نئی دہلی،11؍نومبر،وزیراعظم جناب نریندر مودی 13سے14نومبر 2019 تک 11ویں برکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے براسیلیا میں رہیں گے۔ اس سال برکس سربراہ کانفرنس کا موضوع ’’ اختراعی مستقبل کے لئے اقتصادی ترقی‘‘ ہے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی چھٹی بار برکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے پہلی بار 2014 میں برازیل میں فورٹالیزا میں برکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کی تھی۔

ہندوستان سےایک بڑے کاروباری وفد کے بھی خصوصی طور پر برکس بزنس فورم میں شرکت کےلئے موجود رہنے کی توقع ہے، جہاں پانچوں ملکوں کی کاروباری برادری کی نمائندگی ہوگی۔ پروگرام کی تفصیل درج ذیل ہے:

وزیراعظم برکس بزنس فورم اختتامی تقریب اور 11ویں برکس سربراہ کانفرنس کے اختتامی اور مکمل اجلاس کے علاوہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چینی سربراہ شی جن پنگ کے ساتھ علیحدہ علیحدہ دوطرفہ میٹنگوں کا انعقاد کریں گے۔

اختتامی اجلاس میں  بحث کے موجودہ دنیا میں قومی  خودمختاری  کے عمل کے چیلنجوں اور مواقع پر مرکوز رہنے کی توقع ہے۔ اس کے بعد برکس کا مکمل اجلاس ہوگا، جس میں  لیڈرس برکس سوسائٹیوں  کی اقتصادی ترقی کے لئے اندرون برکس تعاون پر بات چیت کریں گے۔

اس کے بعد وزیراعظم برکس بزنس کونسل  کے ساتھ برکس لیڈروں کی میٹنگ میں شرکت کریں گے، جس میں برازیل کی برکس بزنس کونسل کے چیئرمین اور نیو ڈیولپمنٹ بینک کے صدر کے ذریعہ رپورٹ جمع کرائے جانے کی توقع ہے۔

اس کے فوراً بعد تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی ایجنسیوں کے درمیان ایک برکس مفاہمت نامے پر دستخط کئے جائیں گے۔

سربراہ کانفرنس کے اختتام پر لیڈران مشترکہ اعلامیہ جاری کریں گے۔

برکس نے پانچ  بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں کو یکجا کیا ہے، جن میں دنیا کی 45فیصد آبادی رہتی ہے۔ عالمی جی ڈی پی میں جن کا 23فیصد حصہ ہے اورعالمی تجارت میں ان کا تقریبا 17فیصد حصہ ہے۔

برکس تعاون کے 2ستون ہیں، جن میں لیڈروں اور وزراء کی میٹنگ کے ذریعہ باہمی مفاد کے معاملات پر مشاورت اور تجارت، مالیات، صحت ، تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی، زراعت، مواصلات ، آئی ٹی وغیرہ سمیت متعدد شعبوں میں سینئر افسروں کی میٹنگ کے ذریعہ تعاون کیاجاتا ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
How India, Australia clinched Uranium deal

Media Coverage

How India, Australia clinched Uranium deal
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister expresses grief over loss of lives due to boat capsizing in South 24 Parganas district of West Bengal
July 13, 2026
Prime Minister announces ex-gratia

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has expressed deep grief over the loss of lives due to the capsizing of a boat in the South 24 Parganas district of West Bengal.

The Prime Minister conveyed his thoughts to the bereaved families in this hour of grief and prayed for the speedy recovery of the injured.

The Prime Minister announced that an ex-gratia of Rs. 2 lakh from the Prime Minister’s National Relief Fund (PMNRF) would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000.

The Prime Minister’s Office posted on X;

“The loss of lives due to the capsizing of a boat in the South 24 Parganas district of West Bengal is deeply painful. My thoughts are with the bereaved families in this hour of grief. May the injured recover at the earliest.

An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000: PM @narendramodi”