وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل (یو این ایس جی) عالی جناب انتونیو گوٹیرس،  سے یکم دسمبر 2023 کو، دبئی میں سی او پی 28سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے ہندوستان کی جی 20صدارت کے دوران یو این ایس جی کی حمایت کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آب و ہوا سے متعلق اہداف کو حاصل کرنے میں ہندوستان کے اقدامات اور پیش رفت پر روشنی ڈالی۔

دونوں رہنماؤں نے کلائمیٹ ایکشن، کلائمیٹ فنانس، ٹیکنالوجی اور کثیر جہتی گورننس اور مالیاتی اداروں، جس میں  اقوام متحدہ کی اصلاحات سے متعلق گلوبل ساؤتھ کی ترجیحات اور خدشات شامل ہیں، پر تبادلہ خیال کیا۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے جی 20 صدارت کے تحت پائیدار ترقی، کلائمیٹ چیلنج، ایم ڈی بی اصلاحات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں ہندوستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے وزیر اعظم کے گرین کریڈٹ پہل کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے ہندوستان کی صدارت کی کامیابیوں کو آگے بڑھانے اور اقوام متحدہ کے سربراہی اجلاس فیوچر   2024 میں انھیں آگے لے جانے کے لئے ہندوستان کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
'We'll provide AI skill training to 1 crore youth': PM Modi's big announcement on Independence Day 2026

Media Coverage

'We'll provide AI skill training to 1 crore youth': PM Modi's big announcement on Independence Day 2026
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،15 اگست 2026
August 15, 2026

Azadi Ka Amrit Mahotsav Continues: PM Modi’s Independence Day Vision Unites Growth, Youth Power & National Pride