وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج باوقار فیڈے ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی کے لیے ہندوستان کی تیاریوں پر انتہائی فخر اور جوش کا اظہار کیا۔ یہ ٹورنامنٹ دو دہائیوں سے زیادہ کے عرصے کے بعد ہندوستانی سرزمین پر واپس آرہا ہے۔
بین الاقوامی شطرنج فیڈریشن کی طرف سےایکس پر کی گئی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا:
’’ ہندوستان کو باوقارفیڈے ورلڈ کپ 2025 کی دو دہائیوں سے زیادہ کے بعدمیزبانی کرنے پر خوشی ہے۔شطرنج ہمارے نوجوانوں میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں ہمیں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے اور دنیا بھر کے سرکردہ کھلاڑی یہاں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔‘‘
India is delighted to be hosting the prestigious FIDE World Cup 2025 and that too after over two decades. Chess is gaining popularity among our youth. I am sure this tournament will witness thrilling matches and showcase the brilliance of top players from around the world. https://t.co/iyfS7f3gGz
— Narendra Modi (@narendramodi) August 26, 2025


