وزیراعظم نے اُترکاشی سرنگ میں بچاؤ کارروائیوں سے جڑے ہوئے تمام لوگوں کے جذبے کو سلام کیا
بچاؤ کارروائیوں کی کامیابی ہر شخص کے اندر جذبات اُبھار رہی ہے:وزیراعظم
وزیراعظم نے بحفاظت نکالے گئے افراد کی ہمت اور قوت برداشت کااعتراف کیا
مزدور بھائیوں کے لیے اچھی صحت کی دعا کی

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اُتر کاشی سرنگ کے حادثے سے جڑی بچاؤ کارروائیوں میں حصہ لینے والے تمام افراد کے جذبے کو سلام کیا ہے۔

جناب مودی نے کہاکہ  اُترکاشی سرنگ سے مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کی کارروائی کی کامیابی کو ہر فرد کے لیے ایک جذباتی لمحہ ہے۔ سرنگ میں پھنس جانے والے مزدوروں کے حوصلے اور قوت برداشت کااعتراف کرتے ہوئے ، انہوں نے ان کے لئے اچھی صحت کی دعا کی۔ وزیراعظم نے مزید یہ بھی کہا کہ اس مشن سے وابستہ ہر ایک فرد نے انسانیت کے جذبے اور ٹیم ورک کی ایک حیرت انگیز مثال قائم کی ہے۔

وزیراعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

اُترکاشی میں ہمارے مزدور بھائیوں کے لیے کی جانے والی بچاؤ کارروائیوں کی کامیابی ہر کسی کو جذباتی بنادینے والی ہے۔

سرنگ میں جو ساتھی پھنسے ہوئے تھے، ان سے میں کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کاحوصلہ اور قوت برداشت ہر ایک کو متاثر کررہے ہیں۔ میں آپ سبھی کی خیروعافیت اور بہترین صحت کی دعا کرتا ہوں۔

یہ بڑے اطمینان کی بات ہے کہ طویل انتظار کے بعد اب ہمارے یہ ساتھی اپنے اعزاء واقرباء سے ملیں گے۔ ان سبھی کے کنبے کے افراد نے بھی اس چیلنج بھرے وقت میں جس صبرو تحمل اور حوصلے کااظہار کیا ہے ا س کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

میں اس بچاؤ مہم سے جڑے سبھی لوگوں کے جذبے کو بھی سلام کرتا ہوں ۔ ان کی بہادری اور قوت ارادی نے ہمارے بھائیوں کو نئی زندگی عطا کی ہے۔ ا س مشن میں شامل ہر فرد نے  انسانیت اور ٹیم ورک کی ایک حیرت انگیز مثال قائم کی ہے۔

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Gyan Bharatam Portal Houses Over 88,800 Manuscripts, Government Informs Lok Sabha

Media Coverage

Gyan Bharatam Portal Houses Over 88,800 Manuscripts, Government Informs Lok Sabha
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Share your ideas for PM Modi's Independence Day speech
July 25, 2026

Prime Minister Narendra Modi has invited citizens to share their ideas and suggestions for his Independence Day address.

Share your thoughts and suggestions. Some of the ideas received may be mentioned by the Prime Minister during his Independence Day address from the Red Fort.