وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر راجندر پرساد جی کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔جناب مودی نے کہا کہ بھارت کی آزادی کی جدوجہد میں سرگرم حصہ لینے سے لے کر آئین ساز اسمبلی کی صدارت کرنے اور ملک کے پہلے صدر بننے تک، ڈاکٹر راجندر پرساد جی نے بے مثال وقار، عزم اور مقصد کی واضح شعور کے ساتھ قوم کی خدمت کی۔جناب مودی نے کہا کہ ان کی طویل عوامی زندگی سادگی، بہادری اور قومی یکجہتی کے جذبے سے عبارت تھی۔ان کی مثالی خدمت اور بصیرت آج بھی نسلوں کو ترغیب دیتی ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’ڈاکٹر راجندر پرساد جی کو اُن کی سالگرہ پر خراجِ عقیدت۔ بھارت کی آزادی کی جدوجہد میں سرگرم حصہ لینے سے لے کر آئین ساز اسمبلی کی صدارت کرنے اور ملک کے پہلے صدر بننے تک، انہوں نے بے مثال وقار، عزم اور مقصد کی واضح شعور کے ساتھ قوم کی خدمت کی۔ ان کی عوامی زندگی کا طویل عرصہ سادگی، بہادری اور قومی یکجہتی کے جذبے سے عبارت تھی۔ ان کی مثالی خدمت اور بصیرت آج بھی نسلوں کو ترغیب دیتی ہے۔‘‘
Tributes to Dr. Rajendra Prasad Ji on his birth anniversary. From being an active participant in India’s freedom struggle, presiding over the Constituent Assembly to becoming our first President, he served our nation with unmatched dignity, dedication and clarity of purpose. His… pic.twitter.com/oeOdtiZOVP
— Narendra Modi (@narendramodi) December 3, 2025


