امریکہ کے وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے  آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیر خارجہ بلنکن نے  صدر بائیڈن اور نائب صدر ہیرس کی طرف سے  وزیراعظم جناب  نریندر مودی کے لئے نیک  خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو  دن میں ای اے ایم اور این ایس اے کے ساتھ ہوئی مثبت بات چیت کے بارے میں بتایا، ساتھ ہی  دفاع، بحری سکیورٹی ، تجارت  اور سرمایہ کاری ،  آب وہوا میں تبدیلی اور  سائنس  وٹیکنالوجی سمیت  مختلف شعبوں میں بھارت -  امریکہ  اسٹریٹجک رشتوں کو  اور مستحکم کرنے  کے عزم  کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے  صدر بائیڈن اور نائب  صدر  ہیرس کو  اپنی  طرف سے مبارک باد دی۔  ساتھ ہی کواڈ ،  کووڈ  - 19  اور  آب وہوا میں تبدیلی سے متعلق  اقدامات کے لئے صدر بائیڈن کی تعریف کی۔

وزیر خارجہ بلنکن  نے  بھارت اور امریکہ کے درمیان  وسیع تر  دو طرفہ اور  کثیر  فریقی  امور پر  تال میل  بڑھانے  اور اس تال میل کو ٹھوس  اور قابل عمل تعاون میں تبدیل کرنے کے لئے دونوں اسٹریٹجک شراکت داروں کے عزم  کی تعریف کی۔

وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے کہا  کہ  امریکہ اور بھارت  کے سماج  جمہوریت ، آزادی  اور  رواداری کی اقدار کے لئے  ایک گہری  عہد بستگی کو مشترک کرتے ہیں، وہیں  امریکہ میں  بھارتی برادری نے  دو طرفہ  رشتوں کو  بڑھانے میں  اچھا خاصا تعاون کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  کووڈ  - 19  کی وجہ سے پیدا ہوئے چیلنجز ، عالمی  اقتصادی اصلا حات اور  آب وہوا میں تبدیلی کے سلسلے میں  آنے والے برسوں میں  بھارت امریکہ  اسٹریٹجک  شراکت داری  کی  وسیع تر  عالمی  اہمیت ہوگی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Coconut industry gets a policy boost

Media Coverage

Coconut industry gets a policy boost
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارن 17فروری 2026
February 17, 2026

India’s Tech-focused Revolution under PM Modi’s Leadership Takes Centre Stage at the IndiaAI Impact Summit