نئی  دہلی  14 جنوری 2020 ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی اورروسی وفاق کےصدر جناب ولادی میرولادی میرووچ  پوتن نے آج ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔

          حال ہی میں  روسی روایات کے مطابق   کرسمس  تقریبات  کا روسی وفاق  کے ذریعہ اہتمام کئے جانے کے ذریعہ وزیر اعظم نے صدر پوتن  اورروس کے دوست عوام کو  اس سیزن کی مبارکبادپیش کی ۔ روسی صدر پوتن نے بھی گرم جوشی سے مبارکبادوں کا تبادلہ کیا اور وزیر اعظم مودی اور بھارت کے عوام کی خوشحالی ،ترقی ، امن اور مسرت کی تمنا کی ۔

          دونوں رہنماؤں نے  دونوں  ممالک کے مابین خصوصی  کلیدی شراکتداری  کے تحت اہم سنگ میلوں پر مسرت کا اظہار کیا ، جو ماضی قریب خصوصاََ  2019   کے دوران حاصل ہوئے ہیں ۔طرفین نے 2020  میں  تما م شعبوں میں  بھارت –روس تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے  ایک دوسرے کے ساتھ قریبی مشاورت  کرنے اور مل جل کر کام کرنے پر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

          وزیر اعظم نے زوردے کر کہا کہ 2020 روس کے لئےخصوصی اہمیت کا سال ہوگا ۔ انہوں  نے کہا کہ اس سال ماہ مئی میں  ماسکو میں منعقد ہونے والی 75  ویں  یوم فتح تقریبات میں   صدر پوتن کی جانب سے  انہیں شرکت کا دعوت نامہ  حاصل ہوا ہے جس کے لئے وہ مشکور ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ وہ اسی سال روس میں  شنگھائی تعاون  سربراہ ملاقات اور برکس  ممالک  سربراہ  ملاقات میں  بھی شریک ہونے کی توقع رکھتے ہیں اور 21 ویں  باہمی سالانہ  سربراہ ملاقات میں  صدر پوتن کا خیر مقدم کریں گے ۔

          دونوں رہنماؤں  نے علاقائی اور عالمی موضوعات پر بھی نظریات کا تبادلہ کیا  اور بھارت اورروس  کے مابین  نظریات کے سلسلے میں   عظیم  ترف مماثلت  کی بات بھی دہرائی جس کا تعلق  علاقائی  اورعالمی سلامتی  امن اور استحکام سے ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Somnath Swabhiman Parv: “Feeling blessed to be in Somnath, a proud symbol of our civilisational courage,” says PM Modi

Media Coverage

Somnath Swabhiman Parv: “Feeling blessed to be in Somnath, a proud symbol of our civilisational courage,” says PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،11 جنوری 2026
January 11, 2026

Dharma-Driven Development: Celebrating PM Modi's Legacy in Tradition and Transformation