نئی دہلی، 7 فروری 2019/ وزیراعظم جناب نریندرمودی 8 فروری  2019 کو جلپائی گڑی کا دورہ کریں گے۔ وہ وہاں چار لین والے   این ایچ -31 ڈی  کے  فلاکاٹا –سلسلاباڑی سیکشن  کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ قومی شاہراہوں کا 41.7 کلو میٹر  طویل یہ سیکشن مغربی بنگال میں جلپائی گڑی ضلع میں آئے گا اور اس کی تعمیر پر  تقریباً 1938 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ 

اس پروجیکٹ سے  سلسلا باڑی  اور علی پور دوار  سے سلی گڑی تک کا فاصلہ   تقریباً پچاس کلو میٹر کم ہوجائے گا۔    اس کی بڑی اہمیت ہے  کیونکہ سلی گڑی تک بہتر رسائی کا مطلب ریلوے اور فضائی راستوں تک بہتر رسائی ہے۔  قومی شاہراہ سے  چائے اور دیگر مصنوعات کے   متعلقہ علاقے سے  بازاروں تک جانے  کے عمل میں بہتری پیدا ہوگی۔ اضافہ شدہ کنیکٹی ویٹی   کا نتیجہ   علاقہ میں بہتر  سیاحت کی شکل میں بھی ظاہر ہوگا۔

  ان تمام کارروائیوں سے ریاست میں   سماجی اقتصادی سرگرمی کو بڑھاوا ملے گا  اور مقامی لوگوں کے لئے  روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔  

نیشنل  ہائی وے میں سڑک استعمال کرنے والوں کو ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے  حفاظت کے تمام ضروری اجزا شامل ہوں گے۔  قومی شاہراہ کے اس سیکشن پر  تین ریلوے اوور برج  ، دو فلائی اوور  ، موٹر گاڑیوں کے گزرنے کے زیر زمین تین راستے،  8 بڑے پل اور 17 چھوٹے پل  ہوں گے۔    

وزیراعظم جناب نریندر مودی  جلپائی گڑی میں  نئی ہائی کورٹ سرکٹ بنچ  کا افتتاح بھی کریں گے۔  کلکتہ ہائی کورٹ  کی  جلپائی گڑی   سرکٹ بنچ سے  شمالی بنگال  میں دراجلنگ  ، کالم  پونگ، جلپائی گڑی اور کوچ بہار کے لوگوں  کو  تیز رفتاری کے ساتھ انصاف فراہم ہوسکے گا۔  ان چار اضلاع کے لوگوں کو   بنچ تک رسائی کے لئے  سو کلو میٹر سے کم کا بھی فاصلہ طے کرنا پڑے گا جب کہ اس وقت کلکتہ ہائی کورٹ جانے کے لئے 600 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔  

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s contribution to BRICS: Nari Shakti moves from promise to delivery

Media Coverage

India’s contribution to BRICS: Nari Shakti moves from promise to delivery
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister speaks with the President of Iran
June 30, 2026
President Pezeshkian briefs PM on the recent developments in West Asia.
PM welcomes the understanding reached and reiterates the need for continued efforts for lasting peace and stability.

Prime Minister Shri Narendra Modi had a telephone conversation today with the President of the Islamic Republic of Iran, H.E. Dr. Masoud Pezeshkian.

President Pezeshkian briefed the Prime Minister on the recent developments in West Asia and the way forward.

Prime Minister welcomed the understanding reached, and reiterated India’s consistent position that all issues must be resolved through dialogue and diplomacy.

Prime Minister reiterated the need for continued efforts to ensure lasting peace and stability in the region, and for safeguarding freedom of navigation and commerce.