عزت مآب

معززسربراہان،

نمسکار!

میں صدر لولا کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے 17ویں برکس سربراہ اجلاس کی بہترین تنظیم کی۔ برازیل کی متحرک قیادت میں، ہمارے برکس تعاون کو نئی توانائی اور جذبہ ملا ہے۔ اور مجھے یہ کہتےہوئے خوشی ہورہی ہے کہ جوتوانائی ہم نے حاصل کی ہے وہ صرف ایک اسپریسو نہیں ہے؛ بلکہ یہ ایک ڈبل اسپریسو کا شاٹ ہے! اس کے لئے میں صدر لولا کی بصیرت اور ان کی ثابت قدمی کو سراہتا ہوں۔ بھارت کی جانب سے، میں اپنے دوست صدر پربوو کو برکس خاندان میں انڈونیشیا کی شمولیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

دوستوں،

گلوبل ساؤتھ کو اکثر دوہرے معیار کا سامنا رہا ہے۔ چاہے وہ ترقی، وسائل کی تقسیم، یا سلامتی سے متعلق امور ہوں، گلوبل ساؤتھ کے مفادات کو صحیح اہمیت نہیں دی گئی۔ گلوبل ساؤتھ کو اکثر ان مسائل پر صرف رسمی اشارے ملے ہیں جیسے موسمیاتی مالیات، پائیدار ترقی، اور ٹیکنالوجی تک رسائی۔

دوستوں،

انسانیت کا دو تہائی حصہ ابھی تک 20ویں صدی میں قائم عالمی اداروں میں مناسب نمائندگی سے محروم ہے۔ کئی ایسے ممالک جو آج کی عالمی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، انہیں ابھی تک فیصلہ سازی کے عمل میں شامل نہیں کیا گیا۔ یہ صرف نمائندگی کا مسئلہ نہیں، بلکہ یہ اداروں کی ساکھ اور مؤثریت کا بھی مسئلہ ہے۔ گلوبل ساؤتھ کے بغیر یہ ادارے ایسے ہیں جیسے ایک موبائل فون جس میں سِم کارڈ تو ہو، مگر نیٹ ورک نہ ہو۔ ایسے ادارے نہ تو مؤثر طریقے سے کام کر سکتے ہیں، نہ ہی 21ویں صدی کے نئے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ چاہے یہ دنیا بھر میں جاری تنازعات ہوں، عالمی وبائیں، اقتصادی بحران، یا سائبر اور خلائی چیلنجز، ان اداروں نے کبھی بھی کسی مؤثر حل کی پیشکش نہیں کی۔

 

آج دنیا کو ایک نئے ملٹی پولر اور شمولیتی عالمی نظام کی ضرورت ہے۔اس کا آغاز عالمی اداروں میں جامع اصلاحات سے ہونا چاہیے۔ یہ اصلاحات محض علامتی نہیں ہونی چاہئیں، بلکہ ان کا حقیقی اثر بھی نظر آنا چاہیے۔ حکومتی ڈھانچوں، ووٹنگ کے حقوق، اور قیادت کی پوزیشنز میں تبدیلیاں ضروری ہیں۔ گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو جو چیلنجز درپیش ہیں، ان کو پالیسی سازی میں اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔

دوستوں،

برکس کی توسیع اور نئے شراکت داروں کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ گروپ وقت کے ساتھ اپنی ترقی اور ہم آہنگی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اب ہمیں وہی عزم دکھانا ہوگا جو ہم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، ڈبلیو ٹی او اور کثیرالجہتی ترقیاتی بینکوں میں اصلاحات لانے کے لیے دکھایا تھا۔ مصنوعی ذہانت کے اس دور میں، جہاں ٹیکنالوجی ہر ہفتے نئی شکل اختیار کر رہی ہے، یہ ناقابل قبول ہے کہ عالمی ادارے 82 سال گزارنے کے بعد بھی اصلاحات سے عاری ہوں۔ آپ 21ویں صدی کے جدید سافٹ ویئر کو 20ویں صدی کی مشینوں پر نہیں چلا سکتے!

 

دوستوں،

بھارت نے ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات سے اوپر اٹھ کر انسانیت کے مفاد کے لیے کام کرنا اپنے فرض کے طور پر سمجھا ہے۔ ہم برکس کے تمام ممالک کے ساتھ تمام معاملات میں کام کرنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں اور اپنی تعمیری خدمات فراہم کریں گے۔ بہت شکریہ۔

تردیدیہ وزیرِ اعظم کے بیانات کا تخمینی ترجمہ ہے۔ اصل بیانات ہندی زبان میں دیے گئے تھے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Union Budget 2026-27: Strengthening India's long-term growth engines

Media Coverage

Union Budget 2026-27: Strengthening India's long-term growth engines
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi calls upon people to watch the special Pariksha Pe Charcha episode
February 03, 2026

The Prime Minister Shri Narendra Modi today invited citizens to watch the special Pariksha Pe Charcha episode on February 6, 2026, to witness these engaging conversations and the collective spirit of India’s youth.

As examination season approaches, Prime Minister once again engaged with young students through Pariksha Pe Charcha. This year, the interactive sessions were held with Exam Warriors in Devmogra, Coimbatore, Raipur, Guwahati, and at 7, Lok Kalyan Marg in Delhi.

The Prime Minister described the experience as refreshing and inspiring, noting the enthusiasm and openness of the students. He emphasized the importance of stress-free exams and shared practical insights on overcoming challenges, maintaining balance, and nurturing confidence.

In a post of X, Shri Modi stated:

"As the Parikshas are approaching, #ParikshaPeCharcha is back too!

This time, the Charcha happened with #ExamWarriors in Devmogra, Coimbatore, Raipur, Guwahati and at 7, LKM in Delhi. As always, it is refreshing to interact with my young friends and discuss stress free exams and several other things.

Do watch the PPC Episode on 6th February!"