جمہوریہ قبرص کے صدر عزت مآب جناب  نیکوس خریستودولیدیس کی دعوت پر ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 سے 16 جون 2025 کو قبرص کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دو دہائیوں میں کسی بھارتی وزیر اعظم کا قبرص کا اولین دورہ ہوگا۔ نیکوسیا میں وزیر اعظم صدر خریستودولیدیس کے ساتھ بات چیت کا اہتمام کریں گے اور لیماسول میں کاروباری قائدین سے خطاب کریں گے۔ یہ دورہ باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور بحیرہ روم خطے اور یوروپی یونین کے ساتھ بھارت کی رابطہ کاری کو تقویت بہم پہنچانے کے لیے دونوں ممالک کی مشترکہ عہدبندگی کی تصدیق کرے گا۔

اپنے اس دورے کے دوسرے مرحلے کے تحت، کناڈا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب مارک کارنی کی دعوت پر، وزیر اعظم جی-7 سربراہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے 16 سے 17 جون کو کناڈا میں کناناسکس کا دورہ کریں گے۔ یہ جی-7 سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم کی مسلسل چھٹویں شرکت ہوگی۔ اس سربراہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم جی-7 ممالک اور دیگر مدعو کیے گئے ممالک کے قائدین، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ اہم عالمی موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے، جن میں توانائی سلامتی، تکنالوجی اور اختراع، خصوصاً اے آئی – توانائی اتحاد  اور کوانٹم سے متعلق موضوعات شامل ہیں۔ وزیر اعظم  اس سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ مختلف باہمی ملاقاتوں کا بھی اہتمام کریں گے۔

اپنے دورے کے حتمی مرحلے میں، جمہوریہ کروشیا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب آندری پلینکووِچ کی دعوت پر، وزیر اعظم 18 جون 2025 کو کروشیا کے دورے پر جائیں گے۔ یہ کسی بھارتی وزیر اعظم کا کروشیا کا پہلا دورہ ہوگا، اور یہ دورہ باہمی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر اجاگر ہے۔ وزیر اعظم ، کروشیا کے وزیر اعظم پلینکووِچ کے ساتھ باہمی گفت و شنید کا اہتمام کریں گے اور صدر عزت مآب جناب زوران مِلانووِچ سے ملاقات کریں گے۔ کروشیا کا یہ دورہ  یوروپی یونین میں شراکت داروں کے ساتھ اپنی رابطہ کاری کو مزید تقویت بہم پہنچانے کی بھارت کی عہدبندگی کو اجاگر کرتا ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Switch Mobility completes delivery of 100 electric buses to Mauritius in India’s largest e-bus export

Media Coverage

Switch Mobility completes delivery of 100 electric buses to Mauritius in India’s largest e-bus export
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister extends greetings on Maha Bishuba Pana Sankranti
April 14, 2026

The Prime Minister, Narendra Modi has extended greetings on the occasion of Maha Bishuba Pana Sankranti.

In a post on X, he said,

“Happy Maha Bishuba Pana Sankranti!”