نئی دہلی،11ستمبر ۔جناب پی کے سنہا کو جو وزیراعظم کے دفتر میں اس وقت او ایس ڈی کی حیثیت سے کام کررہے ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی کا پرنسپل مشیر مقرر کیاگیا ہے۔

 

جناب سنہا نے 13 جون 2015 سے 30 اگست2019 تک کابینہ کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔ وہ اترپردیش کے1977 کے بیج کے آئی اے ایس افسر ہیں۔اپنے شاندار کریئر کے دوران جناب سنہا نے بجلی اور جہاز رانی کی وزارتوں میں سکریٹری کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی  ہیں وہ پیٹرولیم  اور قدرتی گیس کی وزارت میں خصوصی سکریٹری کی حیثیت سے بھی  خدمات انجام دے چکے ہیں۔

 

جناب سنہا نے دہلی یونیورسٹی کے سینٹ اسٹیفن سے  اکنامکس میں گریجویشن کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے دہلی اسکول آف اکنامکس سے  معاشیات میں پوسٹ گریجویشن کیا۔ بعد میں ملازمت کے دوران انہوں نے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈپلومہ کیا اور سوشل سائنسز میں ایم فل کیا۔

 

 آئی اے ایس کی حیثیت سے اپنے طویل کریئر کے دوران جناب سنہا نے اترپردیش کی ریاستی سرکار کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کی سطح پر بھی مختلف حثیت سے کام کیا۔

 

ریاستی سرکار کی سطح پر جناب سنہا نے جونپور اور آگرہ میں  ضلع  مجسٹریٹ جبکہ وارانسی میں کمشنر ،منصوبہ بندی میں سکریٹری اور آبپاشی کے محکمے میں پرنسپل سکریٹری کے طور پر کام کیا۔ وہ توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبوں میں کئی سال تک کام کرتے رہے اور بجلی کی وزارت  ، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت اور جہاز رانی کی وزارت میں بھی مختلف حثیتوں سے کام کرتے رہیں۔ انہیں توانائی اور بنیادی ڈھانچے اور مالیات کے شعبوں میں خاص مہارت حاصل ہیں۔

 

  م ن۔  ح ا۔رض

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Jan Dhan accounts hold Rs 2.75 lakh crore in banks: Official

Media Coverage

Jan Dhan accounts hold Rs 2.75 lakh crore in banks: Official
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles loss of lives due to a mishap in Nashik, Maharashtra
December 07, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has expressed deep grief over the loss of lives due to a mishap in Nashik, Maharashtra.

Shri Modi also prayed for the speedy recovery of those injured in the mishap.

The Prime Minister’s Office posted on X;

“Deeply saddened by the loss of lives due to a mishap in Nashik, Maharashtra. My thoughts are with those who have lost their loved ones. I pray that the injured recover soon: PM @narendramodi”