آئی آئی ٹی دھارواڑ کو قوم کے نام وقف کیا
شری سدھارودھا سوامی جی ہبلی اسٹیشن پر دنیا کے سب سے طویل ریلوے پلیٹ فارم کو وقف کیا
دوبارہ تیار شدہ ہوساپیٹ اسٹیشن کو وقف کیا جسے ہمپی کی یادگاروں کے مشابہ ڈیزائن کیا گیا ہے
دھارواڑ ملٹی ولیج واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا
ہبلی دھارواڑ اسمارٹ سٹی کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا
’’ڈبل انجن والی حکومت پوری ایمانداری کے ساتھ ریاست کے ہر ضلع، گاؤں اور بساوٹ کی مکمل ترقی کے لیے کوشاں ہے‘‘
’’دھارواڑ خاص ہے، یہ ہندوستان کے ثقافتی جوش و خروش کا عکاس ہے‘‘
’’دھارواڑ میں آئی آئی ٹی کا نیا کیمپس معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کرے گا۔ یہ ایک بہتر کل کے لیے نوجوان ذہنوں کی پرورش کرے گا‘‘
’’سنگ بنیاد رکھنے سے لے کر منصوبوں کا افتتاح کرنے تک، ڈبل انجن والی حکومت مستقل رفتار سے کام کررہی ہے‘‘
’’اچھی تعلیم ہر جگہ، سب تک پہنچنی چاہیے۔ معیاری اداروں کی بڑی تعداد زیادہ لوگوں تک اچھی تعلیم کی رسائی کو یقینی بنائے گی‘‘

بھارت ماتا کو سلام!

بھارت ماتا کو سلام!

جگدگورو بسویشور اواریگے ننا نمسکاراگلو۔

کالے، ساہتیہ متو سنسکرتیہ اور ندیگے،

کرناٹک دا یلا سہوڑا سہوداریاریگے ننا نمسکاراگلو۔

دوستو

مجھے اس سال کے شروع میں بھی ہبلی جانے کا موقع ملا تھا۔ ہبلی کے میرے پیارے بھائیوں اور بہنوں نے جس طرح سڑک کے کنارے کھڑے ہو کر مجھ پرجو محبت اور پیار کے پھول  برسائے میں اسے کبھی نہیں بھولوں گا۔ ماضی میں مجھے کرناٹک کے کئی مختلف حصوں کا دورہ کرنے کا موقع ملا ہے۔ بنگلور سے بیلگاوی تک، کالابوراگی سے شیموگہ تک، میسور سے تماکورو تک، کرناٹک کے عوام  نے مجھے جس طرح کی محبت، پیار اور نعمتیں دی ہیں وہ واقعی بہت زیادہ ہیں۔ میں آپ کے پیار کا مقروض ہوں اور کرناٹک کے عوام کی مسلسل خدمت کرکے یہ قرض چکاؤں گا۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی سمت میں مل کر کام کر رہے ہیں کہ کرناٹک میں ہرشخص کی زندگی اطمینان بخش ہو۔ یہاں کے نوجوان آگے بڑھ رہے ہیں اور روزگار کے نئے مواقع باقاعدگی سے حاصل کر رہے ہیں، اور بہنیں اور بیٹیاں بہتر طور پر بااختیار ہیں۔ بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت کرناٹک کے ہر ضلع، ہر گاؤں اور ہر شہر کی ہمہ گیر ترقی کے لیے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے۔ آج دھارواڑ کی اس سرزمین پر ترقی کی ایک نئی لہر  ابھر کر سامنے آرہی ہے۔ ترقی کا یہ دھارا ہبلی، دھارواڑ کے ساتھ ساتھ پورے کرناٹک کا مستقبل روشن اور فروغ پذیر بنائے گا۔

دوستو

صدیوں سے، ہمارے دھارواڑ کو مالیناڈو اور بیالو کے درمیان گیٹ وے ٹاؤن کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ شہر مختلف علاقوں سے آنے والے مسافروں کا ٹھکانہ ہوا کرتا تھا۔ اس نے ہر ایک کا کھلے دل سے استقبال کیا، اور ان  سب  کے تجربات اور معلومات سے استفادہ کرتے ہوئے خود کو مالا مال کیا۔ یہی وجہ ہے کہ دھارواڑ صرف ایک گیٹ وے نہیں ہے، بلکہ کرناٹک اور ہندوستان کی سرگرمی اور فعالیت کا عکاس بن گیا ہے۔ یہ کرناٹک کے ثقافتی دارالحکومت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ دھارواڑ کو ادب سے پہچانا جاتا ہے، جس نے ڈاکٹر ڈی آر بیندرے جیسے ادیب پیدا کیے ہیں۔ دھارواڑ کو اس کی بھرپور موسیقی کے لیے پہچانا جاتا ہے، جس نے پنڈت بھیمسین جوشی، گنگوبائی ہنگل اور بسواراج راج گرو جیسے موسیقار پیدا کیے ہیں۔ دھارواڑ کی سرزمین نے پنڈت کمار گندھاروا، پنڈت ملکارجن منصور جیسے عظیم جواہرات پیدا کیے ہیں۔ اور دھارواڑ کی پہچان اس کے کھانوں سے بھی ہوتی ہے۔ کون نہیں چاہے گا کہ ‘دھارواڑ پیڑے ’کو ایک  بار چکھنے کے بعد بار بار چکھے۔ لیکن میرا دوست پرہلاد جوشی میری صحت کا بہت خیال رکھتا ہے۔ تو آج اس نے مجھے پیڑا پیش کیا لیکن ایک بھرے ڈبے میں!

دوستو

آج دھارواڑ میں آئی آئی ٹی کے اس نئے کیمپس کا افتتاح کرنے کی میں دوگنی خوشی محسوس کررہا ہوں ۔ اس خطے میں ہندی سمجھی جاتی ہے۔ یہ کیمپس دھارواڑ کی شناخت کو مزید مضبوط کرنے کا کام کرے گا۔

دوستو

یہاں آنے سے پہلے میں مانڈیا میں تھا۔ مانڈیا میں، مجھے ‘بنگلور-میسور ایکسپریس وے’ کرناٹک اور ملک کے لوگوں کے نام  وقف کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ یہ ایکسپریس وے کرناٹک کو دنیا کے ایک ‘سافٹ ویئر اور ٹکنالوجی’ مرکز کے طور پر مزید بہتر پوزیشن میں لانے کی راہ ہموار کرے گا۔ ابھی چند دن پہلے بیلگاوی میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا گیا اور سنگ بنیاد بھی رکھا گیا تھا۔ شیموگہ میں کویمپو ہوائی اڈے کا بھی افتتاح کیا گیا۔ اور، اب دھارواڑ میں آئی آئی ٹی کا یہ نیا کیمپس کرناٹک کے ترقی کے سفر میں ایک نیا باب رقم کر رہا ہے۔ایک انسٹی ٹیوٹ کے طور پر، یہاں کی ہائی ٹیک سہولیات آئی آئی ٹی-دھارواڑ کو دنیا کے بہترین اداروں  کی ہم سری  کرنے کے لئے  ترغیب دیں گی۔

دوستو

یہ ادارہ بی جے پی حکومت کے ‘سنکلپ سے سدھی’ نعرے کی بھی ایک مثال ہے۔ چار سال قبل فروری 2019 میں میں نے اس جدید ادارے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ پھر کورونا وباء نے حملہ کیا۔ کام کی تکمیل میں کئی رکاوٹیں تھیں۔ لیکن اس کے باوجود، مجھے خوشی ہے کہ 4 سال کے اندر، آئی آئی ٹی-دھارواڑ آج ایک  جدید ترین  ادارہ بن گیا ہے۔ کسی بھی پروگرام کا سنگ بنیاد رکھنے سے لے کر افتتاح تک ڈبل انجن والی حکومت اسی رفتار سے کام کرتی ہے اور میرا عزم ہے کہ ہم ہر اس منصوبے کا افتتاح کریں گے جس کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔ ‘سنگ بنیاد رکھنے اور اسے بھول جانے’ کا دور اب جاچکا ہے۔

دوستو

آزادی کے بعد کئی دہائیوں تک ہمارا یہ خیال تھا کہ اگر نامور تعلیمی ادارے پھیلیں گے تو ان کا برانڈ متاثر ہوگا۔ اس طرز فکر  نے ملک کے نوجوانوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ لیکن اب نیا ہندوستان، نوجوان ہندوستان، اس پرانی سوچ کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ رہا ہے۔ معیاری تعلیم ہر جگہ پہنچنی چاہیے اور ہر کسی کو اس تک رسائی حاصل ہونی چاہیے۔ ہمارے پاس جتنی زیادہ تعداد میں بہترین معیار کے ادارے ہوں گے، اتنی ہی زیادہ تعداد میں لوگوں کو اچھے معیار کی تعلیم تک رسائی حاصل ہوگی۔ یہی وجہ ہے کہ پچھلے 9  برسوں کے دوران  ہندوستان میں اچھے تعلیمی اداروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے۔ ہم نے ایمس کی تعداد میں تین گنا اضافہ کیا۔ آزادی کے بعد 7 دہائیوں میں ملک میں صرف 380 میڈیکل کالج تھے، جب کہ پچھلے 9 سالوں میں 250 میڈیکل کالج کھلے ہیں۔ ان9  برسوں میں ملک میں کئی نئے آئی آئی ایم اور آئی آئی ٹی کھلے ہیں۔ آج کی تقریب بھی بی جے پی حکومت کے اسی عزم کی علامت ہے۔

دوستو

اکیسویں صدی کا ہندوستان اپنے شہروں کو جدید بنا کر آگے بڑھ رہا ہے۔ ہبلی-دھارواڑ کو بی جے پی حکومت نے اسمارٹ سٹی پلان میں شامل کیا تھا۔ آج اس کے تحت یہاں کئی سمارٹ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اسپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور اسمارٹ گورننس کے نتیجے میں ہبلی-  دھارواڑ کا یہ علاقہ آنے والے دنوں میں ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچے گا۔

دوستو

سری جے دیوا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر سائنسز اینڈ ریسرچ بھی کرناٹک بھر میں انتہائی قابل اعتماد ہے۔ اس کی خدمات بنگلورو، میسور اور کالابوراگی میں دستیاب ہیں۔ آج ہبلی میں اس کی نئی شاخ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ اس کے تیار ہونے کے بعد اس علاقے کے لوگوں کو کافی فوائد حاصل ہوں گے۔ یہ خطہ پہلے ہی صحت کی دیکھ بھال کے معاملے میں  مرکزی حیثیت کاحامل ہے۔ اب نئے ہسپتال سے زیادہ لوگ مستفید ہوں گے۔

دوستو

مرکزی اور ریاستی حکومتیں بھی دھارواڑ اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کر رہی ہیں۔ جل جیون مشن کے تحت یہاں 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ اس کے ذریعے رینوکا ساگر آبی ذخیرے اور مالا پربھا ندی کا پانی نلکوں کے ذریعے 1.25 لاکھ سے زیادہ گھروں تک پہنچایا جائے گا۔ جب دھارواڑ میں نیا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ تیار ہوگا تو اس سے پورے ضلع کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ آج توپاری ہلہ فلڈ ڈیمیج کنٹرول پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے۔ اس منصوبے کی مدد سے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

دوستو

آج میں ایک اور بات پر بہت خوش ہوں۔ کنکٹیویٹی کے معاملے میں کرناٹک نے آج ایک اور سنگ میل کو  طے  کر لیا ہے۔ اور ہبلی خوش قسمت ہے کہ اس میں کرناٹک  کو یہ اعزاز دلایا۔ اب سدھارودھا سوامی جی اسٹیشن کے پاس دنیا کا سب سے طویل  پلیٹ فارم ہے۔ لیکن یہ صرف ایک ریکارڈ نہیں ہے۔ یہ صرف ایک پلیٹ فارم کی توسیع نہیں ہے۔ یہ اس  طرز فکرکی توسیع ہے جس کے ساتھ ہم بنیادی ڈھانچے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہوسپٹ-ہبلی- تینا گھاٹ سیکشن کی برقی کاری اور ہوسپیٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن اس وژن کو تقویت دیتی ہے۔ اس راستے سے بڑے پیمانے پر صنعتوں کے لیے کوئلہ لے جایا جاتا ہے۔ اس لائن کے برقی ہونے کے بعد ڈیزل پر انحصار کم ہو جائے گا اور ماحولیات کو تحفظ ملے گا۔ ان تمام کوششوں سے خطے کی اقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔

بھائیو اور بہنو،

اچھا اور جدید بنیادی ڈھانچہ  نہ صرف یہ آنکھوں کو خوش نما دکھائی دیتا ہے بلکہ زندگی کو آسان بھی  بناتا ہے۔ یہ خوابوں کے سچ ہونے کی راہ ہموار کرتا ہے۔ جب ہمارے پاس اچھی سڑکیں یا اچھے ہسپتال نہیں تھے تو معاشرے کے ہر طبقے اور ہر عمر کے لوگوں کو زبردست پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ لیکن آج جب نئے ہندوستان میں جدید بنیادی ڈھانچہ تعمیر ہو رہا ہے، ہر کسی کو اس کے فوائد مل رہے ہیں۔ اچھی سڑکیں نوجوانوں کے لیے اسکول اور کالج جانے میں آسانی پیدا کرتی ہیں۔ جدید شاہراہیں کسانوں، مزدوروں، تاجروں، دفتر جانے والوں، متوسط ​​طبقے، سبھی کو فائدہ پہنچاتی ہیں۔ لہذا، ہر کوئی اچھا جدید انفراسٹرکچر چاہتا ہے۔ اور مجھے خوشی ہے کہ گزشتہ 9  برسوں  سے ملک اپنے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔ گزشتہ 9 برسوں میں پی ایم سڑک یوجنا کے ذریعے ملک کے دیہاتوں میں سڑکوں کا جال دوگنا سے زیادہ ہو گیا ہے۔ قومی شاہراہوں کا نیٹ ورک 55 فیصد سے زیادہ پھیل چکا ہے۔ نہ صرف سڑکیں بلکہ آج ملک میں ہوائی اڈے اور ریلوے بھی بے مثال رفتار کے ساتھ  پھیل رہے ہیں۔ گزشتہ 9  برسوں  میں ملک میں ہوائی اڈوں کی تعداد دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔

دوستو

سال 2014 سے پہلے، ملک میں انٹرنیٹ اور ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت کے بارے میں بہت کم بحث ہوئی تھی۔ لیکن آج ہندوستان دنیا کی سب سے طاقتور ڈیجیٹل معیشتوں میں سے ایک ہے۔ ایسا اس لیے ہوا کہ ہم نے سستا انٹرنیٹ دستیاب کرایا اور ہر گاؤں تک انٹرنیٹ پہنچایا۔ پچھلے 9 برسوں میں، اوسطاً، ہر روز 2.5 لاکھ براڈ بینڈ کنکشن فراہم کیے گئے ہیں: روزانہ 2.5 لاکھ کنکشن!

بنیادی ڈھانچے کی ترقی اس طرح کی رفتار اس بنا پر حاصل کر رہی ہے کیونکہ آج بنیادی ڈھانچہ ملک اور اہل وطن کی ضروریات کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے سیاسی فائدے کی بنیاد پر ریل اور سڑک کے ایسے منصوبوں کا اعلان کیا جاتا تھا۔ ہم پورے ملک کے لیے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے ساتھ آئے ہیں، تاکہ ملک میں جہاں بھی ضرورت ہو بنیادی ڈھانچہ کو تیز رفتاری سے  تعمیر کیا جا سکے۔

دوستو

آج ملک میں سماجی انفراسٹرکچر پر بے مثال کام ہو رہا ہے۔ سال 2014 تک ملک کی ایک بڑی آبادی کے پاس پکے گھر نہیں تھے۔ بیت الخلاء نہ ہونے کی وجہ سے ہماری بہنوں کو بہت تکلیف اٹھانی پڑتی تھی۔ بہنیں اپنا سارا وقت لکڑی اور پانی کا بندوبست کرنے میں لگا دیتی تھیں۔ غریبوں کے لیے ہسپتالوں کی کمی تھی۔ ہسپتالوں میں علاج مہنگا تھا۔ ہم نے ان مسائل کو ایک ایک کرکے حل کیا۔ غریبوں کو اپنے پکے گھر، بجلی، گیس کنکشن اور بیت الخلاء مل گئے۔ اب ہر گھر میں نلکے کے پانی کی سہولت موجود ہے۔ ان کے گھروں اور گاؤں کے قریب اچھے ہسپتال، کالج اور یونیورسٹیاں بن رہی ہیں۔ یعنی آج ہم اپنے نوجوانوں کو ہر وہ ذرائع فراہم کر رہے ہیں جو انہیں آنے والے 25 سالوں تک اپنے عزم کو پورا کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

دوستو

آج جب میں بھگوان بسویشور کی سرزمین پر آیا ہوں، میں خود کو اور زیادہ  خوش قسمت  محسوس کر رہا ہوں۔  بھگوان  بسویشور کی بہت سی عنایات  میں سب سے نمایاں انوبھا منتاپا کا قیام ہے۔ اس جمہوری نظام کا پوری دنیا میں مطالعہ کیا جاتا ہے۔ اور اس طرح کی چیزوں کی وجہ سے، ہم اعتماد کے ساتھ کہتے ہیں کہ ہندوستان نہ صرف سب سے بڑی جمہوریت ہے، بلکہ جمہوریت کی ماں بھی ہے۔ میری خوش قسمتی تھی کہ مجھے چند سال قبل لندن میں بھگوان بسویشورا کے مجسمے کا افتتاح کرنے کا موقع ملا۔ بھگوان  بسویشورا اور انوبھوا منتاپا لندن میں جمہوریت کی مضبوط بنیاد کی علامت ہیں۔ لندن میں بھگوان بسویشور کا مجسمہ ہے، لیکن یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ لندن میں ہی ہندوستان کی جمہوریت پر سوالات اٹھائے گئے۔ ہندوستان کی جمہوریت کی جڑیں ہماری صدیوں پرانی تاریخ میں پیوست ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت ہندوستان کی جمہوری روایات کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ اس کے باوجود کچھ لوگ ہندوستان کی جمہوریت پر مسلسل سوال اٹھا رہے ہیں۔ ایسے لوگ بھگوان بسویشور کی توہین کر رہے ہیں۔ ایسے لوگ کرناٹک کے عوام، ہندوستان کی عظیم روایت اور ہندوستان کے 130 کروڑ باشعور شہریوں کی توہین کررہے ہیں۔ کرناٹک کے عوام کو بھی ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

 

دوستو

گزشتہ برسوں میں جس طرح کرناٹک نے ہندوستان کو ٹیکنالوجی پر مبنی مستقبل کے حامل ملک  کے طور پر تسلیم کیا ہے، اس کی روشنی میں آج اسے مزید آگے لے جانے کا وقت ہے۔ کرناٹک  اعلی درجے کی ٹیکنالوجی والے ہندوستان کا  انجن ہے۔ اس انجن کے لیے ڈبل انجن کی حکومت کی طاقت حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔

دوستو

ایک بار پھر میری دلی مبارکباد اور ہبلی دھارواڑ کے لوگوں کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے نیک خواہشات۔ میرے ساتھ اونچی آواز میں بولو - بھارت ماتا کی جے۔ دونوں ہاتھ اٹھائیں اور زور سے بولیں – بھارت ماتا کی جئے، بھارت ماتا کی جئے، بھارت ماتا کی جئے۔

بہت بہت شکریہ.

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Japan-India Annual Summit: 150+ firms back $12.5 billion leap to fortify security ties

Media Coverage

Japan-India Annual Summit: 150+ firms back $12.5 billion leap to fortify security ties
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
List of Outcomes: Prime Minister of Japan’s visit to India for the 16th India-Japan Annual Summit
July 02, 2026
Sl. No.OutcomeDescription
1. India-Japan Joint Declaration on Economic Security Promotes project-based collaboration for enhancing joint resilience in key sectors including semiconductors, critical minerals, information and communication technology including AI, clean energy and pharmaceuticals. India-Japan Fact Sheet 2.0 captures growing India-Japan G2G and B2B engagement in this crucial area.
2. India-Japan Joint Statement on Cooperation in the Field of Artificial Intelligence Elevates the India-Japan relationship to a strategic research and development partnership in the AI domain. Building on the India-Japan AI Initiative, the Joint Statement provides a roadmap for greater cooperation across the entire AI technology stack in pursuit of the shared vision of safe, secure, trusted, inclusive, and human-centric AI.
3 Joint Statement on Energy Resilience (between MoPNG and METI, Japan) Strengthens cooperation in strategic stockpiling and reserve mechanisms for crude oil and petroleum products. Promotes collaboration in joint investments across the maritime energy transport value chain.
4. Celebrating the 75th Anniversary of India-Japan Diplomatic Relations Outlines a series of commemorative events to celebrate 2027, the 75th anniversary of establishment of diplomatic relations, as the India-Japan Year of Shared Horizons
5. Memorandum of Cooperation for India-Japan Cooperative Biogas for Growth (CBG) Initiative Promotes cooperation towards the goal of establishing 1,000 biogas and organic fertilizer plants all across India, leveraging the extensive network of dairy cooperatives.
6. Memorandum of Cooperation in the Field of Batteries Promotes cooperation in battery-related projects and expands business opportunities with an aim of building a trusted, resilient and sustainable battery supply chain.
7. Memorandum of Cooperation in the Field of Pharmaceuticals and Medical Devices Sector Strengthens pharma supply chains, including in Active Pharmaceutical Ingredients (APIs) and Key Starting Materials (KSMs), through promotion of bilateral investment and business linkages, technical collaboration and industry-academia collaboration.
8. Memorandum of Cooperation in the Field of Geology and Mineral Exploration Strengthens cooperation in upstream critical minerals exploration through exchange of technical expertise.
9. Memorandum of Cooperation between IndiaAI Mission and Ministry of Economy, Trade and Industry (METI), Japan Promotes institutional cooperation between IndiaAI Mission and Japan’s GENIAC initiative – through B2B matchmaking, webinars on AI policies and challenges and support for joint projects through access to computing resources
10. Memorandum of Cooperation on Next Generation Mobility Partnership (NGMP) Establishes a framework for operationalizing the Next Generation Mobility Partnership (NGMP) which was announced at the 15th Annual Summit in August 2025. The NGMP would accelerate private sector-led cooperation and investment in mobility sectors including rail, automotive and road infrastructure, aviation, shipbuilding and ports, logistics, and urban development, positioning India as a hub for “Make in India for the World” exports to third countries.
11. Memorandum of Understanding between India’s Centre for Cellular and Molecular Platforms (C-CAMP) and RIKEN, Japan Establishes a framework for academic, translational research and start-up oriented innovation in deep-tech and life sciences, covering healthcare, agriculture and environment.
12. Memorandum of Understanding between National Center for Biological Sciences-Tata Institute of Fundamental Research and RIKEN, Japan Creates a framework for cooperation in basic biological and neuroscience research between the two leading research institutions
13. Memorandum of Understanding between IIT Bombay, BharatGen Technology Foundation and National Institute of Informatics, Japan Furthers collaboration on large language models (LLMs), with a focus on developing LLMs for enhanced scientific reasoning, through joint research exchanges
14. Memorandum of Understanding between SarvamAI and Preferred Network on LLM Development Creates a framework for cooperation across the full AI technology stack, including foundation models.
15. Memorandum of Understanding Between National Internet Exchange of India (NIXI) and Japan Network Information Center (JPNIC) Promotes cooperation in National Internet Registry operations, IPv6 adoption, internet security improvements, capacity building, student/professional exchanges and exchange of views on internet governance at regional and global forums.
16. Exchange of Letters Between International Financial Services Centres Authority (IFSCA) and Financial Services Agency, Japan (JFSA) Establishes a framework for cooperation in development, regulation and supervision of financial services as well as information exchange on financial-market trends and best practices, particularly in FinTech and RegTech.