وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج یوگیہ کارتا میں واقع یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل تاریخی پرمبانن مندر کمپلیکس کا دورہ کیا۔خصوصی خیرسگالی کے اظہار کے طور پر انڈونیشیا کے صدر جناب پرابوو سوبیانتو بھی وزیراعظم کے ہمراہ مندر کے دورے میں شریک ہوئے۔ دونوں رہنماؤں نے مندر کے احاطے میں ہندوستان کے آثارقدیمہ (اے ایس آئی) کی جانب سے تحفظ اور بحالی کے منصوبے کے باضابطہ آغاز  کے موقع پرایک یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی۔

 

نویں صدی میں تعمیر کردہ پرمبانن مندر کمپلیکس انڈونیشیا کا سب سے بڑا مندر احاطہ ہے، جو بھگوان برہما، بھگوان وشنو اور بھگوان شیو کے نام سے منسوب ہے۔ یہ مندر کمپلیکس ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان مشترکہ تہذیبی، ثقافتی اور تاریخی ورثے کی ایک لازوال علامت کی حیثیت رکھتا ہے۔

 

اس مندر کمپلیکس کے تحفظ اور بحالی کا منصوبہ دونوں رہنماؤں کے درمیان 2025 میں صدر پرابوو کے سرکاری دورۂ ہند کے دوران طے پانے والی مفاہمت کے نتیجے میں شروع کیا گیا، جس میں پرمبانن مندر کمپلیکس کی تزئین کاری کے لیے ہندوستان کی معاونت کے امکانات پر اتفاق کیا گیا تھا۔

 

جنوب مشرقی ایشیا میں یونیسکو کے کئی عالمی ثقافتی ورثے کے مقامات کے تحفظ، بحالی اور مرمت کے معاملےمیں ہندوستان کا ریکارڈ نہایت کامیاب رہا ہے۔ اے ایس آئی اس سے قبل انڈونیشیا کے بوروبودور مندر کمپلیکس کی جامع دستاویز بندی کا کام بھی انجام دے چکا ہے۔پرمبانن مندر کمپلیکس کی تزئین کاری اور بحالی میں ہندوستان کا تعاون مشترکہ تہذیبی ورثے کے تحفظ میں اس کے اٹوٹ عزم کا واضح مظہر ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
From 'chalta hai' to 'badal sakta hai': Decoding PM Modi's Punctuality narrative

Media Coverage

From 'chalta hai' to 'badal sakta hai': Decoding PM Modi's Punctuality narrative
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares Sanskrit Subhashitam highlighting the values of compassion and contentment
August 24, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, said that compassion brings self-respect and contentment brings true happiness. He noted that this spirit further strengthens the bonds of cooperation and harmony in society.

The Prime Minister shared a Sanskrit Subhashitam-

“कारुण्येनात्मनो मानं तृष्णां च परितोषतः।

उत्थानेन जयेत्तन्द्रीं वितर्कं निश्चयाज्जयेत्॥”

The Subhashitam conveys that self-respect is achieved by showing kindness or compassion to others. Greed is overcome by being satisfied at one's fortune in life. One must conquer laziness, dubious reasoning and indecisiveness by exertion and entrepreneurship.

The Prime Minister wrote on X;

“करुणा से आत्म-सम्मान और संतोष से सच्ची खुशी मिलती है। इसी भाव से समाज में सहयोग और सद्भाव की डोर और सशक्त होती है।

कारुण्येनात्मनो मानं तृष्णां च परितोषतः।

उत्थानेन जयेत्तन्द्रीं वितर्कं निश्चयाज्जयेत्॥”