وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے رام بن میں ہوئے سڑک حادثے کے نتیجےمیں جانوں کے اتلاف پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم دفتر کے ایک ٹوئیٹ کے مطابق، وزیراعظم مودی نے کہا کہ ’’ جموں و کشمیر کے رام بن میں سڑک حادثے میں ہوئی جانوں کے نقصان سے بہت دکھی ہوں، اس حادثے میں جنھوں نے اپنے عزیزوں کو کھودیا ہے ان سے تعزیت کرتا ہوں۔ دعاگو ہوں کہ اس حادثے میں جو زخمی ہوئے ہیں ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔‘‘
Pained by the loss of lives due to an accident in Ramban, Jammu and Kashmir. Condolences to those who lost their loved ones. I pray that the injured recover soon: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) July 2, 2021


