گذشتہ 11 برسوں میں، این ڈی اے حکومت نے خواتین کے زیر قیادت ترقی کی ازسر نو وضاحت کی ہے: وزیر اعظم
سوَچھ بھارت کے ذریعہ وقار کو یقینی بنانے سے لے کر جن دھن کھاتوں کے ذریعہ مالی شمولیت تک، ہماری توجہ ناری شکتی کو بااختیار بنانے پر مرتکز رہی ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ترقی یافتہ بھارت کی سمت میں خواتین کے ذریعہ ادا کیے گئے تغیراتی کردار پر روشنی ڈالی، اور گذشتہ 11 برسوں کے دوران خواتین کے زیر قیادت ترقی پر حکومت کی توجہ کو اجاگر کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے ایسا وقت بھی دیکھا ہے جب ان کو ہر قدم پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ لیکن آج وہ نہ صرف ترقی یافتہ بھارت کے عزم میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لے رہی ہیں بلکہ تعلیم سے لے کر کاروبار تک ہر شعبے میں مثال پیش کر رہی ہیں۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ گذشتہ 11 برسوں میں ناری شکتی کی کامیابیاں تمام شہریوں کے لیے باعث فخر ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے متعدد اثر انگیز پہل قدمیوں کے توسط سے خواتین کے زیر قیادت ترقی کا نیا کردار طے کیا ہے۔ ان میں سوَچھ بھارت کے ذریعہ وقار کو یقینی بنانا، جن دھن کھاتوں کے ذریعہ مالی شمولیت اور زمینی سطح پر اختیارکاری شامل ہیں۔

انہوں نے اُجوَلہ یوجنا کو ایک اہم حصولیابی بتایا۔ اس سے متعدد گھروں کے باورچی خانے دھوئیں سے مبرا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ کیسے مدرا قرضوں نے لاکھوں خواتین کو صنعت کار بننے اور آزادانہ طور پر اپنے خوابوں کو پورا کرنے میں اہل بنایا ہے۔ پی ایم آواس یوجنا کے تحت گھروں کی ملکیت خواتین کے نام پر ہونے کی تجویز نے بھی ان کے تحفظ اور اختیارکاری کے احساس پر غیر معمولی اثرات مرتب کیے ہیں۔

وزیر اعظم نے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ابھیان کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے اسے بچیوں کے تحفظ کے لیے ایک قومی تحریک قرار دیا۔

جناب مودی نے مضبوطی کے ساتھ کہا کہ سائنس، تعلیم، کھیل کود، اسٹارٹ اپس اور مسلح افواج سمیت تمام تر شعبوں میں خواتین عمدہ کارکردگی پیش کر رہی ہیں اور متعدد افراد کو ترغیب فراہم کر رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے ایکس پر متعدد پوسٹوں کے توسط سے یہ کلمات ساجھا کیے؛

’’ہماری ماؤں – بہنوں اور بیٹیوں نے وہ دور بھی دیکھا ہے جب انہیں قدم قدم پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ لیکن آج وہ نہ صرف وکست بھارت کے عزم میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لے رہی ہیں بلکہ تعلیم اور کاروبار سے لے کر ہر شعبے میں مثال قائم کر رہی ہیں۔ گذشتہ 11 برسوں میں ہماری ناری شکتی کی کامیابیاں اہل وطن کو فخر سے سرشار کرنے والی ہیں۔

#ناری شکت کے 11 برس‘‘

 

’’گذشتہ 11 برسوں میں، این ڈی اے حکومت نے خواتین کے زیر قیادت ترقی کی ازسر نو وضاحت کی ہے۔

سوَچھ بھارت کے ذریعے وقار کو یقینی بنانے سے لے کر جن دھن کھاتوں کے ذریعے مالی شمولیت تک مختلف پہل قدمیاں ہماری ناری شکتی کو بااختیار بنانے پر مرکوز ہیں۔ اجولا یوجنا نے کئی گھروں کو دھوئیں سے مبرا باورچی خانے دیے۔ مُدرا قرضوں نے لاکھوں خواتین کاروباریوں کو اپنی شرائط پر خوابوں کو پورا کرنے کے قابل بنایا۔ پی ایم آواس یوجنا میں خواتین کے نام سے بنائے گئے مکانات نے بھی غیر معمولی اثرات مرتب کیے۔

بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ  نے بچیوں کے تحفظ کے لیے ایک قومی تحریک کو جلا بخشی۔

سائنس، تعلیم، کھیل کود، اسٹارٹ اپس اور مسلح افواج سمیت تمام تر شعبوں میں، خواتین عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور متعدد افراد کو ترغیب فراہم کر رہی ہیں۔

# ناری شکتی کے 11 برس‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India vehicle retail sales seen steady in December as tax cuts spur demand: FADA

Media Coverage

India vehicle retail sales seen steady in December as tax cuts spur demand: FADA
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،9 دسمبر 2025
December 09, 2025

Aatmanirbhar Bharat in Action: Innovation, Energy, Defence, Digital & Infrastructure, India Rising Under PM Modi