وزیر اعظم سلواسا میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے 2,580 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم سلواسا میں نمو اسپتال (پہلے مرحلے) کا افتتاح کریں گے
وزیراعظم سورت میں فوڈ سکیورٹی سیچوریشن مہم کا آغاز کریں گے اور نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے فوائد 2.3 لاکھ سے زیادہ مستفیدین میں تقسیم کریں گے
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم نوساری میں لکھ پتی دیدی پروگرام میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم نوساری میں جی-سپھل(روزی روٹی بڑھانے کے لیے انتودیہ خاندانوں کے لیے گجرات اسکیم)اور جی-میتری (گجرات مینٹرشپ اینڈ ایکسلریشن آف انڈیگیوئلز فار ٹرانسفارمنگ رورل انکم) لانچ کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 7-8 مارچ کو مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو اور گجرات کا دورہ کریں گے۔  وہ 7 مارچ کو سلواسا جائیں گے اور دوپہر تقریبا 2 بجے وہ نمو اسپتال (پہلے مرحلہ) کا افتتاح کریں گے۔  تقریبا 2:45 بجے ، وہ سلواسا میں 2580 کروڑ روپے سے زیادہ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔  اس کے بعد وہ سورت جائیں گے اور شام 5 بجے کے قریب وہ سورت فوڈ سکیورٹی سیچوریشن مہم کا آغاز کریں گے۔  8 مارچ کو وزیر اعظم نوساری جائیں گے اور صبح تقریبا 11:30 بجے وہ لکھپتی دیدیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے، جس کے بعد ایک عوامی تقریب ہوگی جس میں مختلف اسکیموں کو لانچ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو میں  

ملک کے کونے کونے میں صحت کی سہولیات کو فروغ دینا وزیر اعظم کی بنیادی توجہ رہی ہے۔  اس کے مطابق ، وہ سلواسا میں نمو اسپتال ( پہلے مرحلے) کا افتتاح کریں گے۔  460 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا یہ 450 بستروں والا اسپتال مرکز کے زیر انتظام علاقے میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو نمایاں طور پر مضبوط کرے گا ۔  یہ خطے کے لوگوں ، خاص طور پر قبائلی برادریوں کو جدید ترین طبی نگہداشت فراہم کرے گا ۔

وزیر اعظم سلواسا میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے 2580 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔  ان میں گاؤں کی مختلف سڑکیں اور دیگر سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ ، اسکول ، صحت اور تندرستی کے مراکز ، پنچایت اور انتظامی عمارتیں ، آنگن واڑی مراکز ، پانی کی فراہمی اور سیوریج کا بنیادی ڈھانچہ شامل ہیں۔  ان منصوبوں کا مقصد رابطے کو بہتر بنانا ، صنعتی ترقی کو فروغ دینا ، سیاحت کی حوصلہ افزائی کرنا ، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور خطے میں عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کا فروغ ہے۔

وزیر اعظم روزگار میلے کے تحت تقرری کے خطوط تقسیم کریں گے۔  وہ پی ایم آواس یوجنا-شہری ، گیر آدرش آجیوکا یوجنا اور سلون دیدی اسکیم کے تحت مستفیدین کو فوائد بھی تقسیم کریں گے۔

گیر آدرش اجیوکا یوجنا کا مقصد چھوٹے ڈیری فارم قائم کرکے اور ان کی زندگیوں میں سماجی اور اقتصادی تبدیلیاں لا کر خطے میں درج فہرست ذاتوں (ایس سی)، درج فہرست قبائل (ایس ٹی) ، دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) اقلیتوں اور معذورین    کے زمرےسے تعلق رکھنے والی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے۔  سلون دیدی اسکیم، خواتین اسٹریٹ وینڈروں کو پی ایم سواندھی اسکیم سے مشترکہ مالی اعانت کے ساتھ بہتر طور پر ڈیزائن کردہ گاڑیاں فراہم کرکے ان کی ترقی کی راہ ہموار کرنے کی ایک پیش رفت ہے۔

گجرات میں وزیر اعظم

7 مارچ کو ، وزیر اعظم لمبایت ، سورت میں سورت فوڈ سیکورٹی سیچوریشن مہم پروگرام کا آغاز کریں گے اور 2.3 لاکھ سے زیادہ مستفیدین میں نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت فوائد تقسیم کریں گے۔

خواتین کو بااختیار بنانا حکومت کے ذریعے کیے گئے مختلف  کاموں کا بنیاد رہا ہے۔  وزیر اعظم کے نظریہ کی رہنمائی میں حکومت ان کی ہمہ جہت ترقی کے لیے اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔  اس سلسلے میں 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم نوساری ضلع کے وانسی بورسی گاؤں میں لکھ پتی دیدی پروگرام میں شرکت کریں گے اور لکھ پتی دیدوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔  وہ 5 لکھ پتی دیدوں کو لکھ پتی دیدی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازیں گے ۔

وزیر اعظم حکومت گجرات کے جی-سپھل (گجرات اسکیم برائے انتودیہ فیملی برائے روزی روٹی میں اضافہ)اور جی-میتری (گجرات مینٹرشپ اینڈ ایکسلریشن آف انڈیگیوئلز فار ٹرانسفارمنگ رورل انکم) پروگرام کو لانچ کریں گے۔

جی-میتری اسکیم ان اسٹارٹ اپس کو مالی مدد اور ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ فراہم کرے گی، جو دیہی معاش کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

جی-سپھل گجرات کے دو امنگوں والے اضلاع اور تیرہ امنگوں والے بلاکس میں انتودیا خاندانوں کی ایس ایچ جی خواتین کو مالی مدد اور کاروباری تربیت فراہم کرے گا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India-New Zealand elevate ties to strategic partnership; Scripts 2030 roadmap, $20bn investment & Indo-Pacific security

Media Coverage

India-New Zealand elevate ties to strategic partnership; Scripts 2030 roadmap, $20bn investment & Indo-Pacific security
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the passing of Father Amir of State of Qatar HH Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani
July 12, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, has expressed deep grief over the passing of the Father Amir of the State of Qatar, HH Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani.

The Prime Minister described him as a visionary leader who led Qatar to great levels of development and prosperity. Shri Modi also remembered him as a true friend whom he had the honour of meeting during his visit to Qatar in February 2024.

The Prime Minister conveyed his sincere condolences to the Amir of Qatar, HH Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani, the entire royal family and the people of Qatar.

The Prime Minister wrote on X;

“We deeply mourn the passing of Father Amir of State of Qatar, HH Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani. A visionary leader who led Qatar to great levels of development and prosperity, we remember him also as a true friend whom I had the honour of meeting during my last visit to Qatar in February 2024. I convey my sincere condolences to the Amir of Qatar, HH Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani and the entire royal family and people of Qatar. May the departed soul rest in eternal peace.

@TamimBinHamad”