نئی دلّی، 12 مارچ / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو گزشتہ شام اسرائیل کے وزیر اعظم ہز ایکسی لینسی مسٹر بنجامن نیتن یاہو کی جانب سے ایک ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کی شاندار پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کورونا وائرس۔ 19 کی وبا کے پس منظر میں عالمی صورت حال پر بھی تبادلہ خیالات کیا۔


