وزیراعظم نے گرودوارا بیر صاحب میں متّھا ٹیکا

Published By : Admin | November 9, 2019 | 10:00 IST

نئی دہلی،09 نومبر  / وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج سلطان پور لودھی میں گرو دوارا بیر صاحب میں متّھا ٹیکا ۔  وزیراعظم کے ساتھ ڈبہ بند خوراک کی صنعت کی مرکزی وزیر محترمہ ہرسمرت کور بادل ، پنجاب کے گورنر وی پی سنگھ بڈنور  اور پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امرندر سنگھ تھے۔

گرودوارے کے اندر وزیراعظم نے پرارتھنا کی اور گرنتھیوں نے انہیں شال پیش کی۔  اس کے بعد وزیراعظم کو گرودوارے کے احاطے کا دورہ کرایا گیا اور انہوں نے بیر کے اُس درخت کو دیکھا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ شری گرونانک دیو جی نے اس کے نیچے 14 سال سے زیادہ مدت تک دھیان سادھنا کی تھی۔

اس دورے کے اختتام پر وزیراعظم ڈیرا بابا نانک کے لیے روانہ ہوئے جہاں وہ پیسینجر ٹرمنل بلڈنگ کا افتتاح کریں گے اور کرتار پور جانے والے عقیدتمندوں کے پہلے جتھے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Cabinet approves ₹1,570 crore ship repair facility at Vadinar, Gujarat

Media Coverage

Cabinet approves ₹1,570 crore ship repair facility at Vadinar, Gujarat
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 6 مئی 2026
May 06, 2026

New India, New Pride: When Self-Reliance Meets Results — A Tribute to PM Modi