وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شیروں کے تحفظ  اور اس سے متعلق کاموں میں مصروف عمل تمام افراد کو آج شیروں کے عالمی دن کے موقع پر مبارکباد دی۔ جناب مودی نے ماہ فروری 2024 میں بین الاقوامی بڑی بلی اتحاد کے قیام کے لیے مرکزی کابینہ کی منظوری پر روشنی ڈالی جو شاندار بڑی بلیوں کے تحفظ کے تئیں حکومت کی عہد بندگی کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے اس کے لیے دنیا بھر سے حاصل ہونے والے حوصلہ افزا ردعمل پر مسرت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم مودی نے جنگلی حیات سے محبت کرنے والے تمام تر افراد کو گِر نیشنل پارک کا دورہ کرنے اور گجرات کے عوام کی مہمان نوازی کا لطف اندوز ہوتے ہوئے شیروں کے تحفظ کے سلسلے میں کی گئی کوششوں کو ملاحظہ کرنے کے لیے مدعو بھی کیا۔

ایکس پر مختلف ٹوئیٹس کے ذریعہ، جناب مودی نے کہا:

’’شیروں کے عالمی دن کے موقع پر، میں ان تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو شیروں کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں، اور ان شاندار بڑی بلیوں کے تحفظ کے تئیں ہماری عہد بندگی کا اعادہ کرتا ہوں۔ جیسا کہ آپ سب لوگ جانتے ہیں، بھارت  میں ریاست گجرات کے گر میں شیروں کی ایک بڑی آبادی ہے۔ گذشتہ برسوں کے دوران، ان کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ رونما ہوا ہے، جوکہ ایک بہت اچھی خبر ہے۔‘‘

’’اس سال ماہ فروری میں، مرکزی کابینہ  نے بین الاقوامی بڑی بلی اتحاد قائم کرنے کی منظوری دی جس کا مقصد ان تمام ممالک کو ایک اسٹیج پر لانا ہے جہاں شیروں کی آبادی پائی جاتی ہے۔ اس کا مقصد ہمہ گیر ترقی کو مہمیز کرنے اور اس سلسلے میں برادری کی کوششوں کو تعاون فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک جامعہ نقطہ نظر اپنانا ہے۔ ‘‘

’’میں جنگلی حیات سے محبت کرنے والے تمام تر افراد کو شاندار ایشیائی شیروں کو دیکھنے کے لیے گِر آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ اس سے سبھی کو گجرات کے عوام کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ شیروں کے تحفظ کے لیے کی گئی کوششوں کو ملاحظہ کرنے کا بھی موقع ملے گا۔‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's new FTA playbook looks beyond trade and tariffs to investment ties

Media Coverage

India's new FTA playbook looks beyond trade and tariffs to investment ties
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،14 جنوری 2026
January 14, 2026

Viksit Bharat Rising: Economic Boom, Tech Dominance, and Cultural Renaissance in 2025 Under the Leadership of PM Modi