‘‘تمل ناڈو کے ہر گھر میں جس طرح پونگل كی خوشیاں عام ہیں، میں ہر ایک کی زندگی میں خوشی اور خوشحالی کی خواہاں ہوں’’
‘‘آج كا دن خاندان اور دوستوں کے ساتھ تہوار منانے جیسا ہی ہے’’
‘‘فصلوں، کسانوں اور گاؤوں كوزیادہ تر تہواروں میں محوری حیثیت حاصل ہوتی ہے’’
‘‘چھوٹے کسانوں اور نوجوان کاروباریوں کو جوار کے فروغ سے فائدہ ہو رہا ہے’’
‘‘پونگل کا تہوار ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے قومی جذبے کا ترجمان ہے’’
‘‘اتحاد کا یہ احساس 2047 تک وکست بھارت کی تشكیل کی سب سے بڑی محرك طاقت ہے’’

ونکم، آپ سبھی کو پونگل کے تیوہار کی ڈھیر ساری نیک خواہشات! इनिय पोङ्गल् नल्वाळ्तुक्कल्  !

 

پونگل کے مقدس دن تمل ناڈو کے ہر گھر سے پونگل دھارا بہتی ہے۔ میری خواہش ہے کہ اسی طرح آپ کی زندگی میں مسرت، خوشحالی اور اطمینان کی دھارا مسلسل بہتی رہے۔ کل ہی ملک نے لوہڑی کا تیوہار دھوم دھام سے منایا ہے۔ کچھ لوگ آج مکر سنکرانتی – اُتراین منا رہے ہیں، کچھ لوگ شاید کل منائیں گے۔ ماگھ بیہو بھی بس آنے ہی والا ہے۔ میں ان سبھی تیوہاروں کے لیے تمام اہل وطن کو بہت بہت مبارکباد نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

 

ساتھیو،

یہاں مجھے میرے کئی جانے پہچانے چہرے نظر آ رہے ہیں۔ گذشہ برس بھی ہم سب تمل پتھانڈو کے موقع پر یہاں مل چکے ہیں۔ میں مروگن جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اس شاندار تقریب کا حصہ بننے کا موقع دیا۔ یہ ایسا ہے، جیسے میں اپنے کنبے اور دوستوں کے ساتھ کوئی تیوہار منا رہا ہوں۔

ساتھیو،

سنت تروولّوور نے کہا ہے - तळ्ळा विळैयुळुम् तक्कारुम् ताळ्विला चेव्वरुम् सेर्वदु नाडु، یعنی اچھی فصل، پڑھا لکھا شخص اور ایماندار تاجر، یہ تینوں مل کر ملک کی تعمیر کرتے ہیں۔ تروولّوور جی نے سیاست داں کا ذکر نہیں کیا ہے، یہ ہم سب کے لیے ایک پیغام ہے۔ پونگل تیوہار میں تازی فصل کو بھگوان کے قدموں میں پیش کرنے کی روایت ہے۔ اس مکمل تیوہاری روایت کے مرکز میں ہمارے اَن داتا، ہمارے کاشتکار ہیں۔ اور ویسے بھی بھارت کا ہر تیوہار کسی نہ کسی صورت میں گاؤں سے، کسانی سے، فصل سے جڑا ہوتا ہے۔

مجھے یاد ہے، پچھلی مرتبہ ہم نے اس بارے میں بات کی تھی کہ کیسے ہمارے موٹے اناج یا شری اَن تمل ثقافت سے مربوط ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ اس سوپر فوڈ کو لے کر ملک میں اور دنیا میں ایک نئی بیداری آئی ہے۔ ہمارے متعدد نوجوان، ملیٹس- شری اَن کو لے کر نئے اسٹارٹ اپ شروع کر رہے ہیں اور یہ اسٹارٹ اپس آج ازحد مقبول عام بن رہے ہیں۔ شری اَن کی پیداوار سے ہمارے ملک کے تین کروڑ سے زائد چھوٹے کاشتکار جڑے ہوئے ہیں۔ ہم شری اَن کو فروغ دیتے ہیں تو سیدھے سیدھے اِن تین کروڑ کاشتکاروں کا فائدہ ہوتا ہے۔

 

ساتھیو،

پونگل کے موقع پر تمل خواتین اپنے گھر کے باہر کولم بناتی ہیں۔ سب سے پہلے وہ آٹے کا استعمال کرکے زمین پر کئی ڈاٹس بناتی ہیں۔ اور ایک مرتبہ جب سارے ڈاٹس بن جاتے ہیں، تو ہر ایک کی ایک الگ اہمیت ہوتی ہے۔ یہ تصویر ہی دل لبھانے والی ہوتی ہے۔ لیکن کولم کی اصلی صورت اس وقت مزید شاندار ہو جاتی ہے جب یہ تمام ڈاٹس ملا دیے جاتے ہیں اور بڑی فنی مہارت سے اس میں رنگ بھرا جاتا ہے۔

ہمارا ملک اور اس کی گوناگونیت بھی کولم کے جیسی ہے۔ جب ملک کا ہر گوشہ ایک دوسرے سے جذباتی طور پر مربوط ہوتا ہے، تو ہماری طاقت کا ایک الگ صورت میں اظہار ہوتا ہے۔ پونگل کا تیوہار بھی ایک ایسا ہی تیوہار ہے، جو ایک بھارت ۔ شریشٹھ بھارت کے قومی جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔ کچھ ہی وقت پہلے، کاشی – تمل سنگمم اور سوراشٹر تمل سنگمم ازحد اہم روایت شروع ہوئی ہے، اور اس میں بھی اسی جذبے  کا اظہار ہوتا ہے۔ ان تمام تقریبات میں بہت بڑی تعداد میں ہمارے تمل بھائی بہن جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیتے ہیں۔

 

ساتھیو،

یکجہتی کا یہی جذبہ 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کی سب سے بڑی قوت ہے، سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ آپ کو یاد ہوگا، لال قلعہ سے میں نے جس پنچ پران کی اپیل کی ہے، اس کا اہم عنصر ملک کی یکجہتی کو توانائی فراہم کرنا ہے، ملک کے اتحاد کو مضبوط کرنا ہے۔ پونگل کے اس مبارک تیوہار کے موقع پر ہمیں ملک کی یکجہتی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

 

ساتھیو،

آج یہاں بہت سے فنکار اور مشہور فنکار، معزز فنکار، اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہیں، آپ سب بھی انتظار کرتے ہوں گے، میں بھی انتظار کرتا ہوں۔ یہ تمام فنکار راجدھانی دہلی میں تمل ناڈو کی جھلک پیش کرنے والے ہیں۔ کچھ لمحے ہمیں تمل ناڈو جینے کا موقع ملے گا، یہ بھی ایک خوش نصیبی ہے۔ میری ان تمام فنکاروں کو ڈھیر ساری نیک خواہشات۔ میں ایک مرتبہ پھر مروگن جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مُنکّم!

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
From Macron To Busch, What European Leaders' Big Presence At AI Impact Summit 2026 Means For India

Media Coverage

From Macron To Busch, What European Leaders' Big Presence At AI Impact Summit 2026 Means For India
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister’s meeting with Prime Minister of Mauritius on the sidelines of the India AI Impact Summit
February 20, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi met the Prime Minister of Mauritius Dr. Navinchandra Ramgoolam on the sidelines of the India AI Impact Summit in New Delhi today. This is Prime Minister Ramgoolam’s second visit to India during his current tenure, following his State Visit in September 2025. The meeting also follows their recent telephonic conversation held on 09 February 2026.

The two leaders reviewed the progress of the Enhanced Strategic Partnership and its multifaceted engagement across trade and investment, maritime security, health, education and digital cooperation. Recognising the growing relevance of emerging technologies, they exchanged views on collaboration in Artificial Intelligence and innovation-led sectors to advance inclusive and sustainable development.

The leaders reviewed the implementation of the Special Economic Package extended by India in support of Mauritius’ development priorities. Prime Minister Modi underscored that Mauritius stands as a role model for India’s development partnership, reflecting mutual trust and shared commitment to progress.

The two Prime Ministers reaffirmed the enduring importance of the India–Mauritius partnership under India’s Vision MAHASAGAR and Neighbourhood First policy, emphasising its contribution to mutual prosperity and advancing the shared priorities of the Global South.

The leaders agreed to continue working closely to further strengthen bilateral cooperation and contribute to peace, stability and prosperity in the Indian Ocean Region.