وزیر خارجہ روبیو نے وزیر اعظم کو باہمی اشتراک میں مسلسل پیش رفت سے آگاہ کیا
وزیرخارجہ روبیو نے مختلف علاقائی اور عالمی معاملات پر امریکی نقطہ نظرسے واقف کرایا
وزیر اعظم نے امن کی کوششوں کے لیے بھارت کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا اور تنازعات کے پرامن حل پرایک بار پھر زور دیا
وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کو نیک خواہشات پیش کی

امریکی وزیر خارجہ جناب مارکو روبیو نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔

وزیر خارجہ روبیو نے وزیر اعظم کو دفاع ، کلیدی ٹیکنالوجیز ، تجارت اور سرمایہ کاری ، توانائی کی یقینی فراہمی ، رابطے ، تعلیم اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک میں میں مسلسل پیش رفت سے آگاہ کیا ۔

وزیر خارجہ  روبیو نے مغربی ایشیا کی صورتحال سمیت مختلف علاقائی اور عالمی امور پر امریکہ  کے نقطہ نظرسے واقف کرایا۔

وزیر اعظم نے امن کی کوششوں کے لیے ہندوستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا اور بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پر پھر زور دیا۔

وزیر اعظم نےوزیر خارجہ  روبیو سے صدر ٹرمپ کو ان کی نیک خواہشات  پیش کرنے  کی درخواست کی اور کہا کہ وہ ان سے مسلسل رابطے  کے منتظر ہیں ۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Railways to operate over 300 special trains for Jagannath Rath Yatra, 100 for Onam: Ashwini Vaishnaw

Media Coverage

Railways to operate over 300 special trains for Jagannath Rath Yatra, 100 for Onam: Ashwini Vaishnaw
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،7 جولائی 2026
July 07, 2026

PM Modi Elevating India’s Global Standing Through Diplomacy and Development