وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجکوٹ کے ساتھ اپنے تعلق کو یاد کیا اور مودی آرکائیو کی ایکس پوسٹ مشترک کی۔
مودی آرکائیو پوسٹ ایک خاص لمحے کو یاد کرتی ہے جب ٹھیک 22 سال پہلے 24 فروری 2002 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلی بار گجرات لیجسلیچر میں بطور ایم ایل اے قدم رکھا اور راجکوٹ II کے حلقہ سے ضمنی انتخاب جیتا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
’’راجکوٹ ہمیشہ میرے دل میں ایک خاص مقام رہے گا۔ اس شہر کے لوگوں نے مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے مجھے پہلی بار انتخابی جیت دلائی۔ تب سے میں نے ہمیشہ جنتا جناردن کی امنگوں کے ساتھ انصاف کرنے کا کام کیا ہے۔ یہ بھی ایک خوش کن اتفاق ہے کہ میں آج اور کل گجرات میں ہوں گا، اور ایک پروگرام راجکوٹ میں منعقد کیا جا رہا ہے، جہاں سے 5 ایمس قوم کے لیے وقف کیے جائیں گے۔‘‘
Rajkot will always have a very special place in my heart. It was the people of this city who put their faith in me, giving me my first ever electoral win. Since then, I have always worked to do justice to the aspirations of the Janta Janardan. It’s also a happy coincidence that I… https://t.co/mhVeNPyDTe
— Narendra Modi (@narendramodi) February 24, 2024