’’آج، جب ہندوستان عالمی تجارت کا ایک بڑا مرکز بن رہا ہے، ہم ملک کی سمندری طاقت کو بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں‘‘
’’گزشتہ 10 سالوں میں بندرگاہوں، جہاز رانی اور اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے شعبوں میں ’کاروبار کرنے میں آسانی‘ کو بڑھانے کے لیے بہت سی اصلاحات کی گئی ہیں‘‘
’’دنیا، عالمی تجارت میں ہندوستان کی صلاحیت اور پوزیشن کو تسلیم کر رہی ہے‘‘
’’میری ٹائم امرت کال ویژن، وکست بھارت کے لیے، ہندوستان کی سمندری صلاحیت کو تقویت دینے کے لیے ایک روڈ میپ پیش کرتا ہے‘‘
’’کوچی میں نئی خشک گودی ہندوستان کا قومی فخر ہے‘‘
’’کوچی شپ یارڈ، ملک کے شہروں میں جدید اور سبز پانی کے رابطے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے‘‘

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان جی، وزیر اعلیٰ جناب پنارائی وجین جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، دیگر معززین، خواتین و حضرات!

میں جناب سربانند سونووال جی کی ٹیم،جناب شری پد یسو نائک جی اور ہمارے ساتھیوں جناب وی مرل یدھرن جی، جناب شانتنو ٹھاکر جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں!

ایلّاّ کیرالی یرکم اینڈےنلاّنمسکارم۔

آج کا دن میرے لیے بہت خوش قسمتی کا دن ہے۔ صبح مجھے گرووایور مندر میں بھگوان گرووایورپن کے درشن کرنے کا شرف حاصل ہوا اور اب میں کیرالہ کے ایشورنما عوام کا درشن کر رہا ہوں۔ مجھے یہاں کیرالہ کی ترقی کے جشن میں حصہ لینے کا موقع ملا ہے۔

ساتھیو!

ابھی کچھ دن پہلے ایودھیا میں مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کرتے ہوئےمیں نے کیرالہ میں واقع رامائن سے جڑے چار مقدس مندروں نالمبلم کے بارے میں بات کی تھی۔ کیرالہ سے باہر بہت سے لوگ نہیں جانتے ہیں کہ ان مندروں کا تعلق بادشاہ دشرتھ کے چار بیٹوں سے ہے۔ یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ ایودھیا میں رام مندر کی پران پرتشٹھا سے کچھ ہی دن پہلے ہی مجھے تری پرایر کے شری رام سوامی مندر کے درشن کا موقع ملا ہے۔ عظیم شاعر ایزوتچن کی تحریر کردہ ملیالم رامائن کی کچھ شلوک کو سننا اپنے آپ میں حیرت انگیز ہے۔ کیرالہ کے کئی اہم فنکاروں نے بھی اپنی شاندار پرفارمنس سے دل موہ لیا۔ کیرالہ کے لوگوں نے وہاں فن، ثقافت اور روحانیت کا ایسا ماحول بنادیا، جیسے پورا کیرالہ ہی پورا اودھ ہے۔

 

ساتھیو!

آزادی کے امرت کال میں ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں ملک کی ہر ریاست کا اپنا کردار ہے۔ جب ہندوستان خوشحال تھا، جب عالمی مجموعی گھریلو  پیداوار( جی ڈی پی) میں ہماری شراکت بہت بڑی تھی، تب  ہماری طاقت، ہماری بندرگاہیں تھیں، ہمارے بندرگاہوں والے شہر تھے۔ آج جب ہندوستان ایک بار پھر عالمی تجارت کا بڑا مرکز بن رہا ہے، ہم ایک بار پھر اپنی سمندری طاقت کو بڑھانے میں مصروف ہیں۔ اس کے لیے مرکزی حکومت سمندر کے کنارے پر واقع کوچی جیسے شہروں کی صلاحیت کو بڑھانے میں مصروف ہے۔ ہم یہاں کی بندرگاہوں کی صلاحیت کو بڑھانے اور بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ ساگرمالا پروجیکٹ کے تحت بندرگاہوں کی کنکٹی وٹی کو بڑھایا جا رہا ہے۔

ساتھیو!

آج ملک کو یہاں اپنا سب سے بڑیا ڈرائی ڈاک ملا ہے۔ اس کے علاوہ آج جہازسازی، جہاز کی مرمت اور ایل پی جی درآمدی ٹرمینل انفرااسٹرکچر کا بھی آج افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ سہولیات کیرالہ اور ہندوستان کے اس جنوبی علاقے کی ترقی کو تیز کریں گی۔ہندوستان میں تیارہ کردہ طیارہ بردار، ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس وِکرانت  کو تیار کرنے کا تاریخی اعزاز کوچین شپ یارڈ کو حاصل ہے۔ ان نئی سہولیات سے شپ یارڈ کی استعداد کئی گنا بڑھ جائے گی۔ میں ان سہولیات کے لیے کیرالہ کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

ساتھیو!

بندرگاہوں، جہاز رانی اور اندرون ملک آبی گزر گاہوں کے شعبوں میں کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے کے لیے گزشتہ 10 سالوں میں مرکزی حکومت نے بہت سی اصلاحات کی ہیں۔ اس سے بندرگاہوں میں زیادہ سرمایہ کاری ہوئی ہے اور زیادہ روزگار پیدا ہوا ہے۔ ہندوستانی بحری جہازوں سے متعلق قوانین میں کی گئی اصلاحات کی وجہ سے ہندوستانی سمندری جہازوں کی تعداد میں پچھلے 10 سالوں میں140 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ملک کے اندر آبی گزرگاہوں کے استعمال نے اب مسافروں اور کارگو کی نقل و حمل کو ایک نئی تحریک دی ہے۔

 

ساتھیو!

جب ہر کوئی کوشش کرتا ہے تو نتائج بہتر ہوتے ہیں۔ ہماری بندرگاہوں نے پچھلے 10 سالوں میں دوہرے ہندسے کی سالانہ شرح نمو حاصل کی ہے۔ 10 سال پہلے تک ہماری بندرگاہوں پر جہازوں کو طویل انتظار کرنا پڑتا تھا اور انہیں اتارنے میں کافی وقت لگتا تھا۔ اب حالات بالکل بدل چکے ہیں۔ آج ہندوستان نے جہازوں کے لگنے والے وقت میں دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

دوستو

آج دنیا عالمی تجارت میں ہندوستان کے کردار کو بھی سمجھ رہی ہے۔ مشرق وسطیٰ-یوروپ اقتصادی راہداری کی تجویز جس پر ہندوستان نےجی-20 سربراہ اجلاس کے دوران اتفاق کیا تھا، اس جذبے کا ثبوت ہے۔ یہ راہداری ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کو زبردست تحریک دے گی۔ اس سے ہماری ساحلی معیشت کو بڑا فروغ ملے گا۔ حال ہی میں میری ٹائم امرت کال وژن بھی شروع کیا گیا ہے۔ اس مقصد کا ایک روڈ میپ ہے کہ ہم ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے اپنی سمندری طاقت کو کس طرح مضبوط کریں گے۔ ہندوستان کو دنیا کی ایک بڑی سمندری طاقت بنانے کے لیے، ہم میگا پورٹس، جہاز سازی اور جہازوں کی مرمت کے کلسٹرز جیسے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل پر زور دے رہے ہیں۔

ساتھیو!

کیرالہ میں آج افتتاح کیے گئے تین پروجیکٹوں سے سمندری شعبے میں خطے کی حصہ داری میں مزید اضافہ ہوگا۔ نیا ڈرائی ڈاک ہندوستان کا قومی فخر ہے۔ اس کی تعمیر سے یہاں نہ صرف بڑے بحری جہاز اور بڑے جہاز آسکتے ہیں، بلکہ یہاں جہاز کی تعمیر اور جہازوں کی مرمت کا کام بھی ممکن ہو سکے گا۔ اس سے ہندوستان کا بیرونی ممالک پر انحصار کم ہوگا اور جو پیسہ ہم بیرون ملک بھیجتے تھے وہ ملک میں ہی خرچ ہوگا۔ اس سے یہاں جہاز سازی اور جہاز کی مرمت کے شعبے میں نئی​​مہارتیں پیدا ہوں گی۔

ساتھیو!

آج بین الاقوامی جہازوں کی مرمت کی سہولت کا بھی افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کے ساتھ، کوچی ہندوستان کا اور ہندوستان ایشیا کا ایک بڑا جہاز مرمت کا مرکز بننے جا رہا ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ آئی این ایس وِکرانت کی تعمیر کے دوران کتنےبہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں( ایم ایس ایم ای) کی مدد کی گئی تھی۔ اب جبکہ جہاز کی تعمیر اور مرمت کے لیے اتنی بڑی سہولیات یہاں تعمیر کی گئی ہیں،یہ ایم ایس ایم ای کا ایک نیا ایکو سسٹم بنائے گا۔ نیا ایل پی جی درآمدی ٹرمینل جو بنایا گیا ہے وہ کوچی، کوئمبٹور، ایروڈ، سیلم، کالی کٹ، مدورئی اور تریچی کی ایل پی جی ضروریات کو پورا کرے گا۔ اس سے ان شعبوں میں صنعت اور دیگر معاشی ترقی میں بھی مدد ملے گی اور نئی ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی۔

 

ساتھیو!

کوچین شپ یارڈ آج جدید اورگرین ٹیکنالوجی سے لیس میڈ اِن انڈیا جہازوں کی تیاری میں بھی ایک رہنما ہے۔ کوچی واٹر میٹرو کے لیے جو برقی جہاز بنائے گئے ہیں، وہ قابل تعریف ہیں۔ ایودھیا، وارانسی، متھرا اور گوہاٹی کے لیے بھی الیکٹرک ہائبرڈ مسافر فیریزیہاں تیار کی جا رہی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کوچین شپ یارڈ ملک کے شہروں میں جدید اور سبز پانی کے رابطے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ نے حال ہی میں صفر اخراج، الیکٹرک کارگو فیریز ناروے کو بھی فراہم کی ہیں۔ یہاں ہائیڈروجن ایندھن پر چلنے والے دنیا کے پہلے فیڈر کنٹینر جہاز کی تیاری پر بھی کام جاری ہے۔ اس سے میک اِن انڈیا- میک فار دی ورلڈ کے ہمارے وژن کو تقویت ملتی ہے۔ کوچین شپ یارڈ ہندوستان کو ہائیڈروجن ایندھن پر مبنی ٹرانسپورٹ کی طرف لے جانے کے ہمارے مشن کو مزید تقویت دے رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ بہت جلد ملک کو دیسی ہائیڈروجن فیول سیل فیری بھی ملے گی۔

 

ساتھیو!

مجھے نیلی معیشت، بندرگاہ پر مبنی ترقی اور اسی وجہ سے ہمارے ماہی گیر بھائیوں اور بہنوں کا بہت بڑا کردار نظر آتا ہے۔ آج پی ایم متسیہ سمپدا یوجنا کے تحت ماہی گیری کے لیے جدید انفرااسٹرکچر بھی بنایا جا رہا ہے۔ مرکزی حکومت ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں ماہی گیری کے لیے جدید کشتیاں فراہم کرنے کے لیے سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ کسانوں کی طرح ماہی گیروں کو بھی کسان کریڈٹ کارڈ کی سہولت دی گئی ہے۔ اس طرح کی کوششوں کی وجہ سے گزشتہ 10 سالوں میں مچھلی کی پیداوار اور برآمد ات دونوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ آج مرکزی حکومت سمندری غذا کی پروسیسنگ میں ہندوستان کا حصہ مزید بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس سے مستقبل میں ہمارے ماہی گیرساتھیوں کی آمدنی میں بھی بہت اضافہ ہو گا اور ان کی زندگی مزید آسان ہو جائے گی۔ کیرالہ کی تیز رفتار ترقی کی خواہش کے ساتھ، میں ایک بار پھر آپ سب کو نئے پروجیکٹوں کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔ آپ سب کے لیے نیک خواہشات۔

شکریہ!

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Over 1,700 agri startups supported with Rs 122 crore: Govt

Media Coverage

Over 1,700 agri startups supported with Rs 122 crore: Govt
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi congratulates Gukesh D on becoming the youngest world chess champion
December 12, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today congratulated Gukesh D on becoming the youngest world chess champion. He hailed his feat as Historic and exemplary.

Responding to a post by International Chess Federation handle on X, Shri Modi said:

“Historic and exemplary!

Congratulations to Gukesh D on his remarkable accomplishment. This is the result of his unparalleled talent, hard work and unwavering determination.

His triumph has not only etched his name in the annals of chess history but has also inspired millions of young minds to dream big and pursue excellence.

My best wishes for his future endeavours. @DGukesh”