وزیر اعظم وائبرینٹ گجرات عالمی سربراہ اجلاس کے 10ویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے
سربراہ اجلاس کا موضوع: مستقبل کا گیٹ وے
وزیر اعظم وائبرینٹ گجرات عالمی تجارتی شو کا بھی افتتاح کریں گے
وزیر اعظم سرکردہ عالمی کارپوریشنوں کے سی ای او حضرات کے ساتھ میٹنگوں کا اہتمام کریں گے
وزیر اعظم گفٹ سٹی میں عالمی فن ٹیک لیڈرشپ فورم میں سرکردہ کاروباری قائدین کے ساتھ بات چیت کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 8 سے 10 جنوری 2024 تک گجرات کا دورہ کریں گے۔

9 جنوری کو، صبح تقریباً 9:30 بجے، وزیر اعظم گاندھی نگر کے مہاتما مندر پہنچیں گے، جہاں وہ عالمی قائدین کے ساتھ باہمی میٹنگوں کا اہتمام کریں گے، بعد ازاں، وہ سرکردہ عالمی کارپوریشنوں کے سی ای او حضرات کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے۔ تقریباً 3 بجے، وہ وائبرینٹ گجرات عالمی تجارتی شو کا افتتاح کریں گے۔

10 جنوری کو، صبح 9:45 بجے، وزیر اعظم گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں وائبرینٹ گجرات عالمی سربراہ اجلاس 2024 کا افتتاح کریں گے۔ بعد ازاں، وہ سرکردہ عالمی کارپوریشنوں کے سی ای او حضرات کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کریں گے۔ وزیر اعظم اس کے بعد گفٹ سٹی جائیں گے جہاں، شام 5:15 بجے، وہ گلوبل فن ٹیک لیڈرشپ فورم میں سرکردہ کاروباری قائدین سے بات چیت کریں گے۔

وائبرینٹ گجرات عالمی سربراہ اجلاس ، جس کا تصور 2003 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت کے تحت پیش کیا گیا تھا، یہ اب کاروباری اشتراک، معلومات کے اشتراک اور مبنی برشمولیت نمو اور ہمہ گیر ترقی کے لیے کلیدی شراکت داری سے متعلق ایک ازحد مشہور عالمی فورموں کی صف میں شامل ہو چکا ہے۔ وائبرینٹ گجرات عالمی سربراہ اجلاس کے 10ویں ایڈیشن کا اہتمام 10 سے 12 جنوری 2024 کے دوران گجرات کے گاندی نگر میں کیا جا رہا ہے۔ اس کا موضوع ’مستقبل کا گیٹ وے‘ ہے۔ سربراہ اجلاس کا یہ 10واں ایڈیشن ’’کامیابی کے سربراہ اجلاس کے طور پر وائبرینٹ گجرات کے 20 برسوں ‘‘ کا جشن منائے گا۔

اس سال کے سربراہ اجلاس میں 34 شراکت دار ممالک اور 16 شراکت دار تنظیمیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت شمال مشرقی خطے میں سرمایہ کاری کے مواقع پیش کرنے کے لیے وائبرینٹ گجرات کے پلیٹ فارم کو بروئے کار لائے گی۔

اس سربراہ اجلاس کے تحت مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں صنعت 4.0، تکنالوجی اور اختراع، پائیدار مینوفیکچرنگ، گرین ہائیڈروجن، الیکٹرک موبیلٹی اور قابل احیاء توانائی اور پائیداری کی جانب تغیر جیسے عالمی اہمیت کے حامل موضوعات پر سمیناروں اور کانفرنسوں کا انعقاد شامل ہے۔

وائبرینٹ گجرات ٹریڈ شو کے دوران، کمپنیاں عالمی درجے کی جدید ترین تکنالوجی  سے تیار مصنوعات کی نمائش کریں گی۔ ای۔موبیلٹی، اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ایز، نیلگوں معیشت، سبز توانائی اور اسمارٹ انفراسٹرکچر ، اس ٹریڈ شو کے ایسے شعبے میں ہیں جن پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Zojila Tunnel achieves final breakthrough at 11,578 feet, bringing Kashmir-Ladakh link closer

Media Coverage

Zojila Tunnel achieves final breakthrough at 11,578 feet, bringing Kashmir-Ladakh link closer
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister expresses gratitude to Deputy Chairman of Rajya Sabha Shri. Harivansh Ji for his wishes
June 10, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today expressed heartfelt gratitude to Deputy Chairman of Rajya Sabha, Shri. Harivansh Ji for his wishes. The Prime Minister stated that this occasion gives the inspiration to work for the country with even greater dedication, loyalty, and commitment.

Shri Modi emphasized that with the mantra of 'Sabka Saath, Sabka Vikas', the government is committed to the all-round development of India.

The Prime Minister posted on X:

"शुभकामनाओं के लिए आपका हृदय से आभार माननीय हरिवंश जी। यह अवसर देश के लिए और अधिक समर्पण, निष्ठा एवं प्रतिबद्धता के साथ कार्य करने की प्रेरणा देता है। 'सबका साथ, सबका विकास' के मंत्र के साथ हम भारतवर्ष के चौतरफा विकास के लिए प्रतिबद्ध हैं।

@harivansh1956"