وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان-امریکہ تعلقات کے استحکام کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات پر اعتماد کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ دونوں ممالک اپنی عوام کے روشن،زیادہ خوشحال مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
ایکس پر امریکی صدر کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا:
’’ہندوستان اور امریکہ قریبی دوست اور فطری شراکت دار ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے تجارتی مذاکرات ہندوستان امریکہ شراکت داری کی لامحدود صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی راہ ہموار کریں گے۔ ہماری ٹیمیں اس تعلق سے مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ میں صدر ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کا بھی منتظر ہوں۔ ہم دونوں ممالک کے لوگوں کے روشن اور زیادہ خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
realDonaldTrump@
POTUS” @
India and the US are close friends and natural partners. I am confident that our trade negotiations will pave the way for unlocking the limitless potential of the India-US partnership. Our teams are working to conclude these discussions at the earliest. I am also looking forward… pic.twitter.com/3K9hlJxWcl
— Narendra Modi (@narendramodi) September 10, 2025


