاتےہیں۔ یہ بات  جس طرح سے  میڈیا پر نافذ ہوتی ہے،  یہ مساوی طور پر  ہمارے پارلیمانی نظام پر بھی  نافذ ہوتی ہے۔ کیونکہ  پارلیمنٹ میں  صرف سیاست نہیں ہوتی، پالیسی بھی بنائی جاتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ  عام لوگوں کے اندر  پارلیمنٹ کی کارگزاریوں  کے ساتھ  جڑے ہونے کا  احساس  ہونا چاہیے۔ انہوں نے نئے چینل سے  اس سمت میں  کام کرنے کے لئے کہا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب پارلیمنٹ کا اجلاس ہو رہا ہوتا ہے،  تو  متعدد موضوعات پر  مباحثے ہوتے ہیں۔ لہذا  نوجوانوں کےلئے  یہ سیکھنے کا بڑا موقع ہوتا ہے۔ اراکین پارلیمنٹ کو بھی  پارلیمنٹ کے اندر  بہتر برتاؤ  اور عمدہ بحث کی  تحریک ملتی ہے جب ملک  انہیں دیکھ رہا ہوتا ہے۔ انہوں نے  شہریوں  کے فرائض پر  توجہ  مرکوز کئےجانے کی  ضرورت پر  زور دیتے ہوئے کہا کہ  اس کے تئیں  بیداری پیدا کرنے کے لئے میڈیا ایک  موثر ذریعہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ  ان پروگراموں سے ہمارےنوجوانوں کو ہمارے جمہوری اداروں ، ان کے کام کاج  اور شہریوں کے فرائض  کے بارے میں  بہت کچھ سیکھنے کا  موقع مل سکتا ہے۔ اسی طرح سے  ورکنگ کمیٹیوں، قانون سازی کے عمل کی اہمیت  اور قانون ساز اداروں  کے کام کاج کے بارے میں  بہت سی معلومات  حاصل ہوسکتی  ہیں، جس سے  گہرائی کے ساتھ بھارت کی  جمہوریت کو  سمجھنے میں مدد ملےگی۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ  پارلیمنٹ ٹی وی نے  پنچایتوں کے  کام کاج کے اوپر بھی  پروگرام  بنائے جائیں کیونکہ  یہ جمہوریت کی جڑیں ہیں۔ یہ پروگرام  بھارت کی  جمہوریت کو  ایک نئی توانائی  اور ایک نیا شعور بخشیں گے۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's forex reserves hit all-time high of $729.33 billion after $12.42 billion jump

Media Coverage

India's forex reserves hit all-time high of $729.33 billion after $12.42 billion jump
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister extends greetings on National Sports Day
August 29, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has extended his greetings to all sports lovers on National Sports Day. Shri Modi said that the dedication, passion and determination of sportspersons make the entire nation proud.

The Prime Minister also paid homage to the legendary Major Dhyan Chand Ji, whose brilliance and contribution to Indian hockey continue to inspire generations.

Shri Modi posted on X:

“To every sports lover…your dedication, passion and determination make everyone proud.

We also pay homage to the legendary Major Dhyan Chand Ji, whose brilliance inspires generations.

#NationalSportsDay”