‘‘اس بحث کا ہرلفظ پارلیمنٹ کے ہمارے آئندہ سفرمیں ہم سبھی کے لئے کارآمدہوگا’’
‘‘اس بحث میں تمام سیاسی پارٹیو ں کاجذبہ ملک کے عوام میں نئی خود اعتمادی کی شمع روشن کرےگا

عزت مآب چیئرمین صاحب،

دو دن سے انتہائی اہم اس بل پر تفصیل سے بحث ہورہی ہے۔دونوں ایوانوں کے تقریباً 132 معزز ممبروں نے مل کر اس پر ایک مثبت بحث کی ہے اور مستقبل میں بھی اس بحث کے ایک ایک لفظ آنے والے ہمارے سفر میں ہم سب کے لیے کام آنے والا ہےاس لیے ہر بات کی اپنی ایک اہمیت ہے،قیمت ہے۔ تمام معززممبران پارلیمنٹ نے اپنی گفتگو کے آغاز میں ہی کہا ہے کہ ہم اس کی حمایت کرتے ہیں اور اس کے لیے میں ان سب کا دل سے استقبال کرتا ہوں، دل سے ممنونیت کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ جو اسپرٹ پیدا ہوئی ہے، یہ اسپرٹ ملک کے تمام شہریوں میں ایک نئی خوداعتمادی پیدا کرے گی اور ہم تمام  معزز ممبران پارلیمنٹ نے اور تمام سیاسی پارٹیوں نے ایک بہت بڑا رول ادا کیا ہے۔ناری شکتی کو ایک مخصوص وقار، صرف بل کی منظوری سے حاصل  ہورہا ہے، ایسا نہیں ہے۔اس بل کے تئیں ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کی مثبت سوچ کا ہونا، اس سے ہمارے ملک کی ناری شکتی کو ایک نئی توانائی ملنے والی ہے۔یہ خود اعتمادی ایک نئے یقین کےساتھ قومی تعمیر میں تعاون دینے میں قیادت کے ساتھ آگے آئے گی، یہ اپنےآپ میں ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت بننے والی ہے۔

عزت مآب چیئرمین صاحب،

میں اس ایوان کا زیادہ وقت نہیں لیتا ہوں۔ آپ نے جس جذبے کااظہار کیا ہے، اس کے لیے ممنونیت کا اظہار کرتا  ہوں اور جب ووٹنگ ہوگی تو میری آپ سب سے گزارش ہے کہ یہ ایوان  بالا ہے، بحث بھی بہترین کرنے کی کوشش ہوئی ہےایسے  میں اتفاق رائے سے ووٹنگ کرکے ہم ملک کو ایک نیا اعتماد اور یقین دیں۔اسی توقع کےساتھ میں ایک بار پھر سب کا دل سے بہت بہت شکریہ اداکرتا ہوں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Khichdi To Moringa Paratha: 7 Traditional Foods PM Modi Loves

Media Coverage

Khichdi To Moringa Paratha: 7 Traditional Foods PM Modi Loves
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،26 اگست 2026
August 26, 2026

Accountability Meets Ambition: Record Low NPAs, Record Defence Output, Record Digital Adoption Under the Leadership of PM Modi