وزیراعظم کی آسٹریا کے صدر کے ساتھ ملاقات

Published By : Admin | July 10, 2024 | 21:13 IST

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ویانا میں آسٹریا کے صدر عزت مآب جناب الیگزینڈر وان  ڈیر بیلن  سے ملاقات کی ۔ صدر عزت مآب جناب الیگزینڈر وان  ڈیر بیلن  نے ،وزیراعظم کو ان کی تاریخی تیسری مد ت کے لئے عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی ۔

 

وزیراعظم نے اس بات کو نمایاں کیا کہ  ان کا آسٹریا کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے ، جب دونوں  ملک  اپنے سفارتی تعلقات کے  75سال  پورے ہونے کا جشن منارہے ہیں۔دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد کے دوطرفہ اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہو ں نے   ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے اور عالمی تمازت  سے نمٹنے کے بارے میں  اپنے خیالات ونظریات مشترک کئے ۔اس سلسلے میں، دونوں رہنماؤں نے قابل تجدید توانائی ، خاص طور پر شمسی  توانائی ، پن بجلی اوربائیو ایندھن  جیسے شعبوںمیں اشتراک وتعاون کے  باہمی مفاد کے مواقع کے بارے میں بھی غوروخوض کیا۔وزیراعظم  نے، صدر ،عزت مآب جناب الیگزینڈر وان  ڈیر بیلن   کوان کی سہولت کے مطابق  بھارت کادورہ کرنے  سے متعلق اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s healthcare sector seeing a fundamental digital transformation: Report

Media Coverage

India’s healthcare sector seeing a fundamental digital transformation: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارن 11فروری 2026
February 11, 2026

Empowering India: PM Modi's Policies Fueling Innovation, Jobs, and Sustainability