Share
 
Comments

یہ ایک بڑا ہی خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔  میں ناقابل برداشت درد محسوس کررہا ہوں ۔ کئی ریاستوں کے شہریوں نے اس سفر میں کچھ نہ کچھ گنوایا ہے۔ جو اپنی زندگیاں کھو چکے ہیں،ان لوگوں، ان کے کنبے کے لئے یہ بہت ہی دردناک، تکلیف سے بالاتر ہے، دل کو جھنجھوڑنے والا ہے۔

جن پریواروں کے لوگ زخمی ہوئے ہیں انکے لئے بھی سرکار ان کی بہتر صحت کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔  جو لوگ ہم کھوچکے ہیں انھیں تو واپس نہیں لایا جاسکتا، لیکن سرکار ان کے دکھ میں ،  لواحقین کے غم میں ان کے ساتھ ہے۔ یہ  حادثہ سرکار کے لئے انتہائی سنگین ہے، ہر طرح کی تحقیقات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور جو بھی قصوروار پایا جائے گا اسے سخت سے سخت سزا ہو، اسے بخشا نہیں جائے گا۔

 میں اڈیشہ سرکار، یہاں کی انتظامیہ، عہدیدارو ں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، جنھوں نے اس صورتحال میں لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کی۔ میں یہاں کے لوگوں کا بھی دل سے شکر گزار ہوں کیونکہ انھوں نے اس مشکل وقت میں ، خواہ وہ خون کا عطیہ ہو،  یا امدادی اور راحتی کاموں کی بات ہو، جو کچھ وہ کرسکتے تھے انھوں نے کرنے کی کوشش کی۔  خاص کر علاقے کے نوجوانوں نے رات بھر محنت کی ہے۔

میں علاقے کے لوگوں کو احترام کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں کہ ان کے تعاون کی بدولت آپریشن کو تیز رفتار سے آگے بڑھایا جاسکا۔  ریلوے نے اپنی پوری طاقت صرف کردی ہے  کہ بچاؤ اور راحت کے کام کے پورے انتظامات ، ٹریک کو جلد از جلد بحال کرنے اور ٹریفک کا کام تیز رفتار سے پھر بحال ہو ان تینوں نکات پر سوچ سمجھ کر کوششوں کو آگے بڑھایا ہے۔

 لیکن  غم  و اندوہ کی اس گھڑی میں، میں آج حادثے کے اس مقام پر جاکر تمام چیزیں دیکھ کر آیا ہوں۔  جو لوگ زخمی ہوئے ہیں اسپتال میں جاکر ان کی خیریت دریافت کی ۔  اس دکھ تکلیف کا اظہار کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔  پرماتما ہم سب کو دکھ کی اس گھڑی سے جلد از جلد باہر نکلنے کی طاقت عطا کرے۔ مجھے یقین  ہے کہ ہم ان حادثات سے بہت کچھ سیکھیں گے اور اپنے شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے  اپنے انتظامات کو ہرممکن حد تک آگے بڑھائیں گے۔ غم کا موقع ہے، آئیے ہم سب ان خاندانوں کے لئے دعا کریں!

 

Explore More
لال قلعہ کی فصیل سے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن

Popular Speeches

لال قلعہ کی فصیل سے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن
Explained: The role of India’s free trade agreements in boosting MSME exports

Media Coverage

Explained: The role of India’s free trade agreements in boosting MSME exports
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM congratulates athlete Jyothi Yarraji for winning a silver medal in Women's 100 m Hurdles at Asian Games
October 01, 2023
Share
 
Comments

Prime Minister Shri Narendra Modi congratulated athlete Jyothi Yarraji for winning a silver medal in Women's 100 m Hurdles at the Asian Games.

He said her resilience, discipline and rigorous training have paid off.

The Prime Minister posted on X:

"An amazing Silver Medal win by @JyothiYarraji in Women's 100 m Hurdles at the Asian Games.

Her resilience, discipline and rigorous training have paid off. I congratulate her and wish her the very best for the future."