ہماری تہذیب اور ثقافت نےہزاروں برسوں کے نشیب و فراز کا سامنا کرتے ہوئے ہندوستان کو ثابت قدم رکھنے میں بڑا کردار ادا کیا ہے"
ہنومان جی ایک بھارت شریسٹھ بھارت کے ایک اہم ڈور ہیں
ہمارا عقیدہ اور ہماری ثقافت کا دھارا ہم آہنگی، مساوات اور شمولیت میں پنہاں ہے
رام کتھا سب کا ساتھ – سب کا پریاس کی بہترین مثال ہے اور ہنومان جی اس کا ایک اہم حصہ ہیں

ہنومان جینتی کے مقدس موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ گجرات کے موربی میں ہنومان جی کی 108 فٹ اونچی مورتی کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر مہامنڈلیشور ماں کنکیشوری دیوی جی بھی موجود تھیں۔.

ہنومان جینتی کے موقع پر عقیدت مندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ موربی میں ہنومان جی کی 108 فٹ اونچی مورتی کو وقف کرنا پوری دنیا میں ہنومان جی کے عقیدت مندوں کے لیے خوشی کا موقع ہے۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں متعدد بار عقیدت مندوں اور روحانی پیشواؤں کے درمیان آنے پر اپنی گہری خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے حال ہی میں یکے بعد دیگرے اونیا ماں، ماتا امبا جی اور اناپورنا جی دھام سے وابستہ ہونے کے مواقع کا ذکر کیا۔ اس نے اسے 'ہری کرپا' کہا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے چاروں کونوں میں ایسی چار مورتیاں نصب کرنے کا منصوبہ‘ایک بھارت شریسٹھ بھارت’  کے عزم کا عکاس ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہنومان جی اپنی خدمت کے جذبے سے سب کو متحد کرتے ہیں اور ہر کسی کو ان سے ترغیب ملتی ہے۔ ہنومان جی اس  طاقت کی علامت ہے جس نے جنگل میں رہنے والی برادریوں کو وقار بخشا اور بااختیار بنایا۔ انہوں نے مزید کہا "ہنومان جی ایک بھارت شریسٹھ بھارت کے ایک اہم ڈور ہیں"۔

 

اسی طرح، وزیر اعظم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ  رام کتھا، جو پورے ملک میں مختلف علاقوں اور زبانوں میں منعقد کی جاتی ہے، ہر ایک کو بھگوان کی عقیدت میں باندھتی ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا  کہ یہ ہماری روحانی وراثت، ثقافت اور روایت کی طاقت ہے جس نے غلامی کے مشکل دور میں بھی الگ الگ حصوں کو متحد رکھا۔ اس سے آزادی کے لیے قومی عہد کی متحد کوششوں کو تقویت ملی۔ وزیر اعظم نےکہا کہ ہزاروں سالوں کے اتار چڑھاؤ کے باوجود، ہماری تہذیب اور ثقافت نے ہندوستان کو ثابت قدم رکھنے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے عقیدہ اور ہماری ثقافت کی دھارا ہم آہنگی، مساوات اور شمولیت کی ہے۔ یہ اس حقیقت سے بہترین طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ بھگوان رام، پوری طرح سے اہل  ہونے کے باوجود، اپنے کاموں کو مکمل کرنے کے لیے ہر ایک کی طاقت کا استعمال کیا۔ جناب مودی نے عزم کی تکمیل کے لیے سب کا پریاس کے اسی جذبے  کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ رام کتھا سب کا ساتھ – سب کا پریاس کی بہترین مثال ہے اور ہنومان جی اس کا ایک اہم حصہ ہیں۔

گجراتی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کیشونند باپو اور موربی کے ساتھ اپنے  پرانے رشتوں کو یاد کیا۔ انہوں نے مچھو ڈیم حادثے کے حوالے سے ہنومان دھام کے کردار کو بھی  یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے دوران ملے اسباق سے کچھ کے زلزلے کے دوران بھی مدد ملی۔ انہوں نے موربی کی لچک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ آج صنعتوں کا فروغ پذیر مرکز ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ہم جام نگر کے پیتل، راجکوٹ کی انجینئرنگ اور موربی کی گھڑی کی صنعت کو دیکھیں تو یہ‘منی جاپان’ کا احساس دلاتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یاترا دھام نے کاٹھیاواڑ کو سیاحت کا مرکز بنا دیا ہے۔ انہوں نے مادھو پور میلے اور رن اتسو کے بارے میں  بھی بات کی جو موربی کو بے پناہ فوائد فراہم کرتے ہیں۔

جناب مودی نے صفائی مہم اور ووکل فار لوکل مہم کے لیے عقیدت مندوں اور سنت سماج کی مدد لینے کی اپنی گزارش  کا اعادہ کرتے ہوئےاپنے خطاب کا  اختتام کیا۔

آج جس قد آور مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی، وہ #ہنومان جی 4 دھام پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر ملک بھر میں چاروں سمتوں میں نصب کیے جانے والے 4 مجسموں میں سے دوسرا مجسمہ ہے۔ اسے مغرب میں موربی میں پرم پوجیہ باپو کیشوانند جی کے آشرم میں نصب کیا گیا ہے۔

اس سلسلے کا پہلا مجسمہ 2010 میں شمال میں شملہ میں نصب کیا گیا تھا۔ جنوب میں رامیشورم میں مجسمے پر کام کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s startup game-changer? ₹10,000 crore FoF 2.0 set to attract investors

Media Coverage

India’s startup game-changer? ₹10,000 crore FoF 2.0 set to attract investors
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Members of the Governing Body of Shri Ram College of Commerce meets the Prime Minister
April 25, 2026

A delegation comprising members of the Governing Body of Shri Ram College of Commerce, met the Prime Minister, Shri Narendra Modi, today. Shri Modi noted that this year marks the centenary of the institution, a significant milestone in its illustrious journey of academic excellence and nation-building. He lauded the college’s long-standing contribution to higher education and its role in nurturing generations of leaders across diverse fields.

On the occasion, a commemorative stamp marking the centenary year of Shri Ram College of Commerce was also released.

The Prime Minister posted on X:

"Met a delegation consisting of the Governing Body of the Shri Ram College of Commerce, one of India’s most reputed educational institutions. This year, we are marking the centenary of this institution. A commemorative stamp was released too. My best wishes to this institution."