"تعلیم نہ صرف وہ بنیاد ہے جس پر ہماری تہذیب کی تعمیر ہوئی ہے بلکہ یہ انسانیت کے مستقبل کی معمار بھی ہے"
"حقیقی علم عاجزی پیدا کرتا ہے، عاجزی سے قابلیت پیدا ہوتی ہے، قابلیت سے دولت ملتی ہے، دولت انسان کو اچھے کام کرنے کا اہل بناتی ہے، اور یہی وہ چیز ہے جو خوشی لاتی ہے"
"ہمارا مقصد بہتر حکمرانی کے ساتھ معیاری تعلیم کی فراہمی ہونا چاہیے"
"اپنے نوجوانوں کو مستقبل کے لیے تیار کرنے کے لیے، ہمیں انہیں مسلسل ہنر، دوبارہ ہنر اور اعلی ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے"
"ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تعلیم تک رسائی کو بڑھانے اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کے لیے قوّت میں کئی گنا اضافہ کرنے والی چیز ہے"

قابل احترام  ، خواتین و حضرات، نمسکار!

میں جی 20 وزرائے تعلیم کے اجلاس کے لیے ہندوستان میں آپ کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ تعلیم نہ صرف وہ بنیاد ہے جس پر ہماری تہذیب کی بنیاد رکھی گئی ہے بلکہ یہ انسانیت کے مستقبل کی معمار بھی ہے۔ بحیثیت وزراء تعلیم، آپ شیرپا ہیں جو سب کے لیے ترقی، امن اور خوشحالی کی ہماری کوششوں میں بنی نوع انسان کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ ہندوستانی صحیفوں میں، تعلیم کے کردار کو خوشی لانے کے لیے کلیدی قرار دیا گیا ہے۔ ودھیہ دداتی ونین ونیاد یاتی پاترتام۔پاتر توات دھنماپروتی دھنہ دھرم تتہ سکھم۔ اس کا مطلب ہے: اصل علم سے عاجزی  پیدا ہوتی ہے۔ عاجزی سے قابلیت آتی ہے۔ قابلیت سے ہی دولت ملتی ہے۔ دولت انسان کو اچھے کام کرنے کے قابل بناتی ہے۔ اور، یہ وہی ہے جو خوشی لاتا ہے. یہی وجہ ہے کہ ہندوستان میں ہم نے ایک شاندار  اور جامع سفر کا آغاز کیا ہے۔ ہمارا ماننا ہے  کہ بنیادی خواندگی ہمارے نوجوانوں کے لیے ایک مضبوط بنیاد کی تشکیل کرتی ہے اور ہم اسے ٹیکنالوجی کے ساتھ بھی جوڑ رہے ہیں۔ اس کے لیے، ہم نے ‘‘فہم اور عدد کے ساتھ پڑھنےمیں پختگی کے لیے قومی پہل ’’، یا ‘‘نپون بھارت ’’  پہل شروع کی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ‘‘بنیادی خواندگی اور شماریات’’ کو آپ کے گروپ نے بھی ایک ترجیح کے طور پر شناخت کیا ہے۔ ہمیں 2030 تک اس پر طے وقت  کے ساتھ کام کرنے کا عزم کرنا چاہیے۔

عزت مآب،

ہمارا مقصد بہتر حکمرانی کے ساتھ معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ اس میں ہمیں نئی ​​ای لرننگ کو اختراعی طور پر اپنانا اور استعمال کرنا ہے۔ ہندوستان میں ہم نے اپنے طور پر کئی اقدامات کیے ہیں۔ ایسا ہی ایک پروگرام ، ‘‘نوجوان خواہش مند اذہان کے لیے ایکٹو لرنگ کا سٹڈی ویپس یا سنوے ہیں۔  یہ آن لائن پلیٹ فارم نویں کلاس سے پوسٹ گریجویٹ سطح تک تمام کورسز کی میزبانی کرتا ہے۔ یہ طلباء کو دور دراز علاقوں  سے سیکھنے کے قابل بناتا ہے اور رسائی، مساوات اور معیار پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ 34 ملین سے زیادہ اندراجات اور نو ہزار سے زیادہ کورسز کے ساتھ، یہ سیکھنے کا ایک بہت موثر ٹول بن گیا ہے۔ ہمارے پاس‘‘علمی اشتراک  کے لیے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ’’ یا دکشا پورٹل بھی ہے۔ اس کا مقصد دور دراز علاقوں کے طلباء اور جو باقاعدہ کلاسز میں شرکت سے قاصر ہیں۔ اساتذہ اس پلیٹ فارم کو  فاصلاتی تعلیم کے ذریعے اسکول کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ انتیس ہندوستانی زبانوں اور سات غیر ملکی زبانوں میں سیکھنے میں معاون  ہے۔ اس نے 137 ملین سے زیادہ کورس کی تکمیل کی ہے۔ ہندوستان کو ان تجربات اور وسائل کا اشتراک کرنے میں خوشی ہو گی، خاص طور پر ان لوگوں کے ساتھ جو گلوبل ساؤتھ میں ہیں۔

عزت مآب،

اپنے نوجوانوں کو  مستقبل کے لیے تیار کرنے کی خاطر  ہمیں انہیں مسلسل ہنر، دوبارہ ہنر اوراز سر نو ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ان کی قابلیتوں کو کام کے پروفائلز اور طریقوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان میں، ہم مہارت کی نقشہ سازی کا کام کر رہے ہیں۔ ہماری تعلیم، ہنر اور محنت کی وزارتیں اس اقدام پر مل کر کام کر رہی ہیں۔ جی 20 ممالک عالمی سطح پر مہارت کی نقشہ سازی کر سکتے ہیں، اور ایسے خلا کوتلاش کر سکتے ہیں جنہیں پر کرنے کی ضرورت ہے۔

عزت مآب،

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ایک برابری کا کام کرتی ہے اور شمولیت کو فروغ دیتی ہے۔ یہ تعلیم تک رسائی کو بڑھانے اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے میں ایک قوت ضرب ہے۔ آج مصنوعی ذہانت سیکھنے، ہنر مندی اور تعلیم کے شعبے میں بڑی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ مواقع کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کو بھی چیلنجز در پیش  ہے۔ ہمیں صحیح توازن برقرار رکھنا ہے۔جی -20 اس میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

عزت مآب،

ہندوستان میں، ہم نے تحقیق اور اختراع پر بھی زور دیا ہے۔ ہم نے پورے ملک میں دس ہزار ‘‘اٹل ٹنکرنگ لیبز’’قائم کیے ہیں۔ یہ ہمارے اسکول کے بچوں کے لیے تحقیق اور اختراعی نرسری کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ان لیبز میں سات اعشاریہ پانچ ملین سے زائد طلباء ایک ایک اعشاریہ  دو کروڑ سے زیادہ جدت طرازی کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ جی-20 ممالک، اپنی اپنی طاقتوں کے ساتھ تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، خاص طور پر گلوبل ساؤتھ میں۔ میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ تحقیقی تعاون میں اضافے کے لیے راستہ تیار کریں۔

عزت مآب،

آپ کی ملاقات ہمارے بچوں اور نوجوانوں کے مستقبل کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ کے گروپ نے تیز رفتاری سے پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے گرین ٹرانزیشن، ڈیجیٹل تبدیلیوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کی نشاندہی کی ہے۔ ان تمام کوششوں کی جڑ تعلیم ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ گروپ ایک جامع، کاروائی  پر مبنی اور مستقبل کے لیے تیار تعلیمی ایجنڈا لے کرسامنے آئے گا۔ اس سے پوری دنیا کو واسودھائیو کٹمبکم -ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل کے اصل جزبے سے فائدہ پہنچے گا۔ میں آپ سب کی ایک نتیجہ خیز اور کامیاب ملاقات کی خواہش کرتا ہوں۔

آپ سب کا شکریہ

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's Major Ports Handled Record 915 Million Tonnes Cargo In FY26, Surpass Annual Target

Media Coverage

India's Major Ports Handled Record 915 Million Tonnes Cargo In FY26, Surpass Annual Target
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi addresses Party Karyakartas on BJP Sthapana Diwas
April 06, 2026
We have fulfilled our commitment by bringing the Nari Shakti Vandan Adhiniyam, with the aim of implementing it in the 2029 elections: PM on Sthapana Diwas
Inspired by the ideals of the Rashtriya Swayamsevak Sangh, the BJP entered politics with a commitment to ‘clean and value-based governance’: PM Modi
India is achieving its climate goals ahead of time and has significantly expanded its renewable energy capacity, especially in solar power: PM Modi
The BJP has balanced development with heritage, ensuring due recognition to all great personalities of India, including Netaji Subhas Chandra Bose and the Azad Hind Fauj, while also promoting Khadi: PM
The BJP has consistently worked to strengthen national unity through initiatives like One Nation One Tax with GST, One Nation One Ration Card, and One Nation One Grid: PM Modi

PM Modi addressed BJP Karyakartas on the party’s Sthapana Diwas, paying tribute to generations of workers and their dedication, sacrifice and unwavering commitment. He reminisced about the early years when the BJP had neither power nor resources, and karyakartas travelled tirelessly to connect with people. He reiterated their belief in a brighter future for Bharat, which kept them going despite challenges like the Emergency, political isolation and violence.

The PM paid homage to all those who lost their lives for the welfare of people, particularly in states like West Bengal and Keralam and said BJP workers have always remained fearless and committed to nation-building.

Reflecting on BJP’s growth, PM Modi said the party’s success is rooted in a long journey of intent, policy and dedication. Inspired by the ideals of the Rashtriya Swayamsevak Sangh, BJP entered politics with a commitment to ‘clean and value-based governance’. Over the decades, the party built a strong cadre driven by service, discipline and ideological clarity.

He highlighted that the BJP has also set a new benchmark in coalition politics through the NDA, which has completed over 25 years, reflecting inclusivity and respect for regional aspirations.

Speaking on governance, he recalled that the party had resolved to ensure greater participation of women and fulfilled its commitment by bringing the Nari Shakti Vandan Adhiniyam, with the aim of implementing it in the 2029 elections.

He said that today, the BJP is guided by the principle of Antyodaya. He noted that through a saturation approach, the government has helped lift 25 crore people out of poverty.

PM Modi highlighted key milestones achieved by the government, including the removal of Article 370 in Jammu and Kashmir, fulfilling a long-standing commitment of the party.

He added that BJP has consistently worked to strengthen national unity through initiatives like One Nation One Tax with GST, One Nation One Ration Card, and One Nation One Grid, etc.,

Emphasising India’s global outlook, the PM said the country is guided by the spirit of “Vasudhaiva Kutumbakam” and is engaging with the world with equal closeness. He said BJP has balanced development with heritage, ensuring due recognition to all great personalities of India, including Netaji Subhas Chandra Bose and the Azad Hind Fauj, while also promoting Khadi and the spirit of self-reliance.

On economic and environmental progress, PM Modi noted that India is achieving its climate goals ahead of time and has significantly expanded its renewable energy capacity, especially in solar power.

Concluding his address, the Prime Minister reaffirmed that BJP will continue to work with dedication towards nation-building, guided by its core principle:
“Rashtra Pratham (Nation First)”.