وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برطانیہ کے وزیر اعظم عز ت مآب جناب رشی سنک  سے آج اٹلی کے اپولیا میں جی 7 سربراہ اجلاس کے موقع پردو طرفہ ملاقات کی۔ وزیراعظم سنک نے وزیراعظم  جناب نریندر مودی کو ان کی مسلسل تیسری تاریخی جیت پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

 

2.  دونوں رہنماؤں نے روڈ میپ 2030 کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا اور جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تمام شعبوں میں پیش رفت پر خوشی کا اظہار کیا جس میں باقاعدہ اعلیٰ سطحی سیاسی مشاورت، دفاع اور سلامتی، تجارتی اور اقتصادی تعاون، اہم اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کے شعبے اور عوام سے عوام کے درمیان روابط شامل ہیں۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور کثیرالجہتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

3. وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برطانیہ کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ وہ اگلے ماہ عام انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
'Housing for all' by 2029: Centre approves Rs 10,021 crore fund for PMAY-G in 12 states

Media Coverage

'Housing for all' by 2029: Centre approves Rs 10,021 crore fund for PMAY-G in 12 states
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 3 جون 2026
June 03, 2026

One Vision, Many Fronts: How PM Modi is Building Viksit Bharat Across Tech, Defense, Green Energy & Welfare