وزیر اعظم مودی نے دہرادون میں اولین اتراکھنڈ سرمایہ کار سربراہ ملاقات کا افتتاح کیا
مضمرات، پالیسی اور کارکردگی ہماری ترقی کے کلیدی وسائل ہیں : وزیر اعظم مودی
بھارت میں دیوالیہ ہونے اور دیوالیہ قرار دیے جانے سے متعلق کوڈ کے طفیل کاروبار کرنا آسان ہو گیا ہے۔ بینکنگ نظام کو بھی مستحکم بنایا گیا ہے : وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی کا کہناہے کہ سب کے لئے مکان، سب کے لئے بجلی، سب کے لئے صاف ستھرا ایندھن ، سب کے لئے صحت، سب کے لئے بینکنگ اور حکومت کی دیگر اسکیمیں ہدف تک پہنچنے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔
وزیر اعظم مودی کا کہنا ہے کہ # آیوشمان بھارت درجہ دوئم اور درجہ سوئم کے شہروں میں ہسپتالوں کی تعمیر میں معاون ہوگا اور طبی بنیادی ڈھانچے کی اصلاح میں بھی تعاون دے گا۔
وزیر اعظم مودی نے سرمایہ کاروں سے کہا ہے کہ وہ میک ان انڈیا صرف بھارت کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے بنائیں۔

نئی دہلی ،8اکتوبر : 7اکتوبر،2018کواتراکھنڈ ایک منزل :سرمایہ کاروں کی باہم ملاقات 2018میں وزیراعظم کی تقریرکے متن کی خاص خاص باتین درج ذریل ہیں :

اتراکھنڈکی گورنر ، محترمہ بیبی رانی موریہ جی ، مرکزی کابینہ کے میرے تمام معاونین ، ریاست کے وزیراعلیٰ،جناب ترویندرسنگھ جی راوت ، اتراکھنڈ کابینہ کے سبھی اراکین ، سنگاپورکے وزیراطلاعات ونشریات ،جناب ایس ایشورن جی ، جاپان اورچیک جمہوریہ کے سفیر، ، اندرون او ربیرونی ممالک سے تشریف لائے تمام صنعت کارساتھیو، دیویو اورسجّنو!

باباکیدارکی چھترچھایامیں چاردھام کی پاکیزگی کے لئے دیودھاراتراکھنڈ میں تشریف لائے ملک وبیرون ملک کے سبھی ساتھیوں کا بہت بہت خیرمقدم اور استقبال ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ آپ یہاں بھارت کے اقتصادی ماحولیات کے ساتھ ساتھ ہزاروں برسوں سے چلی آرہی ہماری ثقافتی تنوع کو اورخوشحالی سے اس کا احساس کریں گے ، اس کا تعارف کریں گے اورایک نئی چیتنا حاصل کرکے یہاں سے لوٹیں گے ۔

ساتھیوں ، اتراکھنڈ کی اس سرزمین پرہم سبھی ایسے وقت میں اکھٹے ہوئے ہیں جب ہندوستا ن میں تیز رفتارسے اقتصادی اور سماجی تبدیلی رونماہورہی ہے ۔ ملک بہت بڑی تبدیلی کے دورسے گذررہاہے ۔ ہم نئے ہندوستان کی جانب آگے بڑھ رہے ہیں ۔ دنیا کی ہربڑی تنظیم کہہ رہی ہے کہ ہندوستان آنے والی دہائیوں میں عالمی ترقی کا اہم انجن بننے والا ہے ۔ آج بھارت کی اقتصادی حالت مزید مستحکم ہوئی ہے ۔ مالی خسارہ کم ہواہے ، مہنگائی کی شرح قابو میں ہے۔ ہمارے یہاں دنیا میں سب سے تیز رفتارسے متوسط طبقے کا بڑے پیمانے پر، متوسط طبقے کانشرہورہاہے ۔ 80کروڑسے زائد نوجوان ، یہ طاقت ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ ، آرزوؤں اور سامتھریہ سے بھرپورہے ۔

ساتھیو، آج ہندوستان میں جس رفتار اور ہنرمندی پراقتصادی ترقی ہورہی ہے ، وہ ابھوت پورو ہیں ۔ پچھلے دوبرسوں میں ہی مرکز اور ریاستی سرکاروں کے ذریعہ دس ہزار سے زیادہ قدم اٹھائے گئے ہیں ۔ ان اقدام کی وجہ سے بھارت نے تجارت میں آسانیاں لانے ، اس میں 42اعداد کی اصلاح کی ہے ۔ اس سدھارمیں کے عمل میں ہم نے 1400سے زیادہ قوانین ختم کئے ہیں ۔ اس کے علاوہ بھارت میں ٹیکس نظام میں بھی بہت سے اصلاحات کئے ہیں ۔ ٹیکس سے جڑے معاملات کے حل کو اورشفاف اورتیز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

دیوالیہ ہونے اوردیوالیہ قراردیئے جانے سے متعلق ضابطے سے آج کاروبارآسان ہواہے ، بینکنگ نظام کو بھی طاقت ملی ہے ۔ جی ایس ٹی کے طورپربھارت نے آزادی کے بعد سب سے بڑا ٹیکس اصلاحات کیاہے ۔ جی ایس ٹی نے ملک کو سنگل مارکیٹ میں تبدیل کردیاہے اور ٹیکس بیس بڑھانے میں بھی بہت بڑی مدد کی ہے ۔

ہمارا بنیادی ڈھانچہ شعبہ بھی ریکارڈ تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہاہے ۔ گذشتہ برس ہی بھارت میں قریب قریب 10000کلومیٹرقومی شاہراہوں کی تعمیرکی گئی ہے ۔ یعنی قریب قریب 27کلومیٹرروزانہ کی رفتارسے تعمیر ی کام چل رہاہے ۔ یہ پہلے کی سرکاروں کے مقابلے میں دوگناہے ۔

ریلوے لائن کی تعمیرمیں دوگنی تیز رفتارسے کام کیاجارہاہے ۔ اس کے علاوہ متعدد شہروں میں نئی میٹرو، ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ ، ڈیڈی کیٹڈ کوریڈور ، اس کے لئے بھی کام چل رہاہے ۔ حکومت 400ریلوے اسٹیشنوں کی جدیدکاری کرنے کی سمت میں آگے بڑھ رہی ہے ۔

اگرمیں سیاحت شعبے کی بات کروں ، بھارت میں یہ شعبہ بھی ریکارڈ تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہاہے ۔ اسکی رفتاراور تیز کرنے لئے ملک میں قریب قریب 100نئے ایئرپورٹ اور ہیلی پیڈ بنانے پرکام کیاجارہاہے ۔ اڑان یوجنا کے مادھیم سے ملک میں ٹائر2، ٹائر3شہروں میں فضائی رابطہ فراہم کرانے کی کوشش کی جاری ہے ۔ بھارت میں 100سے زیادہ نیشنل واٹرویز بنانے پربھی کام کیاجارہاہے ۔

ساتھیو، ان کے علاوہ آج بھارت میں سبھی کے لئے مکانات، سبھی کے لئے بجلی ، سبھی کے لئے صاف ستھراایندھن ، سبھی کے لئے صحت ، سبھی کے لئے بینکنگ ، جیسے الگ الگ متعدد منصوبے اپنے نشانے کو پوراکرنے کی جانب سے تیزری فتارسے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ یعنی کل ملاکردیکھیں تو آج یہ کہاجاسکتاہے کہ چوطرفہ تبدیلی کے اس دورسے آپ کے لئے ، ملک ۔ بیرون ملک سرمایہ کاروں کے لئے ، بھارت میں اعلیٰ ترین ماحول بناہواہے ۔

  ابھی حال ہی میں شروع کی گئی ‘آیوش مان بھارت یوجنا ’ کی وجہ سے بھی ہندوستان میں طبی شعبے میں سرمایہ کاری کاامکان پیداہے ۔ اس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں ٹائر2، ٹائر3شہروں میں نئے اسپتال بنیں گے ، میڈیکل کالج بنیں گے ، پارامیڈیکل ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوشنز بنیں گے ، پارامیڈیکل انفراسٹریکچر مضبوط ہوگا۔ آپ تصورکرسکتے ہیں کہ آیوش مان بھارت منصوبے کے تحت ملک کے 50کروڑسے زائد شہریوں کو، اس کے کنبے کو 5لاکھ روپے تک صحت انشورنس کی یقین دہانی حاصل ہورہی ہے ، مطلب امریکہ ، کینڈااورمیکسکو ، اس کی کل آبادی سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ملے گا۔ پورے یورپ کی جو تعداد ہے ، اس سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ملے گا ۔ اب یہ فائدہ دینے لئے کتنے اسپتالوں کی ضرورت پڑے گی ، کتنے ڈاکٹروں کی ضرورت پڑیگی ۔ کتنے سرمائے کا امکان ہے اور مریض کے لئے اور ادائیگی ابھی سے ریڈی ہے اور اس لئے سرمایہ کاری کرنے والے کے لئے بھی ریٹرن کا اشورنس ہے ۔ یہ اپنے آپ میں طبی شعبے میں بھارت میں مالی سرمایہ کاری کاایک بڑا موقع نصیب ہواہے ، جو ٹائر2، ٹائر3شہروں میں اعلیٰ سطح کے اسپتال بنانے کے امکانات پیداکرتاہے ۔

ساتھیو، آج بھارت میں بنیادی ڈھانچے پرجتنا خرچ کیاجارہاہے ، پہلے کبھی نہیں کیاگیا۔ اس وجہ سے سرمایہ کاری کے زبردست امکانات کے ساتھ ہی روزگارکے لاکھوں نئے مواقع پیداہورہے ہیں ۔ پوٹینشیل ، پالیسی اور پرفارمینس یہی ترقی کی بنیادہے ۔

نیوانڈیا سرمایہ کاری کی بہترین منزل ہے اور اتراکھنڈ کی منزل اس صفحے کا منورحصہ ہے ۔ اتراکھنڈ ملک کی ان ریاستوں میں ہے ، جونیو انڈیاہمارے ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ کوری پریزنٹ کرتے ہیں ۔ آج کا اتراکھنڈ نوجوان ہے ، آرزوؤں سے بھرپورہے ، توانائی سے لبالب ہے ۔ یہاں دستیاب بے پناہ امکانات کو مواقع میں تبدیل کرنے کے لئے ، ترویندرراوت کی حکومت میں سمجھتاہوں ، بھرپور کوششیں کررہی ہے ۔ اتراکھنڈ منزل یہ اسٹیج ان ہی کوششوں کا اظہارہے ۔ اب اہم یہ ہے کہ اس اسٹیج پرجوباتیں ہوئی ہیں ، جس یقین کو ظاہرکیاگیاہے ، جوجوش ظاہرکیاگیاہے ، وہ جلد ہی زمین پراترے۔ جس سے اتراکھنڈ کے نوجوان ساتھیوںکو زیادہ سے زیادہ روزگارملے ۔

ساتھیوآنجہانی اٹل بہاری واجپئی جی نے جب اتراکھنڈ بنانے کا فیصلہ لیاتھا ، تب حالات بہت پریشان کن تھے ۔ سیاسی غیریقینی صورت حال کے ساتھ ساتھ بہترمستقبل کے لئے پہاڑجیسے چیلنج ہمارے سامنے تھے ۔ لیکن آج اتراکھنڈ ترقی کے راستے پرتیز رفتارسے دوڑرہاہے ۔

گذشتہ چاربرسوں میں مائیکرو اسمال اور اور میڈیم انٹرپرائزز یعنی ایم ایس ایم ای ، اس کو بڑھاوادینے کے لئے ، ان کو مستحکم کرنے کے لئے متعدد قدم اٹھائے گئے ہیں ۔ زیادہ سے زیادہ چھوٹی صنعتوں کو ہائرکریڈٹ ، سپورٹ کیپٹل ، انٹریسٹ سبسیڈی ، لوورٹیکس اور اننوویشنز پر دھیان دیاجارہاہے ۔حال میں سرکار نے فیصلہ لیاہے کہ ۔ اب ایم ایس ایم ای کے لئے ایک کروڑروپے تک کا قرض بہت کم وقت میں منظورہوجائیگا۔

اتراکھنڈ میں کسی پروجیکٹ کی کلیئرنس کو لے کرکے سرمایہ کارکو سرکاری دفتروں کے چکرنہ کاٹنے پڑیں ، اس کے لئے مختلف النوع نظام کو آن لائن کیاگیاہے ۔ پری ویش ، اس پری ویش کے نام سے آن لائن فوریسٹ کلیئرنس کے لئے ایک پورٹل کام کررہاہے ، جس سے یہ عمل آسان ہونے کے ساتھ ساتھ تیز بھی ہواہے ۔

گذشتہ چاربرسوں کے دوران اتراکھنڈ میں کنکٹی وٹی بڑھانے کے لئے متعدد کوششیں کی گئی ہیں ۔ ہائی وے ، ریلوے ، فضائی راستے ، ہرطرح سے اتراکھنڈ کو مربوط کیاجارہاہے ۔ گاوں ۔گاوں میں پکی سڑکیں پہنچ رہی ہیں ۔ اتنا ہی نہیں ، چاردھام بارہ ماسی استعمال کے لائق سڑکیں اور رشی کیش ۔ کرن پریاگ ریل لائن کا کام تیز رفتاری سے چل رہاہے ۔

ساتھیو، بہتررابطے کا سب سے بڑا فائدہ یہاں کے سیاحت کے شعبے کو حاصل ہونے جارہاہے ۔ فطرت نے تو اس ریاست کومالامال کیا ہی ہے ،ساتھ میں عقیدت اورثقافت کا بھی وردان دیاہے ۔فطرت ہو ، ایڈوینچر(مخاطری) ہو ، ثقافت ہویاپھریوگ ، میڈیسن ہو، اتراکھنڈ سیاحت کا ایک مکمل پیکیج ہے ، ایک مثالی منزل ہے ۔ اب تو اتراکھنڈ سرکار نے الگ سیاحت پالیسی بناکر سیاحت کو ایک صنعت کی حیثیت دے دی ہے ،صنعت کا درجہ دے دیاہے ۔ 18سالوں میں پہلی بار13اضلاع میں نئی 13منزلیں ، سیاحت منزلوں کو شناخت کرکے ترقی دینے کی پہل کی گئی ہے ۔ اس سے یقینی طورپر ریاست کے نوجوانوں کو روزگارکے متعدد مواقع نصیب ہوں گے ۔

 

  ساتھیو، اتراکھنڈ میں آرگینک ریاست بنانے کے مکمل امکانات ہیں ۔ مجھے خوشی ہے کہ کلسٹربیسڈ آرگینک فارمنگ کے تحت ریاست کو آرگینک ریاست بنانے کی سمت میں کام شروع کردیاگیاہے ۔ آرگینک فارمنگ کو مارکیٹ فراہم کرانے کے لئے مرکزی حکومت بھی متعدد کوششیں کررہی ہے۔

ساتھ ہی ملک میں فوڈ پروسیسنگ کو اہمیت دی جارہی ہے ۔ فوڈ پروسیسنگ شعبے کو مضبوط کرنے کے لئے حکومت نے فوڈ پروسیسنگ میں 100فیصد براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کو ، ایف ڈی آئی کو بھی منظوری دے دی ہے ۔فوڈ پروسیسنگ کے معاملے میں بھی آج بھارت دنیاکے ترقی یافتہ ممالک میں سے ہے ۔ چاہے اناج کی پیداوارہو، پھل اورسبزیوں کی پیداوارہو، دودھ کی پیداوارہو، متعدد شعبوں میں بھارت دنیا میں پہلے تین مقامات میں سے ہے ۔ ہمارے کاشتکاروں کی پیداوار ضائع نہ ہو، ان کو اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ ملے ، اس کے لئے فوڈ پروسیسنگ پرہماری توجہ مرکوز ہے ۔اس میں بھی اتراکھنڈ کا سنہرامستقبل ہے۔

میں آپ سبھی سے زراعت میں زرعی تجارت میں سرمایہ کاری اور بنانے کا خاص اصرار کروں گا ۔ زراعت میں ہونے والا ویلیوایڈیشن کاشتکاروں کی آمدنی بڑھانے میں اہم کردار اداکرتاہے اورمیں مانتاہوں کہ ہم جتنا زیادہ سرمایہ ، نجی سرمایہ ، زرعی شعبے میں کریں گے ، ہم پروسیسنگ ہو ، ویلیوایڈیشن ہو ، کولڈ اسٹوریج ہو ، وئرہاوسنگ ہو ، نقل وحمل کے لئے مخصوص ٹائپ کے اسپیشل ٹائپ کے کیریجس ہوں ، یہ سارے امکانات ہندوستان کی دیہی اقتصادیات کی طاقت ، اور جو بھارت کی اقتصادی صلاحیت کو ایک نیا زاویہ دینے کے امکانات سے مالامال ہے ۔

ساتھیو، آج قابل احیأ توانائی کے معاملے میں عالمی رہنما بننے کی جانب گامزن ہے ۔ دنیا کی رہنمائی کرنے کی طاقت آج ہندوستان میں ہے ۔ ہم نے طے کیاہے کہ ، 2030تک ہماری 40فیصد بجلی کی صلاحیت نان فوسل فیول بیسڈ یعنی غیرنامیاتی فضلے پرمبنی ذرائع سے پیداہوگی ۔اتناہی نہیں ، 2022،جب بھارت کی آزادی کے 75سال ہوں گے ، 2022تک 175جی ڈبلیوقابل احیأ توانائی کا نشانہ لے کرکے ہم آگے بڑھ رہے ہیں ۔ اس میں بھی شمسی بجلی کا ایک بڑا حصہ ہونے والاہے ۔ بین الاقوامی سولر الائنس یعنی آئی ایس اے کے پیچھے بھی یہی نظریہ کارفرما ہے ۔ دنیا کی توانائی کی ضرورتیں پوری ہوں اورماحولیات سے بھی محفوظ رہے ، اس کے لئے ہمارا تو ایک ہی اصول ہے۔ ایک عالم ، ایک شمس ، ایک گرڈ ، اتراکھنڈ میں بھی قابل احیأ توانائی کی ترویج کے لئے ریاستی سرکارلگاتارکام کررہی ہے ۔ ہائیڈل پاورتو اس ریاست کی طاقت ہے ہی ، اب سولرتوانائی جیسے نئے وسیلے کی قوت جڑجانے سے اتراکھنڈ توانائی سرپلس ریاست بننے کی پوری صلاحیت رکھتاہے ۔ اتراکھنڈ ہندوستان کو توانائی کاحامل بناسکتاہے ، اتنے مضمرات اتراکھنڈ میں موجود ہیں ۔

ساتھیو، گذشتہ چاربرسوں میں میک ان انڈیا ایک بہت بڑ ا برانڈ بناہے ۔ ہمارااصرارہے میک ان انڈیا ، نہ صرف ہندوستان کے لئے بلکہ پوری دنیاکے لئے ۔ دنیا نے ہمارے اس بلاوے کوتسلیم کیاہے ، جس کے چلتے اطلاعاتی تکنالوجی کے ساتھ ساتھ اب الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کا بھی بھارت محوربنتاجارہاہے ۔ آج دنیا کی سب سے بڑی موبائیل فون مینوفیچکرنگ یونٹ ، اس کے ساتھ ساتھ 120سے زیادہ فیکٹریاں بھارت میں کام کررہی ہیں ۔ دنیا کے متعدد بڑے برانڈ آج میک ان انڈیا کاحصہ ہیں ۔

وہیں آٹوموبائیل شعبے میں بھی بھارت بہت تیزی سے ترقی کررہاہے ۔ اس کام میں جاپان اتراکھنڈ کا شراکت دارہے ۔ دوستوں آپ کوجان کرکے خوشی ہوگی ، جاپان کی کمپنی ،جاپان کے پروڈکٹ ، وہ کارآج ہندوستان میں بنتی ہے اوراس کا رکو جاپان درآمدکرتاہے ۔

ساتھیو، آج اس پروگرام کے توسط سے آپ سبھی کو ان تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے ، اتراکھنڈ اور نیو انڈیا کی گروتھ اسٹوری کا حصہ بننے کے لئے میں آپ کومدعوکرتاہوں ۔

مجھے پورایقین ہے کہ آنے والے دو دنوں میں جو مفاہمتی عرضداشت پردستخط ہوں گے ، وہ بہت ہی جلدفائدہ مند بھی ہوں گے اور مجھے یقین ہے کہ بھارت کی ترقی ہماری ریاستوں کے مضمرات کو زیادہ سے زیادہ اس کو اگربروئے کارلائیں تو اس ملک کے ترقی کے سفرکو دنیا کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔ اوریہ خوشی کی بات ہے کہ آج ریاستوں کے درمیان ایک صحت مند نظریہ شروع ہواہے ۔ ہرریاست دوسرے صوبے سے آگے بڑھناچاہتی ہے ، انوویٹوکرنا چاہتی ہے ۔ اپنے صوبے کی صلاحیت کی بنیاد پرکرناچاہتی ہے ۔ اورجب ریاست اپنی صلاحیت کولے کرکے چلتی ہے تو میں مانتاہوں وہ ریاست پیچھے ہوتی ہے ۔ دنیا کے کئئ ممالک سے ہماری ریاستوں کی طاقت زیادہ ہے ، ہمارے صوبوں میں اہلیت زیادہ ہے ۔ دنیا کے کئی چھوٹے ملکوں کے مقابلے میں ہمارے صوبوں میں مضمرات بہت پڑے ہوئے ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ راوت جی کی قیادت میں یہ 18سال کی سرکار، 18سال کی ایسی توانائی سے بھرپور عمرمیں یہ ریاست نئی اونچائیوں کو حاصل کریگی اور 2025میں جب آپ 25سال مناتے ہوں گے ، تب آپ کے سارے خواب شرمندہ ٔ تعبیر ہوچکے ہوں گے ۔ ایک مبارک شروعات اس ازحد مبنی بر کوشش کے ساتھ ہوئی ہے ۔ میری بہت بہت نیک خواہشات ہیں اور بھارت سرکارکی طرف سے آپ کو پوراتعاون ملے گا ، اس کا یقین دلاتاہوں ۔بہت بہت شکریہ ۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
In young children, mother tongue is the key to learning

Media Coverage

In young children, mother tongue is the key to learning
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،11 دسمبر 2024
December 11, 2024

PM Modi's Leadership Legacy of Strategic Achievements and Progress