پی ایم ایوشمان بھارت صحت بنیادی ڈھانچہ مشن ،صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لیے سب سے بڑی ملک گیر اسکیموں میں سے ایک ہوگی
پی ایم ایوشمان بھارت صحت بنیادی ڈھانچہ مشن کا مقصد، شہری و دیہی، دونوں علاقوں میں، صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچے کے درمیان خلیج کو پاٹنا ہے
5 لاکھ سے زیادہ آبادی والے تمام اضلاع میں، کریٹیکل کیئر سروسز دستیاب ہوں گی
تمام اضلاع میں صحت عامہ کے مربوط لیبز قائم کئے جائیں گے
نیشنل انسٹی ٹیوشن فار ون ہیلتھ، 4 نئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار وائرولوجی قائم کیے جائیں گے
آئی ٹی اہلیت والا نگرانی نظام تیار کیا جائے گا
وزیر اعظم اترپردیش میں نو میڈیکل کالجوں کا افتتاح بھی کریں گے
وزیراعظم وارانسی کے لئے تقریباً 5200 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 اکتوبر 2021 کو اتر پردیش کا دورہ کریں گے۔ جہاں وہ سدھارتھ نگر  میں صبح  تقریباً ساڑھے دس بجے اترپردیش میں  9  میڈیکل کالجوں کا افتتاح کریں گے ۔ اس کے بعد دوپہر تقریباً  سوا بجے،  وزیراعظم، پی ایم ایوشمان بھارت صحت بنیادی ڈھانچہ مشن افتتاح کریں گے۔ وہ وارانسی کے لیے 5200 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کریں گے۔

پی ایم ایوشمان بھارت صحت بنیادی ڈھانچہ مشن کا مقصد، شہری و دیہی، دونوں  علاقوں میں، خاص طور پر کریٹیکل کیئر  سہولیات  اور  بنیادی سہولیات  میں صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچے کے درمیان  خلیج کو پاٹنا ہے۔ یہ  اعلیٰ توجہ والی ریاستوں میں 17788 دیہی  صحت اور تندرستی کے مراکز  کے لئے معاونت فراہم کرے گا۔ مزید بر آں تمام ریاستوں میں 11024 شہری  صحت اور  تندرستی کے مراکز  قائم کئے جائیں گے۔

ملک کے 5  لاکھ سے زائد آبادی والے تمام اضلاع میں، مخصوص  کریٹیکل کیئر اسپتال بلاکس کے ذریعے، کریٹیکل کیئر سروسز دستیاب ہوں گی، جب کہ باقی اضلاع کا  ریفرل سروسز کے ذریعے احاطہ  کیا جائے گا۔

لوگوں کو ملک بھر میں لیبارٹریوں کے نیٹ ورک کے ذریعے پبلک ہیلتھ کیئر سسٹم میں تمام طرح کی تشخیصی خدمات تک رسائی حاصل ہوگی۔ تمام اضلاع میں صحت عامہ کے مربوط  لیبز قائم کئے  جائیں گے۔

پی ایم ایوشمان بھارت صحت بنیادی ڈھانچہ مشن کے تحت، سب کے لئے صحت کا ایک قومی  ادارہ، وائرولوجی کے لیے 4 نئے قومی ادارے، عالمی صحت تنظیم کے جنوب مشرقی ایشیائی خطے کے لیے ایک علاقائی تحقیقی پلیٹ فارم، 9 بایوسفٹی لیول III لیبارٹریز، 5 نئے علاقائی قومی مرکز برائے ضبط امراض قائم کیے جائیں گے۔

پی ایم ایوشمان بھارت صحت بنیادی ڈھانچہ مشن ،میٹروپولیٹن علاقوں میں بلاک، ضلعی، علاقائی اور قومی سطحوں پر نگرانی لیبارٹریوں کا نیٹ ورک تیار کرکے آئی ٹی سے لیس بیماریوں کی نگرانی کے نظام کی تعمیر کا ہدف بھی  رکھتا ہے۔ صحت سے متعلق  معلومات کے  پورٹل کو تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں تک توسیع دی جائے گی  تاکہ صحت عامہ کی تمام لیبز کو منسلک  کیا جا سکے۔

پی ایم ایوشمان بھارت صحت بنیادی ڈھانچہ مشن کا مقصد 17 نئے صحت عامہ کے یونٹس کو فعال کرنا اور داخلے کے مقامات پر 33 موجودہ صحت عامہ کے یونٹس کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ صحت عامہ کی ہنگامی صورت حال اور بیماریوں کے پھیلاؤ کی مؤثر طریقے سے تشخیص، تفتیش، روک تھام کی جاسکے نیز  ان کا مقابلہ کیا جا سکے۔ یہ صحت عامہ کی کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تربیت یافتہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورک فورس بنانے کی سمت میں بھی کام کرے گی۔

سدھارتھ نگر، ایٹہ، ہردوئی، پرتاپ گڑھ، فتح پور، دیوریا، غازی پور، مرزا پور اور جونپور کے اضلاع میں نو میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا جائے گا۔ 8 میڈیکل کالجوں کو "ضلع/ ریفرل ہسپتالوں سے منسلک نئے میڈیکل کالجوں کے قیام" کے لئے مرکزکے ذریعے فنڈد اسکیم کے تحت منظوری دی گئی ہے اور جون پور میں ایک میڈیکل کالج کو ریاستی حکومت نے اپنے وسائل سے فعال بنایا گیا ہے۔

مرکزکی زیر سرپرستی اسکیم کے تحت، محروم ، پسماندہ اور خواہش مند اضلاع کو ترجیح دی جاتی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد صحت کے پیشہ ور افراد کی دستیابی میں اضافہ کرنا، میڈیکل کالجوں کی تقسیم میں موجودہ جغرافیائی عدم توازن کو درست کرنا اور ضلعی اسپتالوں کے موجودہ بنیادی ڈھانچہ  کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنا ہے۔ اسکیم کے تین مرحلوں کے تحت ملک بھر میں 157 نئے میڈیکل کالجوں  کو منظوری دی گئی ہے جن میں سے 63 میڈیکل کالج پہلے سے ہی فعال  ہیں۔

اس تقریب کے موقع پر یوپی کے گورنر اور وزیر اعلیٰ اور مرکزی وزیر صحت بھی موجود رہیں گے۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Chronic therapies power 11% growth in Indian pharma market in May

Media Coverage

Chronic therapies power 11% growth in Indian pharma market in May
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
World Leaders Congratulate Prime Minister Shri Narendra Modi on Becoming India’s Longest-Serving Elected Prime Minister
June 09, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi received warm congratulations from world leaders on the eve of his becoming the longest-serving elected Prime Minister of India. World leaders from across the globe paid tribute to Prime Minister’s transformative governance, his advocacy for the Global South, and his vision of an inclusive and economically dynamic India.

H.E. Anura Kumara Disanayaka, the President of Sri Lanka, in a letter dated 8 June 2026 addressed to the Prime Minister, conveyed the warm congratulations of the Government and people of Sri Lanka to him, stating: “This milestone is a testament not only to your years in office, but also to the trust and confidence that the people of the world’s largest democracy have repeatedly placed in your leadership.” The President also highlighted India’s remarkable economic and social transformation and noted that Prime Minister Modi’s vision has inspired many beyond India’s borders, including Sri Lanka. Prime Minister Modi visited Sri Lanka from 4–6 April 2025, his fourth visit to the island nation, during which he was conferred the Mitra Vibhushana, Sri Lanka’s highest civilian honour accorded to a foreign dignitary. The visit reaffirmed India’s Neighbourhood First policy, with Sri Lanka among the closest beneficiaries of India’s steadfast partnership, including India’s pivotal support during Sri Lanka’s economic difficulties in 2022.

H.E. James Marape, the Prime Minister of Papua New Guinea, in a personal video message, described Prime Minister Modi as “a role model and an example of leadership”. He also stated - “Lifting over 200 million people out of poverty to good life today is an amazing feat.” Prime Minister Marape expressed Papua New Guinea’s warm friendship and its desire to further consolidate bilateral ties. Prime Minister Modi’s historic visit to Papua New Guinea in May 2023, the first-ever by an Indian Prime Minister, for the Third Forum for India–Pacific Islands Cooperation (FIPIC-III) Summit was a landmark moment in India’s engagement with the Pacific Island nations. The visit underscored India’s role as a committed partner of the Global South.

H.E. Kamla Persad-Bissessar, the Prime Minister of Trinidad and Tobago, congratulated Prime Minister Modi on this occassion, noting that “under the leadership of Prime Minister Modi, India has evolved as a leading voice on global matters.” She highlighted Prime Minister Modi’s journey from humble beginnings to leading a nation of 1.4 billion people across three terms, and underscored India’s significant achievements in foreign policy, economic growth, infrastructure, and socio-economic development. Prime Minister Modi paid a landmark visit to Trinidad and Tobago from 3–4 July 2025, the first bilateral visit by an Indian Prime Minister in 26 years, coinciding with the 180th anniversary of the arrival of Indian immigrants to Trinidad and Tobago.