گورکھپور فرٹیلائزر پلانٹ، جو 30 سال سے زیادہ عرصے سے بند تھا، دوبارہ شروع کیا جائےگا
یوریا کی پیداوار میں خود کفیلی حاصل کرنے کے وزیر اعظم کے وژن سے تحریک لیتے ہوئے اسے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے
خاص طور پر پوروانچل خطہ اور آس پاس کے علاقوں کے کسانوں کو اس پروجیکٹ سے بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا
ایمس گورکھپور نے معیاری ثالثی صحت دیکھ ریکھ خدمات کی دستیابی میں علاقائی عدم توازن کو دور کرنے میں ایک اور کامیابی حاصل کی ہے
ان دونوں پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نے 2016 میں رکھا تھا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 7 دسمبر 2021 کو دوپہر 1 بجے گورکھپور کا دورہ کریں گے اور 9600 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔

وزیر اعظم گورکھپور فرٹیلائزر پلانٹ قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس پلانٹ کا سنگ بنیاد  وزیر اعظم نے 22 جولائی 2016 کو رکھا تھا۔ 30 سال سے زائد عرصے تک بند رہنے کے بعد اس میں  پھر سے جان ڈالی گئی اور  تقریباً 8600 کروڑ کی لاگت سے اس کی تعمیر کی گئی ہے۔ یوریا کی پیداوار میں خود انحصاری حاصل کرنے کے وزیر اعظم کے وژن سے تحریک لیتے ہوئے اسے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔ گورکھپور پلانٹ سالانہ 12.7  ایل ایم ٹی  دیسی نیم کوٹیڈیوریا تیار کرے گا۔ یہ پوروانچل خطہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے کسانوں کے لیے یوریا کھاد کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس سے خطے کی مجموعی اقتصادی ترقی کو بھی تقویت ملے گی۔

یہ پروجیکٹ نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن، کول انڈیا لمیٹڈ، انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ، فرٹیلائزر کارپوریشن آف انڈیا، ہندوستان فرٹیلائزر کارپوریشن لمیٹڈ کی مشترکہ کمپنی، ہندوستان اُرورک اینڈ رسائن لمیٹڈ (ایچ یو آر ایل) کے زیر انتظام  قائم کیا گیا ہےاور  گورکھپور، سنڈھری اور برونی فرٹیلائزر پلانٹس کو پھر سے زنادہ کرنے کے لئے  کام کر رہا ہے۔ گورکھپور پلانٹ کا کام میسرز ٹویو انجینئرنگ کارپوریشن، جاپان اور ٹویو انجینئرنگ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کنسورشیم نے ٹیکنالوجی/لائسنسرز کے  بطور کے بی آر، یو ای اے  (امونیا کے لیے) اور ٹویو، جاپان (یوریا کے لیے) کے ساتھ مکمل کیا ہے۔ اس پروجیکٹ میں دنیا کا سب سے اونچا 149.2 میٹر کا پری لنگ ٹاور قائم کیا گیا ہے۔ اس میں ہندوستان کا پہلا ہوا سے چلنے والا ربر ڈیم اور حفاظتی پہلوؤں کو بڑھانے کے لیے ایک بلاسٹ پروف کنٹرول روم بھی ہے۔

وزیر اعظم گورکھپور میں مکمل طور پر کام کرنے والے ایمس کیمپس کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے، جو 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔ کمپلیکس کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نے 22 جولائی 2016 کو رکھا تھا۔ یہ پردھان منتری سواستھیہ سرکشایوجنا کے تحت قائم کیا گیا ہے، جس میں وزیر اعظم کے وژن کے مطابق علاقائی عدم توازن  کو دور کرنے کے لئے  معیاری ثالثی سطح کی صحت دیکھ ریکھ  خدمات  دستیاب ہیں۔ ایمس، گورکھپور کی سہولیات میں 750 بستروں والا اسپتال، میڈیکل کالج، نرسنگ کالج، آیوش بلڈنگ، تمام عملے کے لیے رہائش، یوگی اور  پی جی  طلباء کے لیے ہاسٹل وغیرہ شامل ہیں۔

وزیر اعظم آئی سی ایم آر-ریجنل میڈیکل ریسرچ سنٹر (آر ایم آر سی) گورکھپور کی نئی عمارت کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس مرکز نے خطے میں جاپانی انسیفلائٹس/ایکیوٹ انسیفلائٹس سنڈروم کے چیلنج سے نمٹنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ جدید ترین سہولیات کے ساتھ نئی عمارت متعدی اور غیر متعدی امراض کے شعبوں میں تحقیق کے نئی راہیں  کھولنے کے ساتھ ساتھ صلاحیت سازی  اور خطے کے دیگر طبی اداروں کو مدد فراہم کرانے  میں مدد کرے گی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Indian youth are at the forefront of tech-led growth, innovation: PM Modi

Media Coverage

Indian youth are at the forefront of tech-led growth, innovation: PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
List of outcomes: Visit of the Prime Minister to France
June 14, 2026

S.No.

MoUs/ Agreements/ Announcements

Area

1

Adoption of India-France Innovation Roadmap 2030

Technology and Innovation, Research and Education

2.

Creation of a Joint India-France AI Working Group focused on AI governance

3.

Memorandum of Understanding on the establishment of a National Centre of Excellence for Skilling in Aeronautics and Allied Sectors at NSTI, Kanpur

4.

Expanded possibilities for using India’s real-time payment system – Unified Payments Interface (UPI) – in France

5.

Incubation of an additional 10 Indian startups at Station F.

6.

Establishment of a Centre of Digital Sciences between Department of Science and Technology (DST) and Institut National de Recherche en Sciences et Technologies du Numérique (INRIA)

7.

Establishment of an ICCR India Chair on “AI, Innovation and Culture” at Universite Paris-Saclay

8.

Letter of Intent between Indian Council of Medical Research (ICMR) and Health Data Hub of France

9.

Setting up of a High-level Mechanism for realizing the goal of doubling bilateral trade in the next five years,  building on the existing Economic and Financial Dialogue

 

Trade, Investment and Supply chains

10.

Institution of an Economic Security Dialogue

11.

Declaration of Intent on Cooperation on Railway and High-speed Railway Development in India

12.

General Security Agreement on the Exchange and Protection of Classified Information

Strategic and Space

13.

Letter of Intent between ISRO and CNES concerning cooperation in the field of microgravity research and human space exploration