عالی جناب،

صدر بائیڈن،

وزیر اعظم کِشیدا،

اور وزیر اعظم البنیز

مجھے اپنی تیسری میعاد کے آغاز پر ہی، آج کواڈ ( QUAD )سربراہی اجلاس میں دوستوں کے ساتھ شرکت کر کے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ کواڈ کی بیسویں سالگرہ منانے کے لیے صدر بائیڈن کے آبائی شہر وِلمنگٹن سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہوسکتی۔ ایمٹریک جو (Amtrak Joe) کی شکل میں آپ جس طرح سے اس شہر اور ’’ڈیلاویئر‘‘ سے جڑے رہے ہیں، کچھ ویسا ہی رشتہ آپ کا کواڈ سے بھی رہا ہے۔

 

آپ کی قیادت میں پہلی سربراہی کانفرنس  2021 میں ہوئی تھی اور اتنے کم وقت میں ہم نے بے مثال طور پر ہر سمت میں اپنے تعاون کو بڑھایا ہے۔ آپ نے ذاتی طور پر اس میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ کواڈ کے ساتھ آپ کی مضبوط وابستگی، آپ کی قیادت اور آپ کے تعاون کے لیے میں آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دوستو،

ہماری ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دنیا تناؤ اور تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔ ایسے میں پوری انسانیت کے لیے مشترکہ جمہوری اقدار کی بنیاد پر کواڈ کے ساتھ آگے بڑھنا بہت ضروری ہے۔ ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں۔ ہم سب قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظم، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام اور تمام مسائل کے پرامن حل کی حمایت کرتے ہیں۔

 

ایک آزاد، کھلا، شمولیت پر مبنی اور خوش حال انڈو پیسفک ہماری مشترکہ ترجیح اور مشترکہ عزم ہے۔ ہم نے مل کر تحفظ صحت، اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، موسمیاتی تبدیلی، صلاحیت سازی جیسے شعبوں میں بہت سے مثبت اور جامع اقدامات کیے ہیں۔ ہمارا پیغام واضح ہے:- کواڈ یہاں رہنے، مدد کرنے، شراکت داری اور تکمیل کے لیے ہے۔

میں ایک بار پھر صدر بائیڈن اور ان کے تمام ساتھیوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔  2025 میں، کواڈ لیڈرس سمٹ کا انعقاد بھارت میں  کرنے میں ہمیں خوشی ہوگی۔

بہت بہت شکریہ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
ISRO achieves milestone with successful sea-level test of CE20 cryogenic engine

Media Coverage

ISRO achieves milestone with successful sea-level test of CE20 cryogenic engine
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،13 دسمبر 2024
December 13, 2024

Milestones of Progress: Appreciation for PM Modi’s Achievements