شہریوں سے اس کی خوبصورتی ملاحظہ کرنے کی اپیل کی
خواتین پر مشتمل جنگلاتی محافظ ٹیم ’دُرگا‘ سے بات چیت کی
لکھیمائی، پردیُمنا اور پھول مائی ہاتھیوں کو گنے کھلائے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج صبح آسام  کے یونیسکو عالمی ورثے  کازی رنگا نیشنل پارک کا دورہ کیا۔ جناب مودی نے شہریوں سے کازی رنگا نیشنل پارک کادورہ کرنے اور اس کی بے مثال خوبصورتی ملاحظہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے وَن دُرگا، جو کہ تحفظاتی کوششیں انجام دینے والا خواتین پر مشتمل ایک جنگلاتی محافظ دستہ ہے، سے بات چیت کی اور قدرتی ورثے کے تحفظ کو لے کر ان کے عزم اور شجاعت کی ستائش کی۔ وزیر اعظم مودی نے لکھیمائی، پردیُمنا اور پھول مائی ہاتھیوں کو گنا کھلاتے ہوئے اپنی چند جھلکیاں بھی ساجھا کیں۔

 

ایکس پر متعدد پوسٹ  کے ذریعہ اپنے اس دورے پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا:

’’ آج صبح میں آسام کے کازی رنگا نیشنل پارک میں تھا۔ سرسبز و شاداب ہریالی کے درمیان واقع یونیسکو کا یہ عالمی ورثہ متنوع نباتات اور حیوانات سے نوازا گیا ہے جس میں شاندار ایک سینگ والا گینڈا بھی شامل ہے۔ ‘‘

 

’’ میں آپ سب سے گزارش کروں گا کہ کازی رنگا نیشنل پارک کا دورہ کریں اور اس کے قدرتی مناظر کی بے مثال خوبصورتی اور آسام کے لوگوں کی گرمجوشی کا تجربہ کریں۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہر مرتبہ جاکر روح کو تقویت حاصل ہوتی ہے اور یہ جگہ آپ کو آسام کے قلب سے مضبوطی کے ساتھ جوڑ دیتی ہے۔ ‘‘

 

’’ ون دُرگا ، جو کہ خواتین پر مشتمل جنگلاتی محافظ ٹیم  ہے، کے ساتھ بات چیت کی۔ یہ خواتین تحفظاتی کوششوں میں سب سے آگے ہیں، بہادری  کے ساتھ ہمارے جنگلات اور جنگلی جانوروں کی حفاظت کر رہی ہیں۔ ہمارے قدرتی ورثے کی حفاظت میں ان کی لگن اور شجاعت واقعی متاثر کن ہے۔ ‘‘

 

’’لکھی مائی، پردیُمنا اور پھول مائی کو گنے کھلاتے ہوئے۔ کازی رنگا گینڈوں کے لیے جانا جاتا ہے، تاہم یہاں دیگر جانوروں کے ساتھ ساتھ ہاتھی بھی بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں‘‘ ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India-Japan action plan targets exchange of 5 lakh people in five years, including 50,000 skilled Indians: Gov

Media Coverage

India-Japan action plan targets exchange of 5 lakh people in five years, including 50,000 skilled Indians: Gov
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،31جولائی 2026
July 31, 2026

Building Trust & Capability Under PM Modi : Fair Exams, Homegrown Space Tech & India’s First Telecom Manufacturing Zone