ناگپور وجئے واڑہ اقتصادی راہداری سے متعلق اہم سڑک پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا
بھارت مالا منصوبے کے تحت تیار کردہ حیدرآباد – وشاکھاپٹنم کو قوم کے نام وقف کیا
تیل اور گیس پائپ لائن کے اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا
پہلی حیدرآباد (کاچی گوڈا) – رائے چور – حیدرآباد (کاچی گوڈا) ٹرین سروس کو روانہ کیا
مرکزی حکومت کی جانب سے تلنگانہ کے ہلدی کاشتکاروں کے فائدے کے لیے قومی ہلدی بورڈ کی تشکیل کا اعلان کیا
ہنمکنڈا، محبوب آباد، ورنگل اور کھمم اضلاع کے نوجوانوں کے لیے اکنامک کوریڈور بہت سے مواقع پیدا کرے گا
نئی سمکا-سرکا سینٹرل ٹرائبل یونیورسٹی پر 900 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے

تلنگانہ کے گورنر تمیلی سا ئی سوندرراجن جی، مرکزی حکومت میں میرے ساتھی وزیر جی کشن ریڈی جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی جناب سنجےکمار بنڈی جی، یہاں موجود دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات، نمسکار!

ملک میں تہواروں کا سیزن شروع ہو گیا ہے۔ پارلیمنٹ میں ناری شکتی وندن ایکٹ پاس کرکے، ہم نے نوراتری سے پہلے ہی شکتی پوجا کی روح کو قائم کر دیا ہے۔ آج تلنگانہ میں کئی اہم پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح عمل میں آیا ہے جس سے یہاں تہوار کی رنگینیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ میں تلنگانہ کے عوام کو 13,500 کروڑ روپے کی اسکیمیں اور مختلف پروجیکٹس ملنے کے لیے آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ نا کٹمبھ سبھیولار  ۔

مجھے خوشی ہے کہ آج میں نے  ایسے کئی سڑک کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ہے  اور سنگ بنیاد رکھا ہے ، جس سے یہاں کے لوگوں کی زندگیوں میں بڑی تبدیلی آئے گی۔ ناگپور-وجئے واڑہ راہداری کے ذریعے  تلنگانہ، آندھرا پردیش اور مہاراشٹرا میں نقل و حرکت بہت آسان ہونے والی ہے۔ اس کی وجہ سے ان تینوں ریاستوں میں تجارت، سیاحت اور صنعت کو بھی بڑا فروغ ملے گا۔ اس راہداری میں کچھ اہم اکونومک   ہبس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس میں 8 اسپیشل اکنامک زونز، پانچ میگا فوڈ پارکس، چار فشنگ سی فوڈ کلسٹر، تین فارما اور میڈیکل کلسٹر اور ایک ٹیکسٹائل کلسٹر بھی ہوں گے۔ اس کی وجہ سے ہنم کونڈہ، وارنگل، محبوب آباد اور کھمم اضلاع کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے کئی مواقع کھلنے والے ہیں۔ فوڈ پروسیسنگ کی وجہ سے ان اضلاع کے کسانوں کی فصلوں میں بھی ویلیو ایڈیشن  ہوگا ۔ نا کٹمبھ سبھیولار  ۔

 

تلنگانہ جیسی خشکی سے گھری (لینڈ لاکڈ) ریاست کے لیے ایسی سڑک اور ریل کنیکٹیویٹی کی بہت ضرورت ہے، جو یہاں تیار ہونے والی اشیاء کو سمندری ساحل تک لے جا سکے اور ان کی برآمد کو فروغ دے سکے۔ میرے تلنگانہ کے لوگوں کو عالمی منڈی پر قبضہ کرنا چاہیے۔ اسی وجہ سے ملک کی  کئی بڑی  اقتصادی راہداری تلنگانہ سے گزر رہی ہے۔ یہ تمام ریاستوں کو مشرقی اور مغربی ساحل سے جوڑنے کا ذریعہ بنیں گی۔ حیدرآباد وشاکھاپٹنم کوریڈور کا سوریا پیٹ کھمم سیکشن بھی اس میں کافی مددگار ثابت ہونے والا ہے۔ اس کی وجہ سے اسے مشرقی ساحل تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ صنعتوں اور کاروباروں کے لاجسٹک اخراجات میں بھی بڑی کمی ہوگی۔ جکلیر اور کرشنا سیکشن کے درمیان جو ریلوے لائن بنائی جارہی ہے وہ بھی یہاں کے لوگوں کے لیے بہت اہم ہوگی۔ نا کٹمبھ سبھیولار  ۔

 

ہندوستان ہلدی کا ایک بڑا پروڈیوسر، صارف اور برآمد کنندہ  ملک ہے۔ تلنگانہ میں یہاں کے کسان  بھی ہلدی کی بڑی مقدار میں پیداوار کرتے ہیں۔ کورونا کے بعد ہلدی کے بارے میں بھی آگاہی بڑھی ہے اور دنیا بھر میں اس کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہلدی کی پوری ویلیو چین   میں پیداوار سے لے کر برآمد اور تحقیق تک اور  زیادہ پیشہ ورانہ توجہ دی جاۓ، پہل کرنے کی ضرورت ہے۔ آج میں تلنگانہ کی سرزمین سے اس سے متعلق ایک بڑے فیصلے کا اعلان کر رہا ہوں۔ مرکزی حکومت نے ہلدی کے کسانوں کے فائدے اور ان کی ضروریات اور ان کے مستقبل کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ’نیشنل ٹرمرک  بورڈ‘ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ’نیشنل ٹرمرک بورڈ‘ کسانوں کو سپلائی چین میں ویلیو ایڈیشن سے لے کر انفرااسٹرکچر کے کاموں میں مدد کرے گا۔ میں ’نیشنل ٹرمرک  بورڈ‘ کی تشکیل کے لیے تلنگانہ اور ملک کے ہلدی اگانے والے تمام کسانوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ نا کٹمبھ سبھیولار  ۔

 

آج پوری دنیا میں انرجی اور انرجی سیکیورٹی پر کافی بحث ہو رہی ہے۔ ہندوستان نے نہ صرف اپنی صنعتوں کے لیے بلکہ اپنے گھریلو لوگوں کے لیے بھی توانائی کو یقینی بنایا ہے۔ ملک میں ایل پی جی کنکشنز کی تعداد، جو 2014 میں تقریباً 14 کروڑ تھی، 2023 میں بڑھ کر 32 کروڑ سے زیادہ ہو جائے گی۔ حال ہی میں ہم نے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں بھی کمی کی ہے۔ حکومت ہند، ایل پی جی تک رسائی بڑھانے کے ساتھ، اب اپنے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کو بھی وسعت دینا ضروری سمجھتی ہے۔ ہا سن-چرلاپلی ایل پی جی پائپ لائن اب اس خطے کے لوگوں کو توانائی  حفاظت فراہم کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گی۔ کرشنا پٹنم اور حیدرآباد کے درمیان ملٹی پروڈکٹ پائپ لائن کا سنگ بنیاد بھی یہاں رکھا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں ہزاروں راست اور بالواسطہ ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی۔ نا کٹمبھ سبھیولار  ۔

 

میں نے آج حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں مختلف عمارتوں کا افتتاح کیا۔ بی جے پی حکومت نے حیدرآباد یونیورسٹی کو انسٹی ٹیوشن آف ایمیننس کا درجہ دیا ہے اور خصوصی فنڈ فراہم کیا ہے۔ آج میں آپ کے درمیان ایک اور بڑا اعلان کرنے جا رہا ہوں۔ حکومت ہند ملوگو ضلع میں ایک سنٹرل ٹرائبل یونیورسٹی قائم کرنے جا رہی ہے۔ اور اس یونیورسٹی کا نام قابل احترام قبائلی دیویوں سم مکا سارکا کے نام پر رکھا جائے گا۔ 900 کروڑ روپے سم مکا سارکا  سنٹرل ٹرائبل یونیورسٹی پر خرچ کیے جائیں گے۔ میں اس سنٹرل ٹرائبل یونیورسٹی کے لیے تلنگانہ کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میں ایک بار پھر تلنگانہ کے عوام کا ان کے پیار اور محبت کے لیے بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس وقت میں اس حکومتی پروگرام میں ہوں، اس لیے میں نے خود کو اس تک محدود رکھا ہے۔ اب 10 منٹ کے بعد میں کھلے میدان میں جاؤں گا اور وہاں کھل کر بات کروں گا اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ جو کچھ بھی کہوں گا وہ تلنگانہ کے دل کی  آواز ہوگی  ۔ میں یہاں کے لوگوں کے دلوں کی بات کروں گا۔

 

بہت بہت شکریہ !

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
25 Years Still Remaining’: What PM Modi Said When A Leader Called Him On 75th Birthday

Media Coverage

25 Years Still Remaining’: What PM Modi Said When A Leader Called Him On 75th Birthday
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister holds official talks with Prime Minister of Malaysia
February 08, 2026

rime Minister Shri Narendra Modi was today received by the Prime Minister of Malaysia, H.E. Dato’ Seri Anwar Ibrahim at Perdana Putra complex and accorded a ceremonial welcome. Thereafter, the Leaders met in restricted and delegation-level formats at Seri Perdana, the official residence of Prime Minister Anwar Ibrahim.

The leaders held wide-ranging discussions and agreed to further strengthen the Comprehensive Strategic Partnership established between the two countries in 2024. They recalled the age-old India-Malaysia ties which underpin the partnership and the close people-to-people bonds. The leaders reviewed the entire spectrum of bilateral relations, including priority sectors such as trade, investment, defence, security, maritime, clean energy, infrastructure, start-ups, agriculture, education, health, Ayurveda, tourism and cultural linkages. They also discussed enhancing cooperation in emerging areas such as semiconductors and artificial intelligence. The leaders appreciated the steady progress in digital cooperation between the two countries through the bilateral Digital Council and welcomed the agreement between UPI and Pay-net to enhance fintech collaboration.

Prime Minister Modi called for strengthening youth linkages through parliamentary and university exchanges. In this context, he welcomed the ongoing cooperation between Nalanda University in India and Universiti Malaya, and IIT Madras and Advanced Semiconductor Academy of Malaysia. He noted that the opening of India India’s first Consulate in Malaysia would strengthen commercial and people-to-people ties.

The two leaders exchanged perspectives on regional and global issues of mutual interest, including global governance reforms, the Indo-pacific and the growing India-ASEAN partnership. Prime Minister called for the AITIGA review to be completed at the earliest.

Prime Minister also took the opportunity to congratulate Prime Minister Anwar Ibrahim for Malaysia’s successful Chairship of ASEAN in 2025. Prime Minister Anwar Ibrahim conveyed his good wishes and support for India’s Presidency of the BRICS in 2026. Prime Minister thanked Prime Minister Anwar Ibrahim for his strong condemnation of the Pahalgam terror attack and the Red Fort blast, and called for continued close cooperation in counter-terrorism.

Following the talks, several important bilateral agreements, including on digital payments, security cooperation, semiconductors, health and medicine, disaster management, combating corruption, audio-visual co-production, technical and vocational education, UN peacekeeping cooperation and social security for Indian workers were exchanged. Malaysia also completed all procedures for its accession to the International Big Cat Alliance (IBCA). Full list of MoUs/ agreements exchanged may be seen here. [Link]

The 10th India-Malaysia CEO Forum was held on 07 February 2026, on the margins of the visit of Prime Minister. The outcome document of the Forum was received by both sides.

Prime Minister Anwar Ibrahim hosted a luncheon banquet in honor of Prime Minister. Prime Minister thanked Prime Minister Anwar Ibrahim for his gracious hospitality and invited him to visit India.