وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج اسرائیل کے وزیراعظم عزت مآب بنجامن نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ۔

وزیراعظم نے 29 جنوری 2021 کو نئی دہلی میں واقع اسرائیل کے سفارتخانہ کے قریب ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے وزیراعظم نیتن یاہو کو یقین دہانی کرائی کہ بھارت اسرائیلی سفارتکاروں اور سفارتخانہ کے تحفظ اورحفاظت کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور وہ حقائق کا پتہ لگانے کے لئے اپنے تمام وسائل کو نہ صرف بروئے کار لائے گا بلکہ اس کے سازشیوں کو ان کے کیفرکردار تک پہنچائے گا ۔اس تناظر میں بھارت اور  اسرائیل کی سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان گہری شراکت داری پر دونوں لیڈروں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں لیڈروں نے اپنے ملکوں میں کووڈ-19 وبا سے نمٹنے کی پیش رفت کے بارے میں ایک دوسرے کو معلومات فراہم کیں اور اس شعبہ میں مستقبل کی شراکت داری کے امکانات پر بھی غوروخوض کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi Is Not Asking You Not To Spend, But Spend Wisely | Inside Story

Media Coverage

PM Modi Is Not Asking You Not To Spend, But Spend Wisely | Inside Story
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 13 مئی 2026
May 13, 2026

Leadership That Leads by Example: PM Modi's Push for Mindful Growth, Innovation & Infrastructure