آج دیے گئے تقررنامے صرف سرکاری نوکریاں نہیں بلکہ ملک کی تعمیر میں فعال شرکت کے مواقع ہیں: وزیر اعظم
جب نوجوان کامیاب ہوتے ہیں تو ملک کامیاب ہوتا ہے: وزیر اعظم
ہماری حکومت نے صرف روزگار میلوں کے ذریعے 11 لاکھ سے زائد تقررنامے جاری کیے ہیں: وزیر اعظم
دیوالی کے موقع پر ریکارڈ فروخت ظاہر کرتی ہے کہ جی ایس ٹی بچت اتسو نے طلب، پیداوار اور روزگار کو توانائی بخشی ہے: وزیر اعظم
پرتیبھاسیتو پورٹل یہ یقینی بناتا ہے کہ یو پی ایس سی کے باصلاحیت امیدواروں کی صلاحیتیں ضائع نہ ہوں بلکہ قوم کی تعمیر میں کام آئیں: وزیر اعظم
نوجوان کرمیوگی ہی وکست بھارت کی جانب سفر کی قیادت کریں گے: وزیر اعظم

ساتھیو،

اس بار روشنی کا تہوار دیوالی آپ سب کی زندگی میں نئی روشنی لے کر آیا ہے۔تہواروں کے درمیان مستقل ملازمتوں کیلئے تقرر نامہ  وصول کرنا، جشن اور کامیابی کی دوہری خوشی، آج یہ خوشی ملک بھر کے 51,000 سے زیادہ نوجوانوں کو ملی ہے۔ میں محسوس کر سکتا ہوں کہ آپ سب کے خاندان میں کتنا خوشی کا ماحول ہوگا۔ میں آپ سب کو اور آپ کے اہل خانہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ زندگی کی اس نئی شروعات کے لیے میں آپ سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

ساتھیو،

آپ کا یہ جذبہ،محنت کرنےکی آپ کی صلاحیت، خوابوں کے سچ ہونے سے پیدا ہونے والا اعتماد، ملک کے لیے کچھ کرنے کے جذبے کے ساتھ مل کر نہ صرف ذاتی کامیابی ہوگی بلکہ قومی کامیابی ہوگی۔ آج، آپ کو صرف ایک سرکاری تقرری نہیں ملی ہے، بلکہ آپ کو قومی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا موقع دیا گیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اس جذبے کے ساتھ، ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ کام کریں گے اور آپ ہندوستان کے مستقبل کے لیے بہتر نظام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور آپ جانتے ہیں، ہمارے لئے، ‘‘ناگرک  دیو بھو:’’ ہمارا منتر ہے۔ ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ ہم کس طرح خدمت اور لگن کے جذبے کے ساتھ ہر شہری کی زندگی میں کارآمد ہو سکتے ہیں۔

 

ساتھیو،

گزشتہ 11 برسوں سے ملک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اس میں سب سے بڑا رول ہمارے نوجوانوں کا ہے، آپ سب کا ہے۔ اس لئے نوجوانوں کو بااختیار بنانا بی جے پی-این ڈی اے حکومت کی ترجیح ہے۔ آج روزگار میلے نوجوانوں کے خوابوں کی تکمیل کا ذریعہ بن چکے ہیں۔ صرف ان جاب میلوں کے ذریعے ہی ماضی قریب میں 11 لاکھ سے زیادہ تقررنامہ جاری کیے گئے ہیں اور یہ کوششیں صرف سرکاری ملازمتوں تک محدود نہیں ہیں۔ ہم نے ملک بھر میں ‘‘پی ایم وکست بھارت روزگار یوجنا’’ بھی شروع کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت 35 ملین نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا ہدف ہے۔

ساتھیو،

آج ایک طرف، نوجوانوں کو اسکل انڈیا مشن جیسے منصوبوں  کے ذریعے ہنر کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے، وہیں دوسری طرف، نیشنل کریئر سروس پلیٹ فارم جیسے اقدامات بھی انہیں نئے مواقع سے جوڑ رہے ہیں۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے اب تک نوجوانوں کو 70 ملین سے زیادہ اسامیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جا چکی ہیں۔ یہ 70 ملین خالی اسامیاں کوئی چھوٹی تعداد نہیں ہیں۔

 

ساتھیو،

نوجوانوں کے لیے ایک اور بڑا قدم ہے ‘‘پرتیبھا سیتو پورٹل’’! وہ امیدوار جو یو پی ایس سی کی فائنل لسٹ میں پہنچے لیکن وہ منتخب نہیں ہوئے، ان کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی۔ اس لئے نجی اور سرکاری ادارے اس پورٹل کے ذریعے ان نوجوانوں کو مدعو کر سکتے ہیں، انٹرویو لے سکتے ہیں اور مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔ نوجوانوں کی صلاحیت کا یہ درست استعمال ہی بھارت کی نوجوان قوت کو دنیا کے سامنے لے آئے گا۔

ساتھیو،

اس سال جی ایس ٹی بچت اتسو نے بھی اس تہوار کے موسم میں ایک نئی جہت کا اضافہ کیا ہے۔ آپ سب جانتے ہیں کہ ملک میں جی ایس ٹی کی شرح میں کمی کتنی اہم رہی ہے۔ اس کا اثر صرف بچت تک محدود نہیں ہے۔ اگلے سلسلے کی جی ایس ٹی اصلاحات سے روزگار کے مواقع بھی بڑھ رہے ہیں۔ روزمرہ کا سامان سستا ہو جائے تو مانگ بھی بڑھ جاتی ہے۔ جب طلب بڑھے گی، تو پیداوار اور سپلائی چین کو بھی رفتار ملے گی اور جب فیکٹریاں زیادہ پیداوار کریں گی، تو نئی نوکریاں پیدا ہوں گی۔ اسی لئے یہ جی ایس ٹی بچت میلہ بھی روزگار کے تہوار میں تبدیل ہو رہا ہے۔ ابھی ہم نے دیکھا کہ دھنتیرس اور دیوالی کے موقع پر جس طرح ریکارڈ فروخت ہوئی، نئے ریکارڈ قائم ہوئے اور پرانے ریکارڈ ٹوٹے، یہ ظاہر کرتا ہے کہ جی ایس ٹی میں کی گئی اصلاحات نے ملک کی معیشت کو نئی رفتار دی ہے۔ ایم ایس ایم ای سیکٹر اور ریٹیل ٹریڈ میں بھی ہمیں اس اصلاحات کا مثبت اثر نظر آ رہا ہے۔ اسی وجہ سے مینوفیکچرنگ، لاجسٹکس، پیکجنگ اور ڈسٹری بیوشن جیسے شعبوں میں نئے روزگار کے متعدد مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

 

ساتھیو،

آج ہندوستان دنیا کا سب سے نوجوان ملک ہے۔ ہم ہندوستان کے نوجوانوں کی صلاحیت کو ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت سمجھتے ہیں۔ ہم اس وژن اور ہر میدان میں اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہماری خارجہ پالیسی بھی ہندوستان کے نوجوانوں کے مفادات پر مرکوز ہے۔ ہماری سفارتی بات چیت اور عالمی مفاہمت ناموں میں نوجوانوں کی تربیت، ہنر مندی اور روزگار پیدا کرنا شامل ہے۔ حال ہی میں برطانوی وزیراعظم نے ہندوستان کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران، ہندوستان اور برطانیہ نے اے آئی، فنٹیک اور صاف توانائی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان چند ماہ قبل طے پانے والا آزاد تجارتی معاہدہ بھی نئے مواقع پیدا کرے گا۔ اسی طرح کئی یوروپی ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کی شراکت داری قائم کی گئی ہے۔ ان سے ہزاروں نئی ​​ملازمتیں پیدا ہونے کی امید ہے۔ برازیل، سنگاپور، کوریا اور کینیڈا جیسے ممالک کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ سرمایہ کاری میں اضافہ کریں گے، اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای کو سپورٹ کریں گے، برآمدات کو فروغ دیں گے اور نوجوانوں کو عالمی منصوبوں پر کام کرنے کے نئے مواقع فراہم کریں گے۔

ساتھیو،

آج ہم جس ملک کے بارے میں بات کر رہے ہیں اس کی مستقبل کی کامیابیوں اور وژن میں بھی آپ کا اہم کردار ہوگا۔ ہمیں ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ کے ہدف کے لئے مسلسل کام کرنا چاہیے۔ آپ جیسے نوجوان کرم یوگی ہی اس عہد کو عملی جامہ پہنائیں گے۔اس سفر میں آپ کو آئی گاٹ کرم یوگی بھارت پلیٹ فارم آپ کے لیے بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے تقریباً 15 ملین ملازمین  اس پلیٹ فارم سے وابستہ ہیں اورسیکھ رہے ہیں اوراسکل اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ اگر آپ بھی اس سے جڑیں گے، تو آپ میں ایک نیا  ورک کلچر اور اچھے حکمرانی کا جذبہ پیدا ہوگا۔ آپ کی محنت سے ہی ہندوستان کا مستقبل تشکیل پائے گا اور شہریوں کے خواب پورے ہوں گے۔ میں ایک بار پھر آپ سب کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آپ کا بہت بہت شکریہ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's electronics exports cross $47 billion in 2025 on iPhone push

Media Coverage

India's electronics exports cross $47 billion in 2025 on iPhone push
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
List of Outcomes: Visit of His Highness Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan, President of UAE to India
January 19, 2026
S.NoAgreements / MoUs / LoIsObjectives

1

Letter of Intent on Investment Cooperation between the Government of Gujarat, Republic of India and the Ministry of Investment of the United Arab Emirates for Development of Dholera Special Investment region

To pursue investment cooperation for UAE partnership in development of the Special Investment Region in Dholera, Gujarat. The envisioned partnership would include the development of key strategic infrastructure, including an international airport, a pilot training school, a maintenance, repair and overhaul (MRO) facility, a greenfield port, a smart urban township, railway connectivity, and energy infrastructure.

2

Letter of Intent between the Indian National Space Promotion and Authorisation Centre (IN-SPACe) of India and the Space Agency of the United Arab Emirates for a Joint Initiative to Enable Space Industry Development and Commercial Collaboration

To pursue India-UAE partnership in developing joint infrastructure for space and commercialization, including launch complexes, manufacturing and technology zones, incubation centre and accelerator for space start-ups, training institute and exchange programmes.

3

Letter of Intent between the Republic of India and the United Arab Emirates on the Strategic Defence Partnership

Work together to establish Strategic Defence Partnership Framework Agreement and expand defence cooperation across a number of areas, including defence industrial collaboration, defence innovation and advanced technology, training, education and doctrine, special operations and interoperability, cyber space, counter terrorism.

4

Sales & Purchase Agreement (SPA) between Hindustan Petroleum Corporation Limited, (HPCL) and the Abu Dhabi National Oil Company Gas (ADNOC Gas)

The long-term Agreement provides for purchase of 0.5 MMPTA LNG by HPCL from ADNOC Gas over a period of 10 years starting from 2028.

5

MoU on Food Safety and Technical requirements between Agricultural and Processed Food Products Export Development Authority (APEDA), Ministry of Commerce and Industry of India, and the Ministry of Climate Change and Environment of the United Arab Emirates.

The MoU provides for sanitary and quality parameters to facilitate the trade, exchange, promotion of cooperation in the food sector, and to encourage rice, food products and other agricultural products exports from India to UAE. It will benefit the farmers from India and contribute to food security of the UAE.

S.NoAnnouncementsObjective

6

Establishment of a supercomputing cluster in India.

It has been agreed in principle that C-DAC India and G-42 company of the UAE will collaborate to set up a supercomputing cluster in India. The initiative will be part of the AI India Mission and once established the facility be available to private and public sector for research, application development and commercial use.

7

Double bilateral Trade to US$ 200 billion by 2032

The two sides agreed to double bilateral trade to over US$ 200 billion by 2032. The focus will also be on linking MSME industries on both sides and promote new markets through initiatives like Bharat Mart, Virtual Trade Corridor and Bharat-Africa Setu.

8

Promote bilateral Civil Nuclear Cooperation

To capitalise on the new opportunities created by the Sustainable Harnessing and Advancement of Nuclear Energy for Transforming India (SHANTI) Act 2025, it was agreed to develop a partnership in advance nuclear technologies, including development and deployment of large nuclear reactors and Small Modular Reactors (SMRs) and cooperation in advance reactor systems, nuclear power plant operations and maintenance, and Nuclear Safety.

9

Setting up of offices and operations of UAE companies –First Abu Dhabi Bank (FAB) and DP World in the GIFT City in Gujarat

The First Abu Dhabi Bank will have a branch in GIFT that will promote trade and investment ties. DP World will have operations from the GIFT City, including for leasing of ships for its global operations.

10

Explore Establishment of ‘Digital/ Data Embassies’

It has been agreed that both sides would explore the possibility of setting up Digital Embassies under mutually recognised sovereignty arrangements.

11

Establishment of a ‘House of India’ in Abu Dhabi

It has been agreed in Principle that India and UAE will cooperate on a flagship project to establish a cultural space consisting of, among others, a museum of Indian art, heritage and archaeology in Abu Dhabi.

12

Promotion of Youth Exchanges

It has been agreed in principle to work towards arranging visits of a group of youth delegates from either country to foster deeper understanding, academic and research collaboration, and cultural bonds between the future generations.